دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 1 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول

759 -[6] (مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ)

وَعَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ: أُهْدِيَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرُّوجَ حَرِيرٍ فَلَبِسَهُ ثُمَّ صَلَّى فِيهِ ثُمَّ انْصَرَفَ فَنَزَعَهُ نَزْعًا شَدِيدًا كَالْكَارِهِ لَهُ ثمَّ قَالَ: " لَا يَنْبَغِي هَذَا لِلْمُتقين

روایت ہے حضرت عقبہ ابن عامر سے فرماتے ہیں کہ حضور انورصلی اللہ  علیہ  وسلم کی خدمت میں ریشمیں قبا ہدیۃً پیش کی گئی آپ نے وہ پہنی ۱؎ پھراس میں نماز پڑھی پھر فارغ ہوئے تو سختی سے اتار دی اس کو ناپسند کرتے ہوئے پھر فرمایا کہ یہ پرہیز گاروں کو زیبا نہیں۲؎ (مسلم،بخاری)

۱؎  فروج وہ اچکن کہلاتی ہے جس کاچاک پیچھے سے کھلا ہو۔یہ قبا"دومۃ الجندل"کے بادشاہ اکیدریا سکندریہ کے بادشاہ نے ہدیۃً پیش کی تھی،آپ کا پہن لینا انہیں راضی کرنے کے لیے تھا۔بعض نے فرمایا کہ واقعہ ظہور نبوت سے پہلے کا تھا۔حضور اس وقت بھی نمازیں پڑھتے تھے مگرزیادہ صحیح یہ ہے کہ ریشم حرمت سے پہلے کا ہے،ورنہ حرمت کے بعدحضورصلی اللہ  علیہ  وسلم نے ریشم کبھی نہ پہنا۔خیال رہے کہ مردکو کپڑے کا خاص ریشم پہننا منع ہے،دریائی یاسن کو منصوعی ریشم حلال۔

۲؎   سبحان اﷲ!یہ ہے حضور کی فطرت سلیمہ کہ ابھی ریشم حرام نہیں ہوا مگر طبیعت پاک میں نفرت پہلے ہی سے ہے۔

الفصل الثانی

دوسری فصل

760 -[7]

عَن سَلمَة بن الْأَكْوَع قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي رَجُلٌ أَصِيدُ أَفَأُصَلِّي فِي الْقَمِيصِ الْوَاحِدِ؟ قَالَ: نَعَمْ وَازْرُرْهُ وَلَوْ بِشَوْكَةٍ ". رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَرَوَى النَّسَائِيّ نَحوه

روایت ہے حضرت سلمہ ابن اکوع سے ۱؎  فرماتے ہیں میں نے عرض کیا یارسول اﷲ میں شکاری آدمی ہوں۲؎  تو کیا ایک قمیض میں نماز پڑھ سکتا ہوں فرمایا ہاں بٹن لگادینا اگرچہ کانٹے ہی سے ہوں۳؎ (ابوداؤد) نسائی نے اسی کی مثل روایت کی۔

۱؎   آپ اسلمی ہیں،مدنی ہیں،کنیت ابومسلم ہے،آپ ان صحابہ میں سے ہیں جنہوں نے بیعت رضوان کے موقعہ پر دوبارہ بیعت کی۔مشہور بہادرہیں،پیدل لڑنے والوں میں بیمثال تھے،۸۰ سال عمر پائی،۷۴ھ؁ میں مدینہ پاک میں وفات ہوئی۔

۲؎  اورشکار میں بھاگ دوڑبہت کرنا پڑتی ہے تہبند بھاگنے میں رکاوٹ ڈالتا ہے۔

۳؎   اس سے چند مسئلے معلوم ہوئے:ایک یہ کہ لمبی قمیض میں بغیرتہبند پائجامہ نماز جائز ہے۔دوسرے یہ کہ قمیض کے بٹن لگے رکھنا سنت مستحبہ ہے،اور اگرگریبان میں سے ستر نظر آئے تو واجب ہے۔تیسرے یہ کہ نماز میں اپنے سے بھی ستر چھپانا فرض ہے،اس سے بہت مسائل فقیہ مستنبط ہوسکتے ہیں۔

761 -[8]

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: بَيْنَمَا رَجُلٌ يُصَلِّي مسبلا إِزَارِهِ قَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «اذْهَبْ فَتَوَضَّأ» فَذهب وَتَوَضَّأ ثُمَّ جَاءَ فَقَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا لَكَ أَمَرْتَهُ أَنْ يَتَوَضَّأَ؟ قَالَ: «إِنَّهُ كَانَ يُصَلِّي وَهُوَ مُسْبِلٌ إِزَارَهُ وَإِنَّ اللَّهَ تَعَالَى لَا يَقْبَلُ صَلَاةَ رَجُلٍ مُسْبِلٍ إِزَارَهُ» . رَوَاهُ أَبُو دَاوُد

روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے فرماتے ہیں کہ ایک شخص تہبند لٹکائے نماز پڑھ رہا تھا ۱؎  اس سے حضور انورصلی اللہ علیہ  وسلم نے فرمایا جاؤ وضو کرو وہ گیا وضو کیا پھر آیا ایک شخص نے عرض کیا یارسول اﷲ آپ نے اسے وضو کرنے کا کیوں حکم دیا فرمایا کہ وہ تہبند لٹکائے نماز پڑھ رہا تھا اﷲ اس شخص کی نماز قبول نہیں کرتا جو تہبند لٹکائے ہوئے ہو۲؎ (ابوداؤد)

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن