دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 1 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول

70 -[8] (مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ)

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «صِيَاحُ الْمَوْلُودِ حِينَ يَقَعُ نَزْغَةٌ من الشَّيْطَان»

  روایت ہے انہیں سے فرماتےہیں کہ فرمایا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے  زمین پر گرتے وقت بچہ  کی چیخ شیطان  کی چوکھ سےہے ۱؎  

۱؎  کہ وہ بچہ کی کوکھ میں انگلی مارتا ہے اور اس کی تکلیف سے بچہ روتا ہے۔اسی لیئے سنت ہے کہ بچہ پیدا ہوتے ہی اس کوغسل دے کر داہنے کان میں اذان اور بائیں میں تکبیر کہی جائے تاکہ شیطان دفعہ ہو کہ اذان کی آواز سے شیطان بھاگتاہے۔بعض کٹھ بگڑے ان احادیث کا انکار کرتے ہیں۔ان کی ناقص عقل میں نہیں آتی شاید وہ بچے کے کان میں اذان کا بھی انکار کرتے ہوں گے۔تعجب ہے کہ گرم سرد ہوا بچے پر اثر کرسکے اور بچہ اس کی تکلیف سے رو سکے مگر شیطان جو ہوا سے زیادہ لطیف ہے اس کا اثر ان کی سمجھ میں نہ آئے۔یہ جھوٹے ان کی عقلیں کھوٹی رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم سچے۔خیال رہے کہ شیطان کی یہ حرکتیں بچے پر ابھی سے قبضہ جمانے کے لیئے ہیں(اس کے اپنے خیال میں)ورنہ بہکانا ہوش سنبھالنے کے بعد شروع ہوتاہے۔

71 -[9]  

وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ إِبْلِيسَ يَضَعُ عَرْشَهُ عَلَى المَاء ثمَّ يبْعَث سراياه فَأَدْنَاهُمْ مِنْهُ مَنْزِلَةً أَعْظَمُهُمْ فِتْنَةً يَجِيءُ أَحَدُهُمْ فَيَقُولُ فَعَلَتُ كَذَا وَكَذَا فَيَقُولُ مَا صَنَعْتَ شَيْئًا قَالَ ثُمَّ يَجِيءُ أَحَدُهُمْ فَيَقُولُ مَا تَرَكَتُهُ حَتَّى فَرَّقَتْ بَيْنَهُ وَبَيْنَ امْرَأَتِهِ قَالَ فَيُدْنِيهِ مِنْهُ وَيَقُولُ نَعَمْ أَنْتَ قَالَ الْأَعْمَشُ أرَاهُ قَالَ «فيلتزمه» . رَوَاهُ مُسلم

روایت ہے حضرت جابرسےفرماتے ہیں فرمایا  نبی  صلی اللہ علیہ وسلم نے شیطان پانی پر اپنا تخت بچھاتا ہے  ۱؎  پھر اپنے مختلف لشکر کو لوگوں میں فتنہ  میں ڈالنے کے لیئے بھیجتا ہے ۲؎ ان میں  قریب تر درجہ والا وہ ہوتا ہے جو بڑا فتنہ گرہو۳؎  ان میں سے آکر  ایک کہتا ہے کہ میں نے فلاں فلاں فتنہ  پھیلایاابلیس کہتا ہے  کچھ نہیں پھر اور دوسرا آکر کہتاہے کہ میں نے فلاں کو اس وقت تک نہ چھوڑا جب تک کہ  اس میں  اور اس کی بیوی میں جدائی  نہ ڈال دی۴؎  فرمایا ابلیس اسے پاس بٹھاتا ہے  اور کہتا ہے تو بہت ہی اچھا ہے اعمش فرماتے ہیں  مجھے خیال ہے کہ فرمایا اسے چمٹا لیتا ہے ۵؎  (مسلم)

۱؎ روزانہ صبح کے وقت سمندر پر جب اپنا کاروبارشروع کرتا ہے مگر اس کا تخت سمندر میں ڈوبتا نہیں کہ وہ خود بھی آتشی ہے اس کا تخت بھی آتشی۔آج کشتیاں اور جہاز ڈوبنےسےمحفوظ ہیں۔

۲؎ سرایا سریہ کی جمع ہے بمعنی چھوٹی فوج جن کی تعداد پانچ افراد سے چارسو تک ہو۔ذریّتِ شیطان کی مختلف جماعتیں ہیں ان کے نام اور کام الگ الگ ہیں۔چنانچہ وضوء میں بہکانے والی جماعت کا نام ولہان ہے،اور نماز میں ورغلانے والی جماعت کا نام خنزب ہے۔ایسے ہی مسجدوں میں،بازاروں میں،شراب خانوں میں،اس کی الگ الگ فوجیں رہتی ہیں۔

۳؎   یعنی ابلیس اپنی ذریّت میں سے اُسے اپنا قربِ خصوصی بخشتا ہے جو لوگوں میں بڑی گمراہی یا فتنہ پھیلا کر آئے۔

۴؎ اس طرح کہ طلاق واقع کرادی۔طلاق اگرچہ مباح چیز ہے مگر اکثر بہت فسادات کی جڑ بن جاتی ہے۔اس لیئے ابلیس اس پر خوش ہوتا ہے،اسی لیئے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ " اَبْغضُ الحلالِ الطلاقُ " حتّی الامکان اس سے بچنا بہتر ہے۔یا مطلب یہ ہے کہ

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن