دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 1 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول

۱؎  یعنی عقائد اسلامیہ،ذات و صفات الہی،یا محامد مصطفوی صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق ایسے برے خیالات آتے ہیں کہ مجھے ان کا قبول کرنا تو کیا اتنا  برا معلوم ہوتا ہے کہ جل کر کوئلہ ہونا منظور ہے۔مگر ان کا بولنا منظور نہیں۔سبحان اﷲ! یہ ہے وہ خوفِ الٰہی جو حضور کی صحبت کی برکت سے صحابہ کو نصیب ہوا یہ خوف ایمانی کی دلیل ہے۔

۲؎  یعنی رب نے ایسے خیالات کو وسوسہ میں داخل فرمایا جن پر کوئی پکڑ نہ رکھی وہ کریم بندے کی مجبوری و معذوری جانتا تھا۔

74 -[12]

وَعَن بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِنَّ لِلشَّيْطَانَ لَمَّةً بِابْنِ آدَمَ وَلِلْمَلَكِ لَمَّةً فَأَمَّا لَمَّةُ الشَّيْطَانَ فَإِيعَادٌ بِالشَّرِّ وَتَكْذِيبٌ بِالْحَقِّ وَأَمَّا لَمَّةُ الْمَلَكِ فَإِيعَادٌ بِالْخَيْرِ وَتَصْدِيقٌ بِالْحَقِّ فَمَنْ وَجَدَ ذَلِكَ فَلْيَعْلَمْ أَنَّهُ من الله فليحمد اللَّهَ وَمَنْ وَجَدَ الْأُخْرَى فَلْيَتَعَوَّذْ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ ثُمَّ قَرَأَ (الشَّيْطَانُ يَعِدُكُمُ الْفَقْرَ ويأمركم بالفحشاء) الْآيَة)أخرجه التِّرْمِذِيّ وَقَالَ: هَذَا حَدِيث حسن غَرِيب

روایت ہےحضرت ابن مسعودسے فرماتےہیں فرمایا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ انسان  میں شیطان کا بھی اثر ہے ۱؎   اور فرشتہ کا بھی شیطان کا اثر تو مصیبت  سے ڈرانا اور حق کا جھٹلاناہے ۲؎  لیکن فرشتہ  کا اثر خیر کا وعدہ کرنا اورحق کی تصدیق کرناہے۳؎  جو یہ آخری بات محسوس کرے وہ جان لے کہ یہ رب کی طرف سےہے خدا کا شکرکرے۴؎    اورجووہ دوسری چیز محسوس کرے وہ مردودشیطان سے اﷲ کی پناہ  مانگے۵؎  پھر یہ تلاوت کی کہ شیطان تمہیں فقیری سے ڈراتا  اور بے حیائی کا مشورہ دیتا ہے۔ ترمذی نے روایت کی اور فرمایا  یہ حدیث غریب ہے۔

۱؎  یہاں شیطان سے مراد یا تو ابلیس ہے یا انسان کا قرین جو ہر وقت اس کے ساتھ رہتا ہے جس کا ذکر پہلے گزر چکا۔دوسرا احتمال زیادہ قوی ہے اس کا اثر قریبًا سارے انسانوں پرہوتاہےکسی پرکم کسی پرزیادہ۔

۲؎ اس طرح کہ وہ خبیث برائیوں کوخوبیاں اور نیکیوں کو مصیبت بنا کر دکھاتا ہے۔خیرات کے ارادہ پر فقر سے ڈراتا ہے،ناجائزخرچوں کے موقعہ پر ناموری کا لالچ دیتا ہے۔بہت دفعہ دیکھا گیا ہے کہ اکثر مسلمان حج و خیرات سے گبھراتے ہیں،لیکن شادی بیاہ کے حرام رسوم پر خوب دل کھول کر خرچ کرتے ہیں۔یہ اسی کا اثر ہے۔رب فرماتا ہے:"اَلشَّیۡطٰنُ یَعِدُکُمُ الْفَقْرَ وَیَاۡمُرُکُمۡ بِالْفَحْشَآءِ"اس کا یہی مطلب ہے۔

۳؎   اس طرح کہ اگر صدقہ اور خیرات سے نفس گھبرائے اور شیطان فقر سے ڈرائے تو یہ فرشتہ دل میں آواز دیتا ہے کہ مت ڈر صدقہ سے مال بڑھتا ہے،گھٹتا نہیں اور فورًا یہ آیت سامنے آتی ہے۔" یَمْحَقُ اللہُ الرِّبٰوا وَیُرْبِی الصَّدَقٰتِ"یہ اس فرشتہ کا ہی کام ہے جوشخص جس آواز پر کان دھرتا رہے گا وہی آوازقوی ہوتی رہے گی اور دوسری آواز مدہم۔بعض اولیاءسےشیطان مایوس ہوکر انہیں بہکانا ہی چھوڑ دیتا ہے۔

۴؎   کیونکہ نیک ارادہ اور اچھے خیالات بھی اللہ کی نعمت ہیں،شکر سے نعمت بڑھتی ہے،نیز نیک ارادہ کو جلد پورا کرے کہ پتہ نہیں پھر موقعہ ملے یا نہ۔

۵؎  کیونکہ اعوذ اور لاحول سے شیطان بھاگتا ہے۔صوفیائے کرام فرماتے ہیں کہ جوکوئی صبح شام ۲۱ بار لاحول شریف پانی پر دم کرکے پی لیا کرے تو ان شاء اﷲ وسوسۂ شیطانی سے بہت حد تک امن میں رہے گا۔

75 -[13]

عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسلم يَقُول: " لَا يَزَالُ النَّاسُ يَتَسَاءَلُونَ حَتَّى يُقَالَ: هَذَا خَلَقَ اللَّهُ الْخَلْقَ فَمَنْ خَلَقَ اللَّهَ؟ فَإِذَا قَالُوا ذَلِك فَقولُوا الله أحد الله الصَّمد لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْ وَلَمْ يَكُنْ لَهُ كفوا أحد ثمَّ ليتفل عَن يسَاره ثَلَاثًا وليستعذ من الشَّيْطَان ". رَوَاهُ أَبُو دَاوُد

روایت ہے  حضرت ابوہریرہ رضی  اللہ  عنہ سے وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم   سے روایت کرتے ہیں  فرمایا لوگ پوچھ گچھ  کرتے رہیں گے  حتی کہ یہ کہا جاوے گا کہ مخلوق کو خدا  نے پیدا کیا تو خدا کو کس نے پیدا کیا  ۱؎     جب یہ کہیں تو تم کہہ دینا  اﷲ ایک ہے،بے نیاز ہے،نہ جنا،نہ جنا گیا،اور نہ کوئی  اس کے برابر کا ۲؎  ہےپھر اپنے   بائیں طرف  تین بار تھتکار دے۔اور مردود شیطان سے اﷲ کی پناہ مانگے ۳؎  یہ ابوداؤدنے روایت کی ہم عمرو ابن احوص  کی حدیث ان شاءاﷲ تعالٰی بقرعید کے خطبہ کے باب میں ذکرکریں گے۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن