دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 1 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول

84 -[6]  

عَن عَائِشَة أم الْمُؤمنِينَ قَالَتْ: «دُعِيَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى جِنَازَةِ صَبِيٍّ مِنَ الْأَنْصَارِ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ طُوبَى لِهَذَا عُصْفُورٌ مِنْ عَصَافِيرِ الْجَنَّةِ لَمْ يَعْمَلِ السُّوءُ وَلَمْ يُدْرِكْهُ قَالَ أَوَ غَيْرُ ذَلِكِ يَا عَائِشَةُ إِنَّ اللَّهَ خَلَقَ لِلْجَنَّةِ أَهْلًا خَلَقَهُمْ لَهَا وَهُمْ فِي أَصْلَابِ آبَائِهِمْ وَخَلَقَ لِلنَّارِ أَهْلًا خَلَقَهُمْ لَهَا وهم فِي أصلاب آبَائِهِم» . رَوَاهُ مُسلم

روایت ہے حضرت عائشہ رضی اﷲ عنہا سے ۱؎   فرماتی ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک انصاری بچہ کے جنازے کی دعوت دی گئی میں نے عرض کیا اسے خوشخبری ہوکہ وہ جنت کی چڑیوں میں سے ایک چڑیاہے۲؎ جس نے نہ تو گناہ کیا نہ گناہ کا وقت پایا فرمایا اسے عائشہ اس کے سوابھی ہوسکتا ہے۳؎  اﷲ نے کچھ جنت والے پیدا کیئے ہیں جنہیں ان کے باپ کی پیٹھوں میں جنت کے لیئے بنایاکچھ آگ والے پیدا کیئے جنہیں ان کے باپ کی پیٹھوں میں دوزخ کے لیئے بنایا۴؎  (مسلم)

۱؎  اُمُّ المؤمنین ہیں،ابوبکر صدیق کی صاحبزادی،آپ کی والدہ امّ رومان بنت عامر ابن عویمر ہیں،نبوّت کے دسویں سال شوال کے مہینہ میں ہجرت سے تین سال قبل حضور کی زوجیت میں آئیں،سات برس کی عمر میں ہجرت سے ۱۸ ماہ کے بعد شوال کے مہینہ میں نو سال کی عمر میں رخصت ہوئیں،نو سال تک حضور کے ساتھ رہیں،حضور کی وفات کے وقت آپ کی عمر شریف اٹھارہ سال کی تھی۔حضور نے آپ کے سوا کسی کنواری بیوی سے نکاح نہیں فرمایا،آپ فقیہہ،فصیحہ،حدیث کی حافظہ،قرآن کی بہترین مفسّرہ تھیں۔حضور نے آپ کے سینہ پر وفات پائی اور آپ کے حجرہ میں دفن ہوئے،جب آپ کو تہمت لگائی گئی تو آپ کی بریّت میں ۱۹ آیات اُتریں  شعریعنی:

ہے سورۂ نور جن کی گواہ                                            اُن کی پُر نور صورت پہ لاکھوں سلام

 آپ سے ۱۲۱۰ احادیث مروی ہیں،آپ نے ۱۷ رمضان منگل کی شب     ۵۷ ؁ہجری میں۵۳ سال کی عمر پاکر حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کے زمانۂ امارت میں وفات پائی۔حضرت ابوہریرہ نے آپ کی نماز جنازہ پڑھائی،جنت البقیع میں دفن ہیں۔فقیر نے قبر انور کی زیارت کی ہے۔

۲؎  کہ جہاں چاہے وہاں کے باغات میں سیرکرے شہداء کی طرح۔

۳؎  یعنی اس کی جنتی ہونے کا یقین نہیں ہوسکتا ہے کہ یہ کسی اور چیز کے لیئے پیدا کیا گیا ہو۔خیال رہے کہ یہ حدیث اس آیت سے منسوخ ہے۔"اَلْحَقْنَا بِہِمْ ذُرِّیَّتَہُمْ"الایہ۔مسلمانوں کے بچے اپنے ماں باپ کے ساتھ ہی رہیں گے کفار کے بچوں میں اختلاف ہے اس کی تحقیق کے لیئے ہمارا حاشیۃُ القرآن دیکھو۔

۴؎  یعنی جو جہاں کے لیئے بنایا گیا ہے وہیں پہنچے گا عمل کرے یا نہ کرے اس کے متعلق ہم پہلے عرض کرچکے ہیں کہ بغیر عمل جنت عطائی  یا وہبی طریقہ سے بھی مل جائے گی مگر اللہ تعالٰی کے فضل و کرم سے یہ بعید ہے کہ بغیرگناہ کسی کو جہنم میں بھیجے۔فرماتا ہے:"وَمَا تُجْزَوْنَ اِلَّا مَا کُنۡتُمْ تَعْمَلُوۡنَ" ابن حجر فرماتے ہیں کہ مسلمانوں کے بچوں کے جنّتی ہونے پر اجماع ہے اور کفّار کے بچوں کا جنّتی ہونا قول جمہور ہے۔اور یہ حدیث منسوخ ہے۔

85 -[7] (مُتَّفق عَلَيْهِ)

عَن عَليّ رَضِي الله عَنهُ قَالَ كُنَّا فِي جَنَازَة فِي بَقِيع الْغَرْقَد فَأَتَانَا النَّبِي صلى الله عَلَيْهِ وَسلم فَقعدَ وقعدنا حوله وَمَعَهُ مخصرة فَنَكس فَجعل ينكت بمخصرته ثمَّ قَالَ مَا مِنْكُم من أحد مَا من نفس منفوسة إِلَّا كتب مَكَانهَا من الْجنَّة وَالنَّار وَإِلَّا قد كتب شقية أَو سعيدة فَقَالَ رجل يَا رَسُولَ اللَّهِ أَفَلَا نَتَّكِلُ عَلَى كِتَابِنَا وَنَدع الْعَمَل فَمن كَانَ منا من أهل السَّعَادَة فسيصير إِلَى عمل أهل السَّعَادَة وَأما من كَانَ منا من أهل الشقاوة فسيصير إِلَى عمل أهل الشقاوة قَالَ أما أهل السَّعَادَة فييسرون لعمل السَّعَادَة وَأما أهل الشقاوة فييسرون لِعَمَلِ الشَّقَاوَةِ ثُمَّ قَرَأَ (فَأَمَّا مَنْ أَعْطَى وَاتَّقَى وَصدق بِالْحُسْنَى) الْآيَة

روایت ہے حضرت علی ۱؎  سے فرماتے فرمایا نبی صلی اللہ علیہ وسلم  نے کہ تم میں ایسا کوئی نہیں جس کا ایک ٹھکانہ دوزخ میں۲؎ اور ایک ٹھکانہ جنت میں نہ لکھاجاچکا ہو لوگوں نےعرض کیا یارسول اﷲ ہم اپنی تحریر پر بھروسہ کیوں نہ کرلیں اور عمل چھوڑدیں ۳؎  فرمایا عمل کیئے جاؤ ہر ایک کو وہی اعمال آسان ہوں گے جس کے لیئے پیدا ہو۴؎   اگر خوش نصیبوں سے ہے تو اسے خوش نصیبی کے اعمال آسان ہوں گے اور اگر بدنصیبوں سے ہے تو اسے بدنصیبی کے اعمال میسر ہوں گے ۵؎  پھرحضور نے یہ آیت تلاوت کی لیکن جو خیرات کرے اور پرہیزگاراور ایماندار ہو الایہ ۶؎ (مسلم،بخاری)

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن