دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 1 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول

میں نے خاوند بیوی میں جدائی کرادی کہ خاوند کی عورت کو معلقہ کردیا نہ چھوڑے نہ بسائے یہ سخت جرم ہے۔رب نے فرمایا:" فَتَذَرُوۡہَا کَالْمُعَلَّقَۃِ " اس صورت میں حدیث بالکل واضح ہے۔

۵؎   اس حدیث سے دو مسئلے معلوم ہوئے:ایک یہ کہ جو شخص ناحق زوجین میں جدائی کی کوشش کرے وہ ابلیس کی طرح مجرم ہے،اس سے وہ عامل لوگ عبرت حاصل کریں جو تفریق زوجین کے لیئے تعویذوعملیات کرتے ہیں۔دوسرے یہ کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی نگاہ سے ابلیس وغیرہ کوئی چیز چھپی نہیں۔کیونکہ ظاہر یہ ہے کہ حضور مشاہدہ و ملاحظہ فرما کر یہ سب کچھ فرمارہے ہیں۔

72 -[10]  

وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «إِن الشَّيْطَان قد أيس أَنْ يَعْبُدَهُ الْمُصَلُّونَ فِي جَزِيرَةِ الْعَرَبِ وَلَكِنَّ فِي التحريش بَينهم» . رَوَاهُ مُسلم

روایت ہے انہیں سے فرماتے ہیں فرمایا نبی صلی اللہ علیہ وسلم  نے کہ شیطان   اس سے تو مایوس ہوچکا کہ عرب کے نمازی اسے پوجیں ۱؎  لیکن انہیں آپس میں بھڑکانے میں مشغول ہے ۲؎ (مسلم)  

۱؎  یعنی عرب کے عام مسلمان اعمال شرکیہ نہ کریں گے  یا علی العموم مرتد نہ ہوں گے،ایک آدھ آدمی کا مرتد ہوجانا اس کے خلاف نہیں۔عرب کو جزیرہ اس لیئے فرمایا کہ اسے بحر فارس و روم اور دجلہ وفرات نے گھیرا ہے،عرب کی لمبائی عدن سے شام تک ہے،چوڑائی جدہ سے ریف عراق تک۔اس حدیث سے معلوم ہوا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم پرصلوٰۃ وسلام اورمولود شریف،عرس،فاتحہ،ختم،حضور سے مدد مانگنا وغیرہ شرک نہیں کیونکہ یہ تمام چیزیں عام مسلمانان عرب کا ہمیشہ سے دستور ہیں اگر ان میں سے کوئی چیز شرک ہوتی تو  عرب شریف کے مسلمانوں میں کبھی مروج نہ ہوتی۔یہ بھی معلوم ہوا کہ عجم کبھی عرب کی طرح محترم نہیں ہوسکتا۔ہر جگہ مسلمان علی العموم مرتد ہوسکتے ہیں وہاں کے مسلمان نہیں ہوسکتے۔خیال رہے کہ اگرچہ مسلیمہ ذاب نے عرب کے بہت مسلمانوں کو مرتد کرلیا مگر اس ارتداد کا بفضلہٖ تعالٰی بقا نہ رہا ایک وقتی چیز تھی جو ختم ہوگئی جس کا اعتبار نہیں۔

۲؎یعنی عرب کو آپس میں لڑاتا بھڑاتا رہے گا۔چنانچہ آخر زمانۂ عثمانی سے جو اختلاف شروع ہوا وہ آج تک ختم ہونے میں نہیں آتا اگرچہ اتحاد عرب کے نعرے لگائے جارہے ہیں مگر اس کی حقیقت مفقود ہے۔

الفصل الثانی

  دوسری فصل

73 -[11]

عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَاءَهُ رَجُلٌ فَقَالَ: إِنِّي أُحَدِّثُ نَفْسِي بِالشَّيْءِ لَأَنْ أَكُونَ حُمَمَةً أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ أَتَكَلَّمَ بِهِ. قَالَ: «الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي رَدَّ أَمْرَهُ إِلَى الْوَسْوَسَةِ» . رَوَاهُ أَبُو دَاوُد

  روایت ہے  ابن عباس سے کہ حضور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک شخص آیا اور بولا  کہ میں اپنے دل میں ایسے خیالات  محسوس کرتا ہوں  کہ وہ بولنے سے جل کر کوئلہ ہوجانا  زیادہ پسند ہے ۱؎      فرمایا  خدا کا شکر ہے جس نے ان خیالات کو وسوسہ بنادیا  ۲؎    (ابوداؤد)

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن