30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
۱؎ یعنی اگر تم مسجدوں میں نماز کے لئے نہ بھی جاؤ بلکہ ویسے ہی وہاں سے گزر جاؤ تب بھی کچھ پڑھ لیا کرو کیونکہ باغ میں جا کر بغیر کچھ کھائے واپس آنا محرومی ہے،خصوصًا جب کہ باغ کا مالک سخی ہو۔
۲؎ جنت میں جسمانی غذائیں ہوں گی اور نہ مٹنے والے میوے جن پرکوئی روک ٹوک نہیں ایسے ہی مساجد میں اﷲ کے ذکر کی روحانی غذائیں ہیں جن کے لیے فنا نہیں اسی لیے سیدناعلی مرتضی فرماتے ہیں کہ اگر رب مجھے جنت اور مسجد میں جانے کا اختیار دے تو میں جنت کی بجائے مسجد کو اختیار کروں۔علماء فرماتے ہیں کہ جو شخص اس وقت مسجد میں جائے جب نفل مکروہ ہوتے ہیں تو یہ کلمات پڑھ لے ان شاءاﷲ تحیۃ المسجد کا ثواب پائے گا۔ایک حدیث میں ہے کہ معراج کی رات ابراہیم علیہ السلام نے حضور علیہ السلام سے عرض کیا کہ اپنی امت سے میرا سلام کہنا اورفرمانا کہ جنت کی بہت سی زمین خالی پڑی ہے اس میں بوٹے لگا کر آؤ،وہاں کے بوٹے یہ کلمات ہیں"سُبْحَانَ اﷲِ"الخ۔(مرقاۃ)
|
730 -[42] وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ أَتَى الْمَسْجِدَ لِشَيْءٍ فَهُوَ حَظُّهُ» . رَوَاهُ أَبُو دَاوُد |
روایت ہے انہی سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ جوشخص مسجد میں جس چیز کے لیے آئے گا وہ اس کا حصہ ہوگا ۱؎(ابوداؤد) |
۱؎ یعنی مسجد میں جس نیت سے جاؤ گے وہی پاؤ گے،جوتی چرانے جاؤ گے جوتے ہی کھاؤ گے۔اگر وہاں بھیک مانگنے گئے تو ہمیشہ بھیک ہی مانگو گے اوراگرنمازاور اﷲ کے ذکر کے لیے گئے ثواب ملے گا۔فقیرکہتا ہے کہ جو مسجد نبوی شریف میں اس لیے جائے کہ مجھے حضور علیہ السلام مل جائیں تو ان شاءاﷲ حضور مل جائیں گے،بلکہ ان مساجد میں بھی صرف اﷲ رسول کو راضی کرنے کی نیت کرو،ان شاءاﷲ پاؤ گے۔
|
731 -[43] وَعَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ الْحُسَيْنِ عَنْ جَدَّتِهَا فَاطِمَةَ الْكُبْرَى رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ قَالَتْ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا دَخَلَ الْمَسْجِدَ صَلَّى عَلَى مُحَمَّدٍ وَسَلَّمَ وَقَالَ: «رَبِّ اغْفِرْ لِي ذُنُوبِي وَافْتَحْ لِي أَبْوَابَ رَحْمَتِكَ» وَإِذَا خَرَجَ صَلَّى عَلَى مُحَمَّدٍ وَسَلَّمَ وَقَالَ رَبِّ اغْفِرْ لِي ذُنُوبِي وَافْتَحْ لِي أَبْوَابَ فَضْلِكَ ". رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَأَحْمَدُ وَابْنُ مَاجَهْ وَفِي رِوَايَتِهِمَا قَالَتْ: إِذَا دَخَلَ الْمَسْجِدَ وَكَذَا إِذَا خَرَجَ قَالَ: «بِسْمِ اللَّهِ وَالسَّلَامُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ» بَدَلَ: صَلَّى عَلَى مُحَمَّدٍ وَسَلَّمَ. وَقَالَ التِّرْمِذِيُّ لَيْسَ إِسْنَادُهُ بِمُتَّصِلٍ وَفَاطِمَةُ بِنْتُ الْحُسَيْنِ لَمْ تدْرك فَاطِمَة الْكُبْرَى |
روایت ہے حضرت فاطمہ بنت حسین سے ۱؎ وہ اپنی دادی حضرت فاطمۃ الکبریٰ رضی اللہ عنہا سے راوی۲؎ فرماتی ہیں حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب مسجد میں داخل ہوتے تو محمدمصطفی پر درود و سلام بھیجتے ۳؎ اورفرماتے الٰہی میرے گناہ بخش دے اور میرے لئے اپنی رحمت کے دروازے کھول دے اور جب نکلتے تو جناب مصطفےٰ پر درود و سلام بھیجتے اورفرماتے یارب میرے گناہ بخش دے میرے لئے اپنے فضل کے دروازے کھول دے۴؎ (ترمذی،احمد،ابن ماجہ)ان دونوں کی روایت میں یہ بھی ہے کہ فرماتی ہیں جب مسجد میں جاتے اوریونہی جب نکلتے تو بجائے صلوۃ وسلام کے یہ کہتے بسم اﷲ والسلام علی رسول اﷲ ۵؎ ترمذی نے فرمایا کہ اس کی اسناد متصل نہیں فاطمہ بنت حسین نے فاطمہ کبرےٰ کو نہ پایا ۶؎ |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع