دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 1 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول

۴؎ جیسا کہ عرب میں دستور تھا کہ غریب لوگ خرچ کے خوف سے بیٹے اور بیٹیوں دونوں کو قتل کردیتے تھے۔چونکہ اس میں بے قصور جان کو قتل کرنا اور اپنے قرابت دار پر ظلم کرنا اور خدا کی رزاقیّت پر اعتقاد نہ کرنا تینوں باتیں جمع ہیں،اس لئے اس کا درجہ کفر و شرک کے بعدرکھا گیا۔

۵؎  کہ زنا خود گناہِ کبیرہ ہے اور اس میں پڑوسی کے حق کا برباد کرنا بھی ہے۔کیونکہ ہرشخص اپنے پڑوسی پر اعتماد کرتا ہے اورا س کے جان و مال آبرو کی حفاظت کو اپنا فرض سمجھتا ہے۔خیال رہے کہ یہاں گناہ کبیرہ صرف چار بیان فرمائے گئے۔ضرورت اور موقعہ کے لحاظ سےعبداﷲ ابن عباس فرماتے ہیں کہ گناہ کبیرہ ۷۰ ہیں اور سعید ابن جبیر فرماتے ہیں کہ ۷۰۰ ہیں۔(مرقاۃ)یعنی گناہ کبیرہ کی انواع ۷۰ اور افراد ۷۰۰۔

۶؎  اس آیت میں حَرَّم اﷲ سے مراد مؤمن،کافر،ذمی اور مستامن ہیں۔اِلا بالحق میں ان جرموں کی طرف اشارہ ہے جن کی سزا قتل ہے جیسے مرتد ہوجانا،یا زنا،یا ظلمًا قتل یعنی مؤمن ان تین میں سے کوئی جرم کرے گا قتل کیا جائے گا۔

50 -[2]  

وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «الْكَبَائِرُ الْإِشْرَاكُ بِاللَّهِ وَعُقُوقُ الْوَالِدَيْنِ وَقَتْلُ النَّفْسِ وَالْيَمِين الْغمُوس» . رَوَاهُ البُخَارِيّ

روایت ہے عبداﷲ  ابن عمر و سے فرماتے ہیں کہ فرمایا رسول اﷲصلی اللہ علیہ وسلم نے کہ شرک باﷲ،ماں  باپ کی نافرمانی ۱؎  جان کا قتل،جھوٹی قسم ۲؎  بڑے گناہ ہیں اسے بخاری نےروایت کیا۔

۱؎  یعنی ان کے حقوق ادا نہ کرنا،یا ان کے جائزحکموں کی مخالفت کرنا،ماں باپ کے حکم میں دادا و دادی اور نانا اور نانی بھی ہیں۔اس ترتیب سے معلوم ہوا کہ ماں باپ کی نافرمانی بدترین جرم ہے کہ شرک کے بعد اس کا ذکر فرمایا گیا۔اسی لئے رب نے اپنی عبادت کے ساتھ ماں باپ کی اطاعت کا ذکر کیا کہ فرمایا:"اَلَّا تَعْبُدُوۡۤا اِلَّاۤ اِیَّاہُ وَ بِالْوٰلِدَیۡنِ اِحْسٰنًا

۲؎  غموس قسم وہ ہے جو دیدہ ودانستہ گزشتہ واقعہ پر جھوٹی کھائی جائے اس میں گناہ ہے کفارہ نہیں،یہ قسم انسان کو گناہ میں ڈبو دیتی ہے اس لئے اس غموس کہتے ہیں۔چونکہ جھوٹ اور جھوٹی قسم ہزار ہا گناہوں کی جڑ ہے۔اس لیے یہ گناہ کبیرہ ہے۔خیال رہے کہ حضورصلی اللہ علیہ وسلم کے جوابات سائلین کے حالات کے لحاظ سے ہوتے ہیں۔

51 -[3] (مُتَّفق عَلَيْهِ)

وَفِي رِوَايَةِ أَنَسٍ:«وَشَهَادَةُ الزُّورِ» بَدَلُ: «الْيَمِينُ الْغمُوس»

حضرت انس کی روایت میں بجائے جھوٹی قسم کے جھوٹی گواہی ہے۔(بخاری،مسلم)

 

52 -[4] (مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ)

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «اجْتَنِبُوا السَّبْعَ الْمُوبِقَاتِ قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ وَمَا هُنَّ قَالَ الشِّرْكُ بِاللَّهِ وَالسِّحْرُ وَقَتْلُ النَّفْسِ الَّتِي حَرَّمَ اللَّهُ إِلَّا بِالْحَقِّ وَأَكْلُ الرِّبَا وَأَكْلُ مَالِ الْيَتِيمِ وَالتَّوَلِّي يَوْمَ الزَّحْفِ وَقَذْفُ الْمُحْصَنَاتِ الْمُؤْمِنَاتِ الْغَافِلَاتِ»

روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے فرماتے ہیں کہ فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم  نے سات ہلاکت  کی چیزوں سے بچو۔لوگوں نے پوچھا  حضور وہ کیا ہیں ؟ فرمایا اﷲ  کے ساتھ شرک ۱؎  جادو ۲؎ ،اور ناحق  اس جان کو ہلاک کرنا جو اﷲ نے حرام کی،اور  سود خوری۳؎ یتیم کا مال کھانا ۴؎،جہاد کے دن پیٹھ دکھادینا ۵؎،پاکدامن مؤمنہ بے خبر بیبیوں کو بہتان لگانا ۶؎ (بخاری،مسلم)

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن