دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 1 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول

۳؎  کیونکہ آگ سے بچنا جنت میں پہنچنا بڑی نعمتیں ہیں تو ان کا ذریعہ بھی بڑا ہی ہوگا۔

۴؎ یعنی یہ ذریعہ بتانا مجھ کو آسان ہے کہ رب نے مجھ کو ہر شے پر مطلع کیا ہے یا وہ اعمال اسی پر آسان ہوں گے جس پر اﷲ کرم کرے،ڈھیلا خود نیچے گرتا ہے کسی کے اٹھائے سے اوپر ہوتا ہے،ہماری پیدائش مٹی سے ہے ہمارا بھی یہی حال ہے۔

۵؎  یعنی اسلام لاؤ جو ساری عبادتوں کی جڑ ہے کیونکہ عبادات کا ذکر تو آگے آرہا ہے یہاں مضارع بمعنی امر ہے نہ کہ بمعنی خبر۔

۶؎  اس طرح کہ نماز روزانہ پانچ وقت،روزہ ہرسال رمضان میں،زکوۃ ہر سال،اگر مال ہو حج  عمر میں ایک مرتبہ۔ظاہر یہ ہے کہ یہاں صرف فرائض مراد ہیں جن پر جنتی ہونا موقوف ہے۔

۷؎  یعنی وہ نیک اعمال جو بہت سی نیکیوں کا ذریعہ ہیں جیسے روزہ نفس توڑنے کا ذریعہ ہے نفس ٹوٹ جانے پر انسان بہت سی نیکیاں کرسکتا ہے۔کیونکہ روکنے والا نفس ہی ہے۔

۸؎  جس کی برکت سے روزہ دار تک گناہوں کا تیر نہیں پہنچتا اور شیطان کا راستہ بند ہوجاتا ہے۔

۹؎  چونکہ خیرات میں اﷲ کی عبادت بھی ہے اور بندوں کا نفع بھی،غریبوں کی حاجت روائی بھی،اس لئے کہ یہ گناہوں کو مٹانے میں اکسیر ہے،جو بندوں پر مہربان ہو رب اس پر مہربان ہوتا ہے۔

۱۰؎  یعنی نماز تہجد،نمازپنجگانہ کے بعد یہ نماز بہت اعلٰی ہے اور نمازوں میں اطاعت غالب ہے اس نماز میں عشق،نیز یہ نماز رب نے خاص حضور کے لیے بھیجی،حضور کے طفیل سے ہمیں ملی،فرماتا ہے:"فَتَہَجَّدْ بِہٖ نَافِلَۃً لَّکَ"۔

۱۱؎  یعنی عشاء کے بعد کچھ سولیتے ہیں،پھر اٹھ کر تہجد پڑھتے ہیں،تہجد کے لیے پہلے سولینا شرط ہے ورنہ بستروں کا ذکر نہ ہوتا،بعد تہجد بھی سونا سنت ہے،یہ بھی اسی آیت سے ثابت ہے یعنی بستر بچھے ہوتے ہیں مگر وہ مصلے پر ہوتے ہیں۔

۱۲؎  یہاں دین کو اونٹ سے تشبیہ دی گئی،پھر اس کے لیے سر پاؤں اور کوہان ثابت کیا گیا جیسا  استعارہ بالکنایہ اور تخلیل میں ہوتا ہے۔

۱۳؎   یہ سوال جواب سائل کو شوق دلانے کے لئے ہیں کیونکہ انتظار کے بعد جو شے حاصل ہو خوب یاد رہتی ہے۔

۱۴؎  چیز سے مراد دین ہے۔دینداری اسلام کے بغیر  نہیں قائم رہ سکتی،جیسے سر کے بغیر زندگی اور نماز سے دین کو قوت و بلندی ہے،جیسے ستون سے چھت کی۔

۱۵؎  جہاد چونکہ دشوار ہے اور جہاد ہی سے دین کی زینت و رونق ہے،جیسے کوہان سے اونٹ کی زینت اور کوہان تک پہنچنا کچھ مشکل بھی ہوتا ہے۔جہاد  بمعنی مشقت ہے یہ لِسان،سنان،اقلام سبھی سے ہوتا ہے،کافروں پر جہا د سہل ہے مگر اپنے نفس پر مشکل یہ کلمہ سب جہادوں کو شامل ہے۔

۱۶؎   ملاک وہ ہے جس سے کسی چیز کا نظام اور قوام قائم ہو،یعنی اصل اصول۔

۱۷؎  کہ پہلے تو لو بعد میں بولو،زبان کو لگام دو،رب نے چھونے کے لیے دو ہاتھ،چلنے کے لیے دو پاؤں،دیکھنے کے لیے دو آنکھیں،سننے کے لیے دو کان دیئے،مگر بولنے کے لیے زبان صرف ایک ہی دی کہ کلام کم کرو کام زیادہ۔

۱۸؎یعنی بات تو معمولی چیز ہے۔اس پر کیا پکڑ چوری،زنا،قتل وغیرہ جرم قابل گرفت ہیں مگر وہ زبان سے نہیں ہوتے۔

۱۹؎ عرب میں یہ لفظ(ماں روئے)محبت و پیار میں بھی کہا جاتا ہے۔جیسے بچوں سے مائیں پیار میں کہتی ہیں۔اے رُڑجانئیں،اڈپڈ جانئیں اردو میں مارے ہتیارے،ارے مٹ گئے وغیرہ یعنی توگم جائے یا مرجائے اور ماں تجھے رو رو کر ڈھونڈ ے یا یاد کرے۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن