دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 1 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول

۲؎  یہ سوال تعجب کے لیے ہے۔اس تعجب سے معلوم ہوتا ہے کہ اس زمانہ میں ایک ہی کپڑے میں نماز پڑھنا چھوٹ چکا تھا،تمام صحابہ تین یا دو کپڑوں میں نماز پڑھنے کے عادی تھے۔

۳؎  بے وقوف اس لیے کہا کہ انہوں نے صحابی پر اعتراض کرنے میں جلدی کی۔اگر بزرگوں کا کوئی کام نامناسب معلوم ہوتو انتظارکرنا چاہیئے کہ شاید وہ خود ہی اس کی وجہ بتادیں۔یہی ادب مشائخ اورعلمائے حقانی کی بارگاہوں کا بھی ہے۔(اشعۃ اللمعات)

۴؎  یعنی اگر صرف ایک کپڑے میں نماز جائز نہ ہوتی تو اس غریبی کے زمانہ میں ہم سے کسی کی نماز نہ ہوتی،یعنی میرا یہ عمل بیان جواز کے لیے ہے نہ کہ سستی کے لیے ۔

771 -[18]

وَعَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ قَالَ: الصَّلَاةُ فِي الثَّوْبِ الْوَاحِدِ سُنَّةٌ كُنَّا نَفْعَلُهُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلَا يُعَابُ عَلَيْنَا. فَقَالَ ابْنُ مَسْعُودٍ: إِنَّمَا كَانَ ذَاكَ إِذْ كَانَ فِي الثِّيَاب قلَّة فَأَما إِذْ وَسَّعَ اللَّهُ فَالصَّلَاةُ فِي الثَّوْبَيْنِ أَزْكَى. رَوَاهُ أَحْمد

روایت ہے حضرت ابی ابن کعب سے فرماتے ہیں ایک کپڑے میں نمازسنت ہے ۱؎  ہم یہ نبی کریم صلی اللہ علیہ  وسلم کے ساتھ کرتے تھے اور ہم پر عیب نہ لگایا جاتا تھا تب حضرت ابن مسعود نے فرمایا کہ یہ جب ہی تھا جب کپڑوں میں کمی تھی لیکن جب اﷲ نے گنجائش بخشی تو دوکپڑوں میں نمازبہتر ہے۲؎  (احمد)

۱؎  یہاں سنت سے مراد لغوی معنی ہیں،یعنی طریقہ کار یا یہ مطلب ہے کہ اس کا جواز سنت سے ثابت ہے،لہذا آپ کے اس فرمان اور سیدنا ابن مسعود کے فرمان میں تعارض نہیں۔

۲؎ یعنی بجائے ایک کے دوکپڑوں میں نمازبہتر ہے۔بعض احادیث میں ہے کہ عمامہ کی نماز بغیر عمامہ کی نماز سے ستّر درجہ افضل ہے،لہذا تین کپڑوں میں نماز بہت بہتر کیونکہ اس حدیث میں قمیض و پائجامہ کا ذکر آیا اس میں عمامہ کا دونوں پرعمل ہے۔

و صلی الله تعالٰی علٰی خیرخلقہٖ سیدنا محمد واصحابہٖ و سلم

(احمد یار خان،خطیب جامع مسجد غوثیہ گجرات،پاکستان)

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن