دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 1 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول

۲۰؎  کیونکہ ہاتھ پاؤں سے اکثر گناہ ہی ہوتے ہیں۔مگر زبان سے کفر،شرک،غیبت،چغلی،بہتان سب کچھ ہوتے ہیں جو دوزخ میں ذلت و خواری کے ساتھ پھیلنگے جانے کا ذریعہ ہیں۔حصائد وہ جگہ ہے جہاں کھیت کا ٹ کر رکھا جاتا ہے یعنی کھلیان یا کٹوتی انسان کا ہر لفظ نامۂ  اعمال میں لکھا جاتا ہے۔وہ دفتر گویا اس کا کھلیان ہے۔

30 -[29]

وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ أَحَبَّ لِلَّهِ وَأَبْغَضَ لِلَّهِ وَأَعْطَى لِلَّهِ وَمَنَعَ لِلَّهِ فَقَدِ اسْتكْمل الْإِيمَان» . رَوَاهُ أَبُو دَاوُد

روایت ہے حضرت ابوامامہ سے ۱؎  فرماتے ہیں کہ فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ جو کوئی اللہ کے لیے محبت و عداوت کرے  اوراﷲ کے لئے دے اور روکے ۲؎ اس نے اپنا ایمان کامل کرلیا ۳؎ یہ حدیث ابو داؤد نے روایت کی۔

۱؎  آپ کا نام شریف صدی،کنیت ابوامامہ ہے،قبیلہ بنی باہلہ سے ہیں،اولًا مصر میں،پھر حمّص میں قیام فرمایا،اکہتر سال کی عمر پاکر    ۸۶ھ؁  حمّص ہی میں وفات پائی،شام کے سب سے آخری صحابی آپ ہی ہیں۔(مرقاۃ)

۲؎  اگرچہ مسلمان کا ہر کام اﷲ کے لیے ہی چاہئیے مگر یہ چار کام اکثر نفس کے لیے ہوتے ہیں اسلئے ان کا خصوصیّت  سے ذکر فرمایا۔جب یہی کام اﷲ کے لیے ہوگئے تو باقی اعمال سونا،جاگنا،بولنا اور چپ رہنا وغیرہ سب اﷲ کیلئے ہوں گے۔دیکھا یہ گیا ہے کہ اﷲ کے لئے دینے والے تھوڑے،نام نمود میں خرچ کرنے والے زیادہ ہیں۔رب تعالٰی یہ صفتیں نصیب کرے۔

۳؎  کیونکہ کمال ایمان اخلاص سے نصیب ہوتا ہے۔مخلص صدیقین کے زمرہ میں پہنچ جاتا ہے۔اخلاص کی پہچان یہ ہے کہ کافر بیٹا دشمن معلوم ہو،اجنبی مؤمن پیارا   ؎

ہزار خویش کہ بیگانہ از خدا باشد                                   فدائے یک تن بیگانہ کاشناباشد

31 -[30] رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ عَنْ مُعَاذِ بْنِ أَنَسٍ مَعَ تَقْدِيمٍ وَتَأْخِير وَفِيه: «فقد اسْتكْمل إيمَانه»

ترمذی نے کچھ تقدیم و تاخیر سے حضرت معاذ ابن انس سے یوں نقل کی کہ بے شک اس نے اپنا ایمان کامل کرلیا

 

32 -[31]

وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَفْضَلُ الْأَعْمَالِ الْحُبُّ فِي اللَّهِ وَالْبُغْضُ فِي اللَّهِ».رَوَاهُ أَبُو دَاوُد

روایت ہے حضرت ابوذر سے فرماتے ہیں۔فرمایا نبی صلی اللہ علیہ وسلم  نے بہترین عمل اﷲ کے لئے محبت اوراﷲ کے لئے عداوت ہے  ۱؎ (ابوداؤد)

۱؎  کیونکہ دوسرے اعمال قالب سے ادا ہوتے ہیں  اور اﷲ کے لیے محبت و عداوت دل سے وہ سب بدنی عبادات  ہیں یہ دل کی عبادت کیونکہ اﷲ کے لیے محبت جبھی ہوگی جب اﷲ سے محبت ہوگی اور اﷲ کی محبّت اس کے تمام احکام کی محبّت کا ذریعہ ہے۔امام غزالی فرماتے ہیں:اگر کوئی شخص باورچی سے اس لیے محبّت کرے کہ اس سے اچھا کھانا پکوا کر فقراء کو بانٹے تویہ اﷲ کے لیے محبّت ہے۔اور اگر عالم دین سے اس لیے محبّت کرے کہ اس سے علم دین سیکھ کر دنیا کمائے تو یہ دنیا کے لیے محبّت ہے۔(اشعۃ اللمعات)

33 -[32]

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «الْمُسْلِمُ مَنْ سَلِمَ الْمُسْلِمُونَ مِنْ لِسَانِهِ وَيَدِهِ وَالْمُؤْمِنُ مَنْ أَمِنَهُ النَّاسُ عَلَى دِمَائِهِمْ وَأَمْوَالِهِمْ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَالنَّسَائِيُّ

روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے فرماتے ہیں۔فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے سچا مسلمان وہ جس کے زبان و ہاتھ سے مسلمان محفوظ رہیں  ۱؎ اور سچا مؤمن وہ جس سے لو گ اپنے خون و مال میں مطمئن رہیں ۲؎  اسے ترمذی و نسائی نے روایت کیا ہے

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن