دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 1 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول

739 -[51]

 وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «صَلُّوا فِي مَرَابِضِ الْغَنَمِ وَلَا تُصَلُّوا فِي أَعْطَانِ الْإِبِلِ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ

روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ  وسلم نے کہ بکریوں کے بندھنے کی جگہ نماز پڑھو اور اونٹ بندھنے کی جگہ نماز نہ پڑھو ۱؎(ترمذی)

۱؎  کیونکہ بکریوں کی جگہ اکثر ناپاک نہیں ہوتی کہ وہاں بکریوں والے پیشاب نہیں کرتے،نیز دوران نماز چھنٹیں آنے کا اندیشہ کم ہوتا ہے کیونکہ بکری نیچی ہے،نیز پیشاب کرتے وقت اوربھی جھک جاتی ہے اور بکری کے کھل جانے کی صورت میں نمازی کے کچلے جانے کا اندیشہ بھی نہیں ہوتا،یہ وجوہ اونٹ کے طویلہ میں نہیں،لہذا وہاں نماز نہ پڑھی جائے۔خیال رہے کہ حدیث کا مطلب یہ ہے کہ بکری کے طویلہ میں مصلّے بچھاکرنماز پڑھ سکتے ہو،اونٹ کے طویلہ میں کسی طرح نہیں۔بعض کہتے ہیں کہ اونٹ کی پیدائش شیطان سے ہے لہذا اس کے پاس نماز منع ہے مگر یہ غلط کیونکہ حضورصلی اللہ علیہ  وسلم نے خود اونٹ پر نفل پڑھے ہیں۔اونٹ مبارک جانور ہے نبیوں کی سواری ہے،اس کا گوشت کھایا اوردودھ پیاجاتاہے،سواری اورسامان ڈھونے میں کام آتا ہے۔اس کے ہر عضو میں بے شمار فائدے ہیں،کھال کے برتن اوربال کے قیمتی قالین بنتے ہیں،نہایت معمولی غذا کھا کر بہترین خدمات پیش کرتا ہے۔اسی لیے خدائے قدوس نے اسے نشان قدرت بتایاکہ فرمایا:"اِلَی الْاِبِلِ کَیۡفَ خُلِقَتْ

740 -[52]

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ: لَعَنَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ زَائِرَاتِ الْقُبُورِ وَالْمُتَّخِذِينَ عَلَيْهَا الْمَسَاجِدَ وَالسُّرُجَ. رَوَاهُ أَبُو دَاوُد وَالتِّرْمِذِيّ وَالنَّسَائِيّ

روایت ہے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے فرماتے ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ  وسلم نے لعنت فرمائی قبروں کی زیارت کرنے والی عورتوں پر ۱؎  اور قبروں پرمسجدیں بنانے والوں اور چراغ جلانے والوں پر۲؎(ابوداؤد،ترمذی،نسائی)

۱؎   اکثر علماءفرماتے ہیں کہ یہ حکم منسوخ ہے۔اس کا ناسخ "زیارۃ قبور"کے باب میں آرہا ہے کہ سرکا رنے فرمایا میں نے تم کو قبروں کی زیارت سے منع کیا تھا"اَ لَافَزُوْرُوْھَا"اب زیارتیں کیا کرو کیونکہ اس سے اپنی موت یاد آتی ہے۔مگرحق یہ ہے کہ عورت کو زیارت کرنے کے لئے قبروں پر جانا منع کہ یہ وہاں پہنچ کر یا سجدے کریں گی،یا روئیں گی،پیٹیں گی۔حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنھا ایک بار اپنے بھائی عبدالرحمن کی قبر پرگزریں تو زیارت بھی کرلی،یہ قبر پرجانا نہ تھا بلکہ قبر کا راستہ میں آجانا تھا۔خیال رہے کہ یہاں عام قبریں مراد ہیں،ورنہ حضور کے روضۂ اطہر پر ہر حاجی مرد وعورت پرحاضری واجب ہے۔رب تعالٰی فرماتاہے:"وَلَوْ اَنَّہُمْ اِذۡ ظَّلَمُوۡۤا اَنۡفُسَہُمْ"اس کی تحقیق ان شاءاﷲ "باب زیارۃ القبور" میں آئے گی۔

۲؎   قبر پر اس طرح مسجد بنانا کہ تعویذ فرش مسجد میں آجائے کہ لوگ اس پر کھڑے ہوکرنماز پڑھیں یا اس طرح کہ قبرنمازی کے سامنے رہے حرام ہے،کہ پہلی صورت میں قبرمؤمن کی توہین ہے۔اور دوسری صورت میں قبر کی طرف سجدہ۔نیز قبر کے تعویذ پر چراغ جلانا سخت منع ہے کہ اس میں آگ ہے،قبر مؤمن کو آگ سے بچایا جائے،نیز فضول خرچی ہے بلاضرورت تیل پھونکنا اور اگر چراغ جلانے والے کی یہ نیت ہے کہ اس سے قبر میں روشنی ہوگی تو بدعقیدگی ہے کیونکہ قبر میں روشنی تو مدینہ والے سچے سورج کی شعاعوں سے ہے،اﷲ نصیب کرے۔لیکن بزرگوں کی قبر کے پاس مسجد بنانا سنت انبیاء علیھم السلام،سنت صحابہ رضی اللہ عنھم ہے اور قرآن سے ثابت،جیسا پہلے عرض کیا گیا۔اور بزرگوں کے مزار کے پاس چراغ جلانا تاکہ زیارت کرنے والوں کو آسانی ہو اور اس کی روشنی میں

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن