دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 1 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول

باب الستر

سترڈھانپنے کا باب  ۱؎

الفصل الاول

پہلی فصل

۱؎  بدن کا وہ حصہ جس کا ڈھانپنا نمازمیں فرض ہے ستر کہلاتاہے۔مردکے لیے ناف سے گھٹنے تک ستر ہے اور عورت کے لیے سرسے پاؤں تک سوا چہرے،کلائیوں تک ہاتھ اورٹخنوں تک قدم کے،اگر سترکے کسی عضو کا چہارم حصہ نماز میں تین تسبیح کی بقدرکھلا رہے تو نماز مطلقًا نہ ہوگی۔مصنف اس باب میں لباس مستحب اور لباس مکروہ کا ذکر بھی کریں گے۔

754 -[1] (مُتَّفق عَلَيْهِ)

عَن عمر بن أبي سَلمَة قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ مُشْتَمِلًا بِهِ فِي بَيْتِ أُمِّ سَلَمَةَ وَاضِعًا طَرَفَيْهِ عَلَى عَاتِقيهِ

روایت ہے حضرت عمرو ابن ابی سلمہ سے ۱؎ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اﷲ صلی اللہ  علیہ  وسلم کو حضرت ام سلمہ کے گھر میں ایک کپڑے میں لپٹے ہوئے نماز پڑھتے دیکھا اپنے کندھوں پر اس کے کنارے ڈالے ہوئے تھے ۲؎ (بخاری و مسلم)

۱؎  آپ قریشی ہیں،مخذومی ہیں،حضور صلی اللہ  علیہ  وسلم کے سوتیلے بیٹے ہیں،ام سلمہ کے فرزند،    ۲ھ ؁مقام حبشہ میں پیدا ہوئے۔حضور کی وفات کے وقت ۹برس کے تھے،عبدالملک ابن مروان کے زمانۂ حکومت میں ۸۳ھ؁ میں وفات پائی۔

۲؎   اس طرح کہ ایک کپڑا سرسے پاؤں تک اوڑھے تھے اورکپڑے کا داہنا کونابائیں کندھے پراوربایاں داہنے پرڈالے ہوئے تھے۔معلوم ہوا کہ ایک کپڑے میں نمازبلاکراہت جائزہے بشرطیکہ کندھے وغیرہ کھلے نہ ہوں،اگرچہ مستحب یہ ہے کہ تین کپڑوں میں نماز پڑھے۔ ٹوپی یا عمامہ،قمیض،تہبندیاپائجامہ۔

755 -[2] (مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ)

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسلم: «لَا يصلين أحدكُم فِي الثَّوْب الْوَاحِد لَيْسَ على عَاتِقيهِ مِنْهُ شَيْء»

روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ  علیہ  وسلم نے کہ تم میں سے کوئی شخص ایک کپڑے میں اس طرح نماز نہ پڑھے کہ اس کے کندھے پرکپڑے کا کوئی حصہ نہ ہو  ۱؎(مسلم،بخاری)

۱؎  کہ ننگے پیٹ،ننگی پیٹھ،ننگے کندھے نماز پڑھنا ممنوع ہے۔بعض لوگ صرف تہبندیاپائجامہ سے نماز پڑھتے ہیں یہ مکروہ ہے۔بلکہ امام احمد کے نزدیک نماز مکروہ تحریمی واجب الادعادہ ہوگی۔

756 -[3]

وَعَنْهُ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «مَنْ صَلَّى فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ فليخالف بَين طَرفَيْهِ» . رَوَاهُ البُخَارِيّ

روایت ہے انہی سے فرماتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ  علیہ  وسلم کو فرماتے سنا کہ جوکوئی ایک کپڑے میں نماز پڑھے تو اس کے کنارے ادھر ادھر ڈالے ۱؎ (بخاری)

۱؎  یعنی داہنا کنارہ بائیں کندھے پراور بایاں دائیں پر،اگر کنارے چھوٹے رہے تو نمازقطعًا نہ ہوگی کہ سترکھلا رہے گا اور اگر ہاتھ سے پکڑے رہا تو نماز مکروہ ہوگی کہ اس صورت میں ہاتھ باندھ نہ سکے گا۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن