30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
بڑے گناہوں اور نفاق کی علامتوں کا باب ۱؎
۱؎ گناہ کبیرہ یا تو وہ ہے جس کی ممانعت دلیل قطعی سے ثابت ہو،یا وہ جس پر شریعت نے کچھ سزا مقرر کی ہو،یا وہ جس سے دین کی توہین ہو،یا ہر گناہ چھوٹے گناہ کے لحاظ سے کبیرہ ہے،یا جس چھوٹے گناہ پر ہمیشگی کی جائے وہ کبیرہ ہے،یا ایک ہی گناہ ایک کے لئے صغیرہ اور دوسرے کے لیے کبیرہ "حَسَناتُ الْاَبْرَارِ سَیِّئَاتُ الْمُقَرَّبِیْنَ"،یا ایک کے لحاظ سے صغیرہ دوسرے کے لحاظ سے کبیرہ۔مسلمان کی توہین گناہ صغیر ہے،علماء مشائخ کی توہین گناہ کبیرہ،نبی،یا قران،یا کعبہ کی توہین کفر،گناہ کبیرہ اور نفاق کی علامت میں عموم مِنْ وَجْہٍٍہے۔
|
49 -[1] (مُتَّفق عَلَيْهِ) عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَيُّ الذَّنْبِ أَكْبَرُ عِنْدَ اللَّهِ قَالَ أَنْ تَدْعُوَ لِلَّهِ نِدًّا وَهُوَ خَلَقَكَ قَالَ ثُمَّ أَيٌّ قَالَ ثمَّ أَنْ تَقْتُلَ وَلَدَكَ خَشْيَةَ أَنْ يَطْعَمَ مَعَكَ قَالَ ثمَّ أَي قَالَ ثمَّ أَن تُزَانِي بحليلة جَارك فَأنْزل الله عز وَجل تَصْدِيقَهَا (وَالَّذِينَ لَا يَدْعُونَ مَعَ اللَّهِ إِلَهًا آخَرَ وَلَا يَقْتُلُونَ النَّفْسَ الَّتِي حَرَّمَ اللَّهُ إِلَّا بِالْحَقِّ وَلَا يزنون وَمن يفعل ذَلِك يلق أثاما) الْآيَة |
روایت ہے عبداﷲ ابن مسعود سے ۱؎ فرماتے ہیں کہ ایک شخص نے عرض کیا حضور کو ن سا گناہ ۲؎ بہت بڑا ہے اﷲ کے ہاں فرمایا یہ کہ تم اﷲ کا شریک ٹھہراؤ۔حالانکہ اس نے تمہیں پیدا کیا۳؎ عرض کیا پھر کون سا گناہ۔فرمایا یہ کہ اپنی اولاد اس ڈر سے مار ڈالو کہ وہ تمہارے ساتھ کھائے۴؎ عرض کیا پھر کون سا گناہ فرمایا یہ کہ اپنے پڑوسی کی بیوی سے زنا کرو ۵؎ تب اﷲ نے اس کی تصدیق میں یہ آیت اتاری اور وہ جو خدا کے ساتھ دوسرے معبود کو نہیں پوجتے اور نہ اس جان کو ناحق قتل کریں جسے اﷲ نے حرام کیا ۶؎ اور نہ زنا کریں۔ |
۱؎ آپ کی کنیت ابو عبدالرحمن اور ابن امّ عبد ہے،قبیلہ بنی حزیل سے ہیں،قدیم الاسلام اور جلیل القدر صحابی ہیں۔عمر فاروق سے پہلے اسلام لا ئے،صاحبِ ہجرتیں ہیں کہ اول حبشہ کی طرف اور پھر مدینہ پاک کی جانب ہجرت کی،بدر اور تمام غزوات میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ رہے۔حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے نعلین بردار اور صاحب اسرار تھے،سفر میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی مسواک اور پانی لوٹا آپ کے ساتھ رہتا تھا۔عہد فاروقی میں کوفہ کے قاضی رہے،عہد عثمانی میں مدینہ پاک آگئے،ساٹھ سال سے زیادہ عمر پائی ۳۲ھمیں مدینہ پاک میں وفات ہوئی،جنت بقیع میں دفن ہوئے،خلفاء راشدین کے بعد بڑے فقیہ اور عالم صحابی آپ ہیں،امام ابوحنیفہ اکثر آپ ہی کی پیروی کرتے ہیں۔رضی اللہ تعالٰی عنہ۔
۲؎ شرعًا بری چیز کا نام گنا ہ ہے۔اس کی چار قسمیں ہیں:ایک وہ جو بغیر توبہ معاف نہ ہو،جیسے کفر و شرک۔دوسرے وہ جو نیک اعمال کی برکت سے بھی معاف ہوجائے،جیسے گناہ صغائر۔تیسرے وہ کہ جن کے بغیر توبہ معاف ہونے کی بھی امید ہو،جیسے حقوق اﷲ کے کبیرہ گناہ۔چوتھے وہ کہ جن کی معافی کیلئے توبہ کے ساتھ مخلوق کو بھی راضی کرنا پڑے جیسے حقوق العباد۔(مرقاۃ)
۳؎ یعنی شرک و کفرکہ یہ اکبر الکبائرہے۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع