30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
حجت ہیں گویا سراپا کلمہ ہیں۔یا اس لیے کہ آپ ایک کلمہ دم کرکے بیماروں کو تندرست،مردوں کو زندہ کرتے تھے(اس سے بزرگوں کی جھاڑ پھونک ثابت ہوئی)یا اس لیے کہ آپ نے پیدا ہوتے ہی کلمہ پڑھا کہ کہا" اِنّی عَبدُاﷲ" الخ
۴؎ مِنہُ کی مِن تبعیضیہ نہیں اور اس کا معنی یہ نہیں کہ اﷲ کا ٹکڑا ہیں بلکہ "من"ابتدائیہ ہے،یعنی اﷲ کی جانب سے بلا واسطۂ نطفہ آپ کی پیدائش ہے۔آپ کا لقب روح اﷲ بھی ہے یا اس لیے کہ آپ روح الامین جبرئیل کی پھونک سے پیدا ہوئے یا اس لیے کہ آپ مردہ دلوں کو روح ایمان بخشتے ہیں۔
۵؎ کہ اعلٰی درجے کے متقی کو جنت کا اعلٰی مقام عطا فرمائے گا اور ادنی متقی کو وہاں کا ادنی مقام،یہ ان لوگوں کے لئے ہے جنہیں جنت کسب سے ملے،جو دوسروں کے طفیل جنت میں جائیں گے وہ ان کے ساتھ رہیں گے۔جیسے مسلمانوں کے شیر خوار بچے اور بیویاں لہذا حضرت ابراہیم ابن رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم اور ازواج پاک جنت میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ہوں گے۔خیال رہے کہ جنت میں داخلہ ایمان کی بنا پر ہوگا،وہاں کے مراتب اعمال کے مطابق۔جنت کا داخلہ تین۳ طرح کا ہے کسی،وہبی،عطائی یہاں کسبی کا ذکر ہے۔
|
28 -[27] وَعَن عَمْرو بن الْعَاصِ قَالَ: «أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقلت ابْسُطْ يَمِينك فلأبايعك فَبسط يَمِينه قَالَ فَقَبَضْتُ يَدِي فَقَالَ مَا لَكَ يَا عَمْرُو قلت أردْت أَن أشْتَرط قَالَ تَشْتَرِطُ مَاذَا قُلْتُ أَنْ يُغْفَرَ لِي قَالَ أما علمت أَنَّ الْإِسْلَامَ يَهْدِمُ مَا كَانَ قَبْلَهُ وَأَنَّ الْهِجْرَةَ تَهْدِمُ مَا كَانَ قَبْلَهَا وَأَنَّ الْحَجَّ يهدم مَا كَانَ قبله» ؟وَالْحَدِيثَانِ الْمَرْوِيَّانِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: " قَالَ اللَّهُ تَعَالَى:«أَنَا أَغْنَى الشُّرَكَاءِ عَنِ الشِّرْكِ». والاخر: «الْكِبْرِيَاء رِدَائي» سَنَذْكُرُهُمَا فِي بَابِ الرِّيَاءِ وَالْكِبْرِ إِنْ شَاءَ الله تَعَالَى |
روایت ہے عمر و ابن عاص سے ۱؎ فرماتے ہیں کہ میں حضور کی خدمت میں حاضر ہوا عرض کیا کہ اپنا ہاتھ بڑھایئے تاکہ آپ کی بیعت کروں۲؎ آپ نے ہاتھ بڑھایا میں نے اپنا ہاتھ سمیٹ لیا ۳؎ فرمایا اے عمرویہ کیا میں نے عرض کیا کچھ شرط لگانا چاہتا ہوں فرمایا کیا شرط میں نے عرض کیا کہ میری بخشش ہوجائے۴؎ فرمایا اے عمرو کیا تمہیں خبر نہیں کہ اسلام پچھلے گناہ ڈھادیتا ہے اور ہجرت پچھلے گناہ ڈھادیتی ہے اور حج بھی پچھلے گناہ ڈھا دیتا ہے۵؎ یہ مسلم نے روایت کی اور وہ دو حدیثیں جو حضرت ابوہریرہ سے مروی ہیں۔فرماتے ہیں فرمایا اﷲ تعالٰی نے کہ میں تمام شرکاء میں شرک سے غنی تر ہوں اور دوسری یہ کہ عظمت و بلندی میری چادر ہے ہم انہیں ریا اور کِبرکے بابوں میں ذکر کریں گے ۶؎ اگراﷲنے چاہا۔ |
۱؎ آپ عمروبن العاص سہمی قریشی ہیں، ۵ ھ میں خالد ابن ولیدرضی اللہ عنہ اور عثمان ابن طلحہ کے ساتھ مدینہ میں آکر اسلام لائے،حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں عمّان کا گورنر مقرر فرمایا،آپ حضرت عمر و عثمان و معاویہ رضی اللہ عنہم کے عامل رہے،آپ فاتح مصر ہیں مصر ہی میں نوے سال کی عمر پا کر ۴۳ھ میں وفات پائی۔(اکمال)
۲؎ یہ بیعت اسلام ہے صحابہ کرام اسلام لاتے وقت حضور سے بیعت بھی کیا کرتے تھے یعنی استقامت کا وعدہ بیعت تو یہ بیعت تقویٰ،بیعت جہاد،بیعت شہادت کسی خاص مسئلے پر،بیعت اس کے علاوہ ہیں آج کل علی العموم مشائخ سے بیعت توبہ یا تقویٰ ہوتی ہے۔بیعت کے وقت شیخ کے ہاتھ میں ہاتھ دینا سنت ہے جیسا کہ اس حدیث سے معلوم ہوا۔
۳؎ بے ادبی کے لیے نہیں بلکہ بندہ مختار مانتے تھے۔
۴؎ دیکھو بخشنا کام اﷲ کا ہے اور شرط لگارہے ہیں رسول اﷲ سے،ہم بھی کہہ سکتے ہیں کہ ہم کو جنت عطا فرمائیے حضور ہمیں دوزخ سے نجات نصیب ہو۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع