دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 1 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول

۱؎  آپ کا لقب فاطمہ صغریٰ ہے،امام حسین کی صاحبزادی اور امام زین العابدین کی بہن ہیں،حسین ابن حسن ابن علی کے نکاح میں تھیں،ان کی وفات کے بعدعبداﷲ ابن عمرو ابن عثمان ابن عفان کے نکاح میں آئیں۔جلیل القدر تابعین میں سے ہیں،یعنی صحابۂ کرام کی صحبت یافتہ۔

۲؎   آپ کا لقب فاطمۃ الکبریٰ ہے،حضورعلیہ السلام کی سب سے چھوٹی صاحبزادی ہیں،خدیجۃ الکبریٰ سے ہیں،ماہ رمضان      ۲ھ؁  میں سیدنا علی مرتضی کے نکاح میں آئیں،اور ذی الحجہ میں رخصتی ہوئی،دو بیٹے اورتین بیٹیاں چھوڑ یں،حسن،حسین،زینب،ام کلثوم،رقیہ،حضورعلیہ اسلام کی وفات کے چھ ماہ بعد وفات پائی،۲۸ سال عمر ہوئی،حضرت علی رضی اللہ عنہ نے غسل دیا،حضرت عباس یا ابوبکر صدیق نے نمازجنازہ پڑھائی۔حضرت عائشہ رضی اللہ عنھا فرماتی ہیں کہ میں نے فاطمہ سے بڑھ کرسچا نہ دیکھا۔

۳؎   اس سے دو مسئلے معلوم ہوئے:ایک یہ کہ مسجد میں جاتے وقت درود شریف پڑھنا سنت ہے۔شفا شریف میں ہےکہ خالی گھر اور مسجد میں جاتے وقت یہ پڑھے "اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ اَیُّھَاالنَّبِیُّ وَرَحْمَۃُ اﷲِ وَبَرَکَاتُہٗ"۔دوسرے یہ کہ حضورانورصلی اللہ علیہ  وسلم خودبھی اپنے پر درود سلام پڑھتے تھے کبھی "صَلَّی اﷲُ عَلےٰ مُحَمَّد وَسَلَّم"اورکبھی "صَلَّی اﷲُ عَلیَّ وَ سَلَّمَ" فرماتے۔

۴؎   ان دو جملوں کی تفسیر اسی باب میں پہلے گزر چکی۔حضورعلیہ السلام کا  گناہوں کی بخشش مانگنا یا تو ہمیں سکھانے کے لیے ہے یا گناہوں سے اپنی امت کے وہ گناہ مراد ہیں جن کا بخشوانا ان کے ذمۂ کرم پر ہے،جیسے مقدمہ کا وکیل کہتا ہے میرا مقدمہ۔اس کی نفیس ولذیذتحقیق ہماری "تفسیرنعیمی"،خورد سورۂ فتح "لِیَغْفِرَ لَکَ اللہُ "کے ماتحت دیکھو۔

۵؎  سنت ہے کہ یہ الفاظ اب بھی کہے جائیں۔اس سے معلوم ہوا کہ حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی جلوہ گری ہر جگہ ہے،ورنہ غائب کو سلام کیسا؟ ہرنمازی التحیات میں پڑھتا ہے"اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ اَیُّھَاالنَّبِیُّ

۶؎  کیونکہ حضرت فاطمہ کبرےٰ کی وفات کے وقت آپ کے والد امام حسین کی عمر اٹھ سال تھی،لہذاکسی راوی کا نام چھوٹ گیا،جس نے حضرت فاطمہ زہرا سے سنا ہو۔مرقاۃ میں ہے وہ راوی خود آپ کے والد امام حسین ہیں،چنانچہ ابن مردویہ نے اس کی اسنادیوں بیان کی "فاطمۃ بنت الحسین عن حسین عن فاطمۃ الکبریٰ

732 -[44]

وَعَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ تَنَاشُدِ الْأَشْعَارِ فِي الْمَسْجِدِ وَعَنِ الْبَيْعِ وَالِاشْتِرَاءِ فِيهِ وَأَنْ يَتَحَلَّقَ النَّاسُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ قَبْلَ الصَّلَاةِ فِي الْمَسْجِدِ. رَوَاهُ أَبُو دَاوُد وَالتِّرْمِذِيّ

روایت ہے حضرت عمرو ابن شعیب سے وہ اپنے والد سے وہ اپنے دادا سے راوی ۱؎  فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ  وسلم نے مسجد میں اشعار پڑھنے۲؎   اور وہاں خرید و فروخت سے منع فرمایا ۳؎   اوراس سے منع کیا کہ لوگ جمعہ کے دن مسجد میں نمازسے پہلے حلقے بناکربیٹھیں۴؎(ابو داؤد،ترمذی)

۱؎  آپ کے دادا کا نام عبداﷲ ابن عمرو ابن عاص ہے،وہ صحابی ہیں۔اس کا ذکر پہلے تفصیل سے ہوچکا۔

۲؎   اشعارسے مراد برے یا عشقیہ اشعار ہیں،حمدالہٰی،نعت مصطفوی،منافقب اولیاء،پندو نصیحت،کفارکی برائیوں کے اشعار پڑھنا جائز بلکہ سنت صحابہ ہے،لہذا یہ حدیث اس کے خلاف نہیں کہ حضورصلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں حضرت حسان کے لئے منبر بچھواتے جس پر آپ کھڑے ہوکرحضورصلی اللہ علیہ وسلم کی نعت اور کافروں کی ہجو کے اشعار پڑھتے اورحضورصلی اللہ علیہ وسلم دعائیں دیتے۔نیزحضرت حسان

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن