دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 3 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد سوم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد سوم

۹؎  رزاق رزق سے بنا،بمعنی حصہ،رب تعالٰی فرماتاہے:"وَ تَجْعَلُوۡنَ رِزْقَکُمْ اَنَّکُمْ تُکَذِّبُوۡنَ"۔ رزاق کے معنی ہیں ہر ایک کا حصہ پیدا فرمانے والا اور اس کے مستحق کو پہنچانے والا۔رزق دو قسم کا ہے:رزق صوری جس کا تعلق جسم سے ہے اور رزق معنوی جس کا تعلق روح و دل سے ہے۔روٹی،پانی،دوا جسمانی روزی ہے،ایمان،عرفان،قرآن وغیرہ روحانی روزی جیسے جسمانی روزی میں لوگ مختلف ہیں کسی کو زیادہ ملی کسی کو کم ایسے ہی روحانی روزی میں لوگ مختلف ہیں۔

۱۰؎  یعنی اپنی رحمت کے دروازے اپنی مخلوق پر کھولنے والا اور ہرمستحق کا حال و استحقاق خوب جاننے والا۔علّام علم کا مبالغہ ہے اور علیم بھی مگر ان میں وہ ہی فرق ہے جو غفار و غفور میں عرض کیا گیا،غفار کا تعلق علیم سے بہت نفیس ہے جو رب تعالٰی کے علیم و خبیر ہونے پر دھیان رکھے وہ گناہ پر دلیری نہ کرسکے گا۔

۱۱؎ اس طرح کہ جس بندے کا رزق حسی یا معنوی جب چاہتا ہے کم کردیتا ہے اور جب چاہتا ہے زیادہ کردیتا ہے،بڑے ہنرمند کبھی فقیر ہو جاتے ہیں اور بڑے بے ہنرکبھی امیر ہوجاتے ہیں،قبض و بسط ہر چیز میں ہوتا رہتا ہے،انبیاء و اولیاء کبھی عالَم کی خبر رکھتے ہیں،کبھی اپنی بھی خبر نہیں پاتے۔شعر

بگفت احوال آں برق جہاں است                                 دمے بیدار دیگر دم نہاں است

گہے       برطارم      اعلی ٰ    نشینم                                            گہے  برپشت پائے  خود نہ بینم

۱۲؎  کافروں کو ذلت سے نیچا اور مؤمنوں کو عزت سے اونچا،دشمنوں کو بدبختی سے نیچا،دوستوں کو خوش نصیبی سے اونچا کرنے والا یا غافلوں کو نفس میں پھنساکر نیچا،عاشقوں کو اپنی محبت کے اعلیٰ علیین میں پہنچا کر اونچا فرمانے والا۔بندے کو چاہیے کہ اپنے کسی حال پر بھروسہ نہ کرے،ڈور رب کے ہاتھ میں مخلوق پتنگ کی طرح اس کے قبضے میں ہے۔

۱۳؎ یعنی اپنے دوستوں کو دنیا میں گناہوں سے بچاکر،نیکیوں کی توفیق دے کر،پھر ان کی مغفرت فرماکر،پھر انہیں دارکرامت تک پہنچا کر،پھر انہیں اپنا دیدار دکھا کر عزت دینے والا۔اور اپنے دشمنوں کو دنیا میں توفیق خیر سے محروم رکھ کر،اپنی معرفت سے نا آشنا کرکے آخرت میں دار عقوبت میں داخل کرکے،پھر اپنی لعنت کا طوق گلے میں ڈال کر ذلت و خواری دینے والا حقیقی عزت و ذلت یہ ہے۔

۱۴؎  یعنی ہر ایک کی ہر طرح ہر وقت زبان و دل خطرات کی آواز سننے والا ہر حال دیکھنے والا مگر کان و آنکھ سے وراء کہ کان و آنکھ بدلتے رہتے ہیں پھر ان کی طاقتیں محدود ہیں،رب تعالٰی بدلنے اور محدود ہونے سے پاک ہے۔خیال رہے کہ یہ صفتیں صفت علم کے علاوہ ہیں۔

۱۵؎  ایسا حاکم کہ اس کے حکم کی کہیں اپیل نہیں،اس کے فیصلہ میں خطا و غلطی کا احتمال نہیں،ایسا عادل کہ کسی پرکسی طرح ظلم نہیں۔خیال رہے کہ رب تعالٰی کے حکم دو قسم کے ہیں:تکوینی و تشریعی۔تکوینی احکام میں ہم مجبور ہیں،تشریعی احکام میں ہم بااختیار اس لیے تکوینی پر سزا و جزا نہیں،تشریعی احکام پر سب کچھ ہے۔اور عدل مصدر ہے،بمعنی عادل،یہ عدل ظلم کا مقابل ہے نہ کہ رحم کا،اﷲ تعالٰی کفار پر عدل فرمائے گا،مؤمن گنہگار پر عدل نہ کرے گا بلکہ فضل و کرم کرے گا لہذا حدیث پر یہ اعتراض نہیں کہ جب وہ عادل ہے تو رحیم کیسے ہوا۔

۱۶؎ لطیف کے بہت معنے ہیں اس کی ذات فہم و ادراک سے وراء مولانا فرماتے ہیں۔شعر

یا خفی الذات محسوس العطاء                                            انت   کالماء   و   نحن    کالوحی

انت    کالریح    و   نحن    کالغبار                                         یختقی الریح وعنبراء جھاد

ایسی مہربانیاں فرمانے والا جو ہماری عقل سے وراء ہیں۔شعر

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن