دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 1 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول

۱؎  کپڑا سر یا کندھے پر ڈالنا اور اس کے دونوں کنارے یونہی لٹکتے چھوڑ دینا سدل کہتے ہیں۔اچکن یا کوٹ بغیر بٹن لگائے پہننا بھی سدل میں داخل ہے۔سدل نماز میں مکروہ ہے اگر نیچے کپڑا نہ ہو تومکروہ تحریمی ہے ورنہ تنزیہی کیونکہ اس میں کپڑا سنبھالنے میں دل لگا رہتا ہے نماز میں یک سوئی حاصل نہیں ہوتی۔

۲؎   ہاتھ سے یاکپڑے سے کیونکہ اگرنماز میں منہ پر ہاتھ یا کپڑا رکھا ہو تو قرأت صحیح نہ ہوسکے گی۔بعض نے فرمایا کہ عمامہ کا شملہ منہ پر لپیٹنا منع ہے کہ یہ یہود کا فعل ہے،ہاں جس کے منہ سے بو آرہی ہویا بدبودار ڈکاریں،اسے جائز ہے۔

765 -[12]

وَعَنْ شَدَّادِ بْنِ أَوْسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «خَالِفُوا الْيَهُودَ فَإِنَّهُمْ لَا يُصَلُّونَ فِي نِعَالِهِمْ وَلَا خِفَافِهِمْ». رَوَاهُ أَبُو دَاوُد

روایت ہے حضرت شداد ابن اوس سے ۱؎  فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ  وسلم نے یہود کی مخالفت کرو وہ نہ جوتوں میں نمازپڑھتے ہیں نہ موزوں میں۲؎ (ابوداؤد)

۱؎  آپ انصاری ہیں،حضرت حسان کے بھتیجے،کنیت ابو یعلٰی ہے،شام میں مقیم رہے،۷۵ سال عمرہوئی،  ۵۸ھ؁ میں بیت المقدس میں وفات پائی۔

۲؎  یعنی یہود جوتے یا موزے میں نماز جائزنہیں سمجھتے تم جائزسمجھو۔خیال رہے کہ موزوں میں نماز اداکرنا سنت ہے،لیکن جوتے اگر پاک ہوں اور اتنے نرم کہ سجدہ میں حرج واقع نہ ہو کہ پاؤں کی انگلیاں بخوبی مڑکر قبلہ رو ہوسکیں تو ان میں نمازجائز ہے۔ہمارے ملک کی جوتیاں نماز کے قابل نہیں،نیز اب لوگ صحابہ کرام جیسے با ادب نہیں اگر انہیں جوتوںمیں نماز کی اجازت دی جائے تو مصلّے اورمسجدیں گندگی سے بھردیں گے،اس لئے اب جوتے اتارکر ہی مسجدوں میں آنا اورنمازپڑھنا چاہیئے۔(ازمرقاۃ وشامی)اس سے معلوم ہوا کہ بے دینوں کی مخالفت کے لیے جائز کام ضرورکرنا چاہئیں جیسے اس زمانے میں میلاد شریف اور گیارہویں شریف۔مرقاۃ نے فرمایا کہ چونکہ اب یہود ہمارے علاقے میں رہے نہیں،اس لیے اب جوتا پہنے ہوئے نماز پڑھنے کی ضرورت نہیں۔خیال رہے کہ مسجدیانماز کے ادب کے لیے جوتا اتارنا قرآن شریف سے ثابت ہے،رب فرماتا ہے:"فَاخْلَعْ نَعْلَیۡکَ  اِنَّکَ بِالْوَادِ الْمُقَدَّسِ طُوًی"اے موسیٰ!تم عزت والے جنگل میں ہو جوتے اتار دو۔بعض باادب مرید اپنے شیخ کے شہر میں جوتے نہیں پہنتے۔امام مالک زمین مدینہ میں کبھی گھوڑے یا کسی اورسواری پرسوار نہ ہوئے،ان کے آداب کا ماخذ یہ آیت ہے اور یہ حدیث اس آیت کے خلاف نہیں۔

766 -[13]

وَعَن أبي سعيد الْخُدْرِيّ قَالَ: بَيْنَمَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي بِأَصْحَابِهِ إِذْ خلع نَعْلَيْه فَوَضَعَهُمَا عَنْ يَسَارِهِ فَلَمَّا رَأَى ذَلِكَ الْقَوْمُ أَلْقَوْا نِعَالَهُمْ فَلَمَّا قَضَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَاتَهُ قَالَ: «مَا حَمَلَكُمْ على إلقائكم نعالكم؟» قَالُوا: رَأَيْنَاك ألقيت نعليك فَأَلْقَيْنَا نِعَالَنَا. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنْ جِبْرِيلَ أَتَانِي فَأَخْبَرَنِي أَنَّ فيهمَا قذرا إِذا جَاءَ أحدكُم إِلَى الْمَسْجِدَ فَلْيَنْظُرْ فَإِنْ رَأَى فِي نَعْلَيْهِ قَذَرًا أَو أَذَى فَلْيَمْسَحْهُ وَلِيُصَلِّ فِيهِمَا» . رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَالدَّارِمِيُّ

روایت ہے ابو سعید خدری سے فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ  وسلم اپنے صحابہ کو نماز پڑھا رہے تھے کہ آپ نے جوتے اتار دیئے اور اپنے بائیں طرف رکھ لئے ۱؎  جب قوم نے یہ دیکھا تو انہوں نے بھی اپنے جوتے اتار دیئے۲؎ جب حضور انورصلی اللہ علیہ  وسلم نے نماز پوری کی تو فرمایا کہ تمہیں جوتے اتار ڈالنے پرکس نے آمادہ کیا عرض کیا کہ ہم نے آپ کو جوتے اتارتے دیکھا ہم نے بھی اپنے جوتے اتار دیئے حضور انورصلی اللہ علیہ  وسلم نے فرمایا کہ حضرت جبریل میرے پاس آئے مجھے بتایا کہ ان میں گندگی ہے۳؎  جب تم میں سے کوئی مسجد میں آیا کرے تو دیکھ لیا کرے اگر جوتوں میں گندگی دیکھے تو انہیں پونچھ دے اور ان میں نماز پڑھ لے۴؎ (ابوداؤد،دارمی)

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن