دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 1 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول

757 -[4] (مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ)

وَعَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ: صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي خَمِيصَةٍ لَهَا أَعْلَامٌ فَنَظَرَ إِلَى أَعْلَامِهَا نَظْرَةً فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ: «اذْهَبُوا بِخَمِيصَتِي هَذِهِ إِلَى أَبِي جَهْمٍ وَأَتُوْنِي بِأَنْبِجَانِيَّةِ أَبِي جهم فَإِنَّهَا ألهتني آنِفا عَن صَلَاتي» وَفِي رِوَايَةٍ لِلْبُخَارِيِّ قَالَ: " كُنْتُ أَنْظُرُ إِلَى علمهَا وَأَنا فِي الصَّلَاة فَأَخَاف أَن يفتنني

روایت ہے حضرت عائشہ سے فرماتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ  علیہ  وسلم نے بیل بوٹوں والی چادر میں نماز پڑھی ۱؎   اس کے بیل بوٹے ایک نظر دیکھے جب فارغ ہوئے تو فرمایا کہ میری یہ چادر ابوجہم کے پاس لے جاؤ اور ابوجہم سے انبجانیہ چادر لے آؤ ۲؎  اس چادر نے مجھے ابھی نماز سے بازرکھا۔(مسلم،بخاری)بخاری کی روایت میں یوں ہے کہ فرمایا میں اس کے بیل بوٹوں کونماز میں دیکھتا تھا مجھے خوف ہے کہ میری نماز خراب کردے۳؎

۱؎  عربی میں خمیصہ بیل بوٹے والی چادر ہی کوکہتے ہیں،لیکن علیحدہ اعلام کا ذکر کرناتجرید کی بناء پر ہے۔یہ اونی سیاہ چادرتھی جو ابوجہم نے ہدیۃً خدمت اقدس میں پیش کی تھی اس کو اوڑھ کرسرکارنماز پڑھ رہے تھے۔

۲؎   النبجانیہ شام کی ایک بستی کا نام ہے جہاں سادہ کپڑے تیار ہوتے ہیں اسی کی طرف اس کی نسبت ہے،جیسے ہمارے ہاں بھاگل،بوریا،ڈھاکہ کی ململ یا لائلپور کا لٹھا مشہورہے۔چونکہ چادر کا واپس کرنا ابوجہم کو ناگوارگزرتا۔ان کی دلداری کے لیے اس کے عوض دوسری چادر طلب فرمالی۔اور ابوجہم قرشی ہیں،عدوی ہیں،مشہورصحابی ہیں،نبی کریم صلی اللہ  علیہ  وسلم آپ کا احترام فرماتے تھے کیونکہ یہ بزرگانِ قریش میں سے تھے۔

۳؎   اس طرح کہ نماز میں ہمارا دھیان اس کے بیل بوٹوں کی طرف ہوجائے اور کامل خشوع خضوع نہ رہے۔صوفیاءفرماتے ہیں کہ لباس کا اثر دل پرہوتاہے خصوصًا صاف اور روشن دل جلدی اثر لیتے ہیں،جیسے سفیدکپڑے پر سیاہ دھبّہ معمولی بھی دور سے چمکتا ہے۔اس سے معلوم ہوا کہ محراب مسجد سادہ ہونا بہتر ہے تاکہ نمازی کا دھیان نہ بٹے۔بعض صوفیاءنقش ونگار والے مصلے کی بجائے سادہ چٹائی پرنماز بہتر سمجھتے ہیں،ان کا ماخذ یہی حدیث ہے۔خیال رہے کہ یہ سب اپنی امت کی تعلیم کے لئے ہے قلب پاک مصطفی کی واردات مختلف ہیں،کبھی کپڑے کے بیل بوٹے سے خضوع خشوع کم ہونے کا اندیشہ ہوتا ہے اور کبھی میدان جہاد میں تلواروں کے سایہ میں نماز پڑھتے ہیں اورخشوع میں کوئی فرق نہیں آتا کبھی بشریت کا ظہور ہے اور کبھی نورانیت کی جلوہ گری۔

758 -[5]

وَعَن أنس قَالَ: كَانَ قِرَامٌ لِعَائِشَةَ سَتَرَتْ بِهِ جَانِبَ بَيْتِهَا فَقَالَ لَهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَمِيطِي عَنَّا قِرَامَكِ هَذَا فَإِنَّهُ لَا يَزَالُ تَصَاوِيرُهُ تَعْرِضُ لِي فِي صَلَاتِي» . رَوَاهُ البُخَارِيّ

روایت ہے حضرت انس سے فرماتے ہیں کہ حضرت عائشہ کا پردہ تھا جس سے گھر کا ایک گوشہ ڈھانک رکھا تھا ان سے حضور انورصلی اللہ  علیہ  وسلم نے فرمایا کہ اپنا یہ پردہ ہم سے ہٹالو کیونکہ اس کی تصویریں نماز میں میرے سامنے آجاتی ہیں ۱؎ (بخاری)

۱؎   ظاہر یہ ہے کہ یہ غیرجاندار چیزوں کی صورتیں ہوں گی،اور اگر جاندار کے فوٹو بھی ہوں تب بھی شوقیہ یا احترام کے طور پر نہ تھے تاکہ اس پرکراہت کا حکم ہو۔خیال رہے کہ دیواروں پرغلاف ڈالنا جائز ہے اگرچہ بہتر نہیں،لہذا یہ حدیث ممانعت کی روایت کے خلاف نہیں۔شیخ فرماتے ہیں کہ یہ واقعہ ممانعت سے پہلے کا ہوگا اور ہوسکتا ہے کہ الماری یا طاق پرحفاظت اشیاء کے لیے ڈالا گیا ہو،جیسے اب بھی ضرورۃً کیا جاتا ہے کہ بجائے کواڑ،ٹاٹ یا پردہ ڈال دیتے ہیں۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن