دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 1 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول

۱؎  آپ کا نام معاویہ ابن قرہ ابن ایاس ابن بلال ہے،قبیلہ مزینہ سے ہیں،بصرے کے رہنے والے مشہور تابعی ہیں،جنگ جمل کے دن پیدا ہوئے،ستر صحابہ سے ملاقات ہے، ۱۱۳ ھ؁ میں وفات پائی۔(لمعات)

۲؎   یہ جملہ پہلے جملے کی تفسیر ہے،یعنی پیازولہسن کھانا حرام نہیں بلکہ کھاکر بدبودارمنہ لئے مسجد میں آنا حرام ہے۔خواہ وہاں نمازی ہوں یا نہ ہوں کیونکہ فرشتے ہروقت رہتے ہیں۔

۳؎   تا کہ ان کی بوجاتی رہے کیونکہ بدبو ہی ممانعت کی وجہ ہے۔پہلے عرض کیا جاچکا ہے کہ یہ حکم ہر مسجد کا ہے،بلکہ ہر دینی مجلس میں اس کا خیال رکھا جائے۔

737 -[49]

وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «الْأَرْضُ كُلُّهَا مَسْجِدٌ إِلَّا الْمَقْبَرَةَ وَالْحَمَّامَ» . رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَالتِّرْمِذِيُّ والدارمي

روایت ہے حضرت ابوسعید سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ  وسلم نے کہ ساری زمین مسجد ہے سوائے قبرستان اور حمام کے ۱؎(ابوداؤد،ترمذی،دارمی)

۱؎ یعنی اسلام میں ہر جگہ نماز جائز ہے۔قبرستان میں نمازجب منع ہے جب کہ قبرنمازی کے سامنے ہو،لہذا قبرستان کی مسجدوں میں نمازجائز ہے،نیزحمام میں نہانے کی جگہ جہاں میل کچیل گندگیاں رہتی ہیں نماز منع ہے۔اگر اس کے کسی  پاک گوشہ میں نماز پڑھی جائے تو حرج نہیں۔

738 -[50]

وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُصَلَّى فِي سَبْعَةِ مَوَاطِنَ: فِي الْمَزْبَلَةِ وَالْمَجْزَرَةِ وَالْمَقْبَرَةِ وَقَارِعَةِ الطَّرِيقِ وَفِي الْحَمَّامِ وَفِي مَعَاطِنِ الْإِبِلِ وَفَوْقَ ظَهْرِ بَيْتِ اللَّهِ ". رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَابْنُ مَاجَهْ

روایت ہے حضرت ابن عمرسے فرماتے ہیں رسول اﷲ صلی اللہ علیہ  وسلم نے سات جگہ نماز پڑھنے سے منع کیا:کوڑی،مذبح،قبرستان ۱؎،بیچ راستہ میں ۲؎  اور حمام اور اونٹ بندھنے کی جگہ۳؎  اورکعبہ شریف کی چھت پر۴؎(ترمذی،ابن ماجہ)

۱؎  کوڑی اور مذبح میں گندگیاں پھیلی ہوتی ہیں،اس لئے وہاں نمازہوگی ہی نہیں،قبرستان کا ذکر ابھی ہوچکا۔

۲؎ یعنی جہاں لوگوں کی عام گزرہو وہاں نماز نہ پڑھےکہ اس سے نمازی کو یک سوئی نہ ہوگی اورگزرنے والے کاراستہ بندہوجائے گا۔مسجد میں بھی در کے سامنے یا دروازہ کے قریب نہ پڑھےکہ اس سے آنے جانے والوں کو تکلیف ہوگی،ستون کی آڑ لے کریاگوشہ میں نماز پڑھنی چاہیئے۔

۳؎  خواہ وہاں اس وقت اونٹ بندھا ہو یا نہ کیونکہ اونٹ کے چرواہے اونٹ کی آڑ میں پیشاب کیا کرتے ہیں۔اگر اونٹ بندھا ہو تو اس کے پیشاب کرنے اور چھینٹیں پڑنے کا سخت خطرہ ہوتا ہے۔اس لئے خصوصیت سے اونٹ کا ذکر فرمایا،ورنہ ہرنجس زمین پرنماز پڑھنا منع ہے۔

۴؎ کیوں کہ وہاں بلا ضرورت چڑھنا ہی منع ہے کہ اس میں کعبۃ اﷲ کی توہین ہے۔اس نمازمیں توہین شامل ہے،لہذا نمازمکروہ،یہی حکم ہرمسجد کاہے کہ اگر اس پر بالائی منزل نہ ہوتو بلاضرورت چھت پر چڑھنا منع اور وہاں نماز مکروہ۔اس ممانعت کی وجہ یہ نہیں کہ یہ جگہ کعبہ نہیں وہاں کی آسمان تک فضائے کعبہ ہے،لہذا یہ حدیث حنفیوں کے خلاف نہیں۔

739 -[51]

 وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «صَلُّوا فِي مَرَابِضِ الْغَنَمِ وَلَا تُصَلُّوا فِي أَعْطَانِ الْإِبِلِ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ

روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ  وسلم نے کہ بکریوں کے بندھنے کی جگہ نماز پڑھو اور اونٹ بندھنے کی جگہ نماز نہ پڑھو ۱؎(ترمذی)

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن