دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 1 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول

۱۳؎  یعنی زبان سے نہ پڑھا تھا۔اگرچہ دل سے اقرار تھا ابو طالب کا کلمہ نہ پڑھنا حضور کی حفاظت کی نیت سے تھا اس وجہ سے کہ کفار مکہ میرا لحاظ کریں اور میرے لحاظ سے حضور کو نہ ستائیں،اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ ابو طالب کی زندگی میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم  مکہ چھوڑنے پر مجبور نہ ہوئے،ان کی وفات کے بعد ہی ہجرت کرنا پڑی۔ایمان ابی طالب کی بحث ہماری کتاب تفسیر نعیمی میں دیکھو۔

42 -[41]  

عَن الْمِقْدَاد بن الْأسود قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " يَقُولُ لَا يَبْقَى عَلَى ظَهْرِ الْأَرْضِ بَيْتُ مَدَرٍ وَلَا وَبَرٍ إِلَّا أَدْخَلَهُ اللَّهُ كلمة الاسلام بعز عَزِيز أَو ذل ذليل إِمَّا يعزهم الله عز وَجل فَيَجْعَلُهُمْ مِنْ أَهْلِهَا أَوْ يُذِلُّهُمْ فَيَدِينُونَ لَهَا رَوَاهُ أَحْمد

روایت ہے حضرت مقداد سے ۱؎  انہوں نے حضور کو فرماتے سنا کہ روئے زمین پر کوئی ادنی خیمہ اور کچا گھر ۲؎  نہ رہے گا مگر اﷲ اس میں اسلام کا کلمہ پہنچادے گا عزت والوں کی عزت اور ذلیلوں کی ذلت کے ساتھ۳؎  یا تو اﷲ انہیں عزت دے گا کہ انہیں کلمہ والا بنادے گا یا انہیں ذلیل کردے گا وہ دین کی اطاعت کریں گے میں نے دل میں کہا کہ پھر تو پیارا دین اﷲ کا ہی ہوگا۔(احمد)

۱؎  آپ کا نام مقداد ابن عمر و ابن ثعلبہ کندی ہے مگر مشہور ہیں مقداد بن اسود کے نام سے،اس لئے کہ آپ اسود کی پرورش میں رہے،آپ جلیل القدر صحابی اور چھٹے مؤمن ہیں۔نوّے سال کی عمر پاکر  ۷۳ھ؁  میں مدینہ منورہ سے تین میل دور مقام جرف میں وفات پائی،لوگ آپ کی میت شریف کو کندھوں پر اٹھا کر لائے اور جنت البقیع میں دفن کیا۔

۲؎  ظاہر یہ ہے کہ زمین  سے مراد عرب کی زمین ہے۔اوفی گھر سے مراد بدویوں کے خیمے ہیں اور کچےگھرسے مراد عام شہریوں کے مکانات یعنی عرب میں کوئی گاؤں یا شہر ایسا نہ رہے گا جہاں اسلام داخل  نہ ہوجائے۔خدا کے فضل سے یہ پیش گوئی پوری ہوچکی اور اگر ساری دنیا مراد ہو تو اس حدیث کا ظہور قرب قیامت یعنی  حضرت مسیح کے نزول اور امام مہدی کے ظہور پر ہوگا کہ سارے مسلمان ہوجائیں گے۔

۳؎  یعنی بعض لوگ بخوشی مسلمان ہوں گے،وہ عزت پائیں گے اور بعض مجبورًازبان سے کلمہ پڑھیں گے،وہ ذلیل رہیں گے۔یا یہ مطلب ہے کہ بعض لوگ مسلمان ہو کر عزت پائیں گے اور بعض اسلام سے انکار کرکے  مسلمانوں کے باجگزار بنیں گے،اس صورت میں پہلی جز کے کچھ اور معنی ہوں گے،اس کی تفسیریں اور بھی کی گئی ہیں۔

43 - (42)

عَن وهب بن مُنَبّه قِيلَ لَهُ: أَلَيْسَ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ مِفْتَاحُ الْجَنَّةِ قَالَ بَلَى وَلَكِنْ لَيْسَ مِفْتَاحٌ إِلَّا لَهُ أَسْنَانٌ فَإِنْ جِئْتَ بِمِفْتَاحٍ لَهُ أَسْنَانٌ فَتَحَ لَكَ وَإِلَّا لَمْ يَفْتَحْ لَكَ. رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي تَرْجَمَة بَاب

روایت ہے حضرت وہب ابن منبہ  سے ۱؎ کہ ان سے عرض کیا گیا کہ کیا کلمہ لا الہ الا اﷲ جنت کی چابی نہیں ۲؎  فرمایا ہاں ہےلیکن کوئی چابی دندانہ بغیر نہیں ہوتی  ۳؎  تو اگر تم دندانہ والی چابی لے کر آؤ گے تو تمہارے لئے دروازہ کھلے گا ورنہ نہ کھلے گا ۴؎(بخاری ترجمہ باب)

۱؎   آپ کی کنیت ابو عبداﷲ ہے،وطن فارس،قیام گاہ یمن کا علاقہ صنعاء  ہے،آپ جلیل القدر تابعی ہیں،یمن کے قاضی تھے، ۱۱۴ ھ؁ میں وفات پائی،حضرت جابر اور ابن عباس سے ملاقات اور سماعت ثابت ہے۔

۲؎ مسلمانوں میں ایک فرقہ مرجیہ تھا جن کے نزدیک عمل کی کوئی ضرورت نہ تھی،اسلام لا کر بدترین گناہ بھی برا نہ جانتے تھے۔سائل  ان میں سے کوئی تھا۔منشاءسوال یہ ہے کہ جب کلمہ طیّبہ جنت کی چابی ہے تو نیک اعمال کی کیا ضرورت ہے۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن