دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 1 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول

گھیرے ہوئے ہے۔دوسرے یہ کہ حضور کا یہ علم کسبی نہیں بلکہ لدنّی ہے۔تیسرے یہ کہ آپ کا علم وہدایت قرآن پر موقوف نہیں،آپ نزول قرآن سے پہلے ہی عالم و عامل تھے۔چوتھے یہ کہ تجلی اورہے بیان کچھ اور۔یہاں حضورکو ہرچیز دکھائی گئی اور قرآن میں بتائی گئی اسی لئے یہاں تجلی ارشاد ہوا اور وہاں فرمایا گیا"تِبْیٰنًا لِّکُلِّ شَیۡءٍ"۔لہذا حدیث پر یہ اعتراض نہیں کہ جب ساری چیزیں سرکارکو آج دکھادی گئیں تو نزول قران سے کیا فائدہ۔

۱۰؎  پہلی بار یہ سوال حضورصلی اللہ علیہ وسلم کو علم یعنی آمادہ کرنے پر تھا اور اب یہ سوال سکھا کر امتحان لینے کے لیے،تاکہ معلوم ہو کہ محبوب  سیکھ کر بھول نہ گئے،وہ سکھانے والا کامل اور یہ سیکھنے والا بھی کامل۔خیال رہے کہ بڑے شاگرد کو استاد ہی پڑھایا کرتے ہیں۔

۱۱؎  ان سب کی شرحیں ابھی گزر چکیں۔اس سے معلوم ہورہا ہے کہ مسجدکو پیدل چلنا بہتر،یوں تو وضو ہمیشہ ہی پورا کرنا چاہیے مگر سردیوں میں خصوصًا جب کہ پانی بھی ٹھنڈا ہوصحیح وضوکرنا بہت ثواب ہے۔

۱۲؎   اس کی شرح بھی گزرگئی۔بعض بزرگوں کے آستانوں پرجولنگر ہوتے ہیں جہاں سے ہمیشہ لوگوں کو کھانا ملتا ہے،اس کی اصل یہ حدیث ہے۔مسلمانوں سے نرم کلام اورکفارومنافقین سے سخت کلام ثواب ہے،رب فرماتا ہے:"وَاغْلُظْ عَلَیۡہِمْ"۔لہذا یہ حدیث اس آیت کے خلاف نہیں۔

۱۳؎   ان تمام کی شرحیں ابھی گزر گئیں،اس سے دو مسئلے معلوم ہوئے:ایک یہ کہ دیتا رب ہی ہے مگر وہ چاہتاہے کہ بندہ مجھ سے مانگے تو دوں،یہ مانگنا ہماری بندگی کی نشانی ہے۔اس لئے فرمایا کہ سَلْ محبوب کچھ مانگو۔دوسرے یہ کہ ہم تو گناہ ہی کریں گے رب کی توفیق ہو تو نیکی کرسکتے ہیں،پتھرخودنیچے گرے گا کوئی پھینکے تو اوپر جائے گا۔خیال رہے کہ یہ سب دعائیں ہمیں سکھانے کے لیے ہیں ورنہ حضور کو یہ ساری نعمتیں پہلے ہی سے حاصل ہیں،نیز جو اﷲ سے محبت کرنا چاہے وہ اس کے پیاروں سے محبت کرے۔

۱۴؎  یعنی خود بھی سیکھو اوروں کوبھی سکھاؤ کیونکہ یہ سب خوابیں تمہاری خاطر ہیں۔

749 -[61]

وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ إِذا دخل الْمَسْجِد قَالَ: «أَعُوذُ بِاللَّهِ الْعَظِيمِ وَبِوَجْهِهِ الْكَرِيمِ وَسُلْطَانِهِ الْقَدِيمِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ» قَالَ: «فَإِذَا قَالَ ذَلِكَ قَالَ الشَّيْطَان حفظ مني سَائِر الْيَوْم» . رَوَاهُ أَبُو دَاوُد

روایت ہے حضرت عبداﷲ ابن عمرو ابن عاص سے فرماتے ہیں کہ رسول اﷲ صلی اللہ  علیہ  وسلم جب مسجدمیں داخل ہوتے تو یہ کہتے میں عظمت والے اﷲ کی پناہ لیتا ہوں اس کی ذات کریم اور اس کے پرانے غلبے کے ذریعے مردود شیطان سے ۱؎  فرمایا جب مؤمن یہ کہہ لیتا ہے تو شیطان کہتا ہے کہ یہ مجھ سے سارا دن محفوظ رہے گا۲؎(ابوداؤد)

۱؎  معلوم ہوا کہ خداکی صفات کو وسیلۂ دعا بنانا جائز ہے اور ہرشخص شیطان سے رب کی پناہ مانگے کوئی اپنے کو محفوظ نہ سمجھے۔آدم علیہ السلام معصوم تھے اور جنت خطہ محفوظ مگر پھربھی وہاں اس کا داؤ چل گیا تو ہم کس شمار میں ہیں،کہ نہ خودمحفوظ ہیں نہ ہمارے گھر اس سے محفوظ۔

۲؎  معلوم ہوا کہ شیطان دعاؤں کو بھی جانتا ہے ان کے اثرات کو بھی۔تفسیر کبیر نے فرمایا کہ شیطان ہر نیک و بدعمل سے خبردار ہے اسی لئے ہر نیکی سے روکتا ہے ہر گناہ کراتا ہے،بلکہ ہر ایک کے ارادے سے مطلع ہے اسی لیے ہرایک کوبہکاتا ہے۔جب اس فسادی کے علم

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن