دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 1 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول

721 -[33]

وَعَنْ بُرَيْدَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «بَشِّرِ الْمَشَّائِينَ فِي الظُّلَمِ إِلَى الْمَسَاجِدِ بِالنُّورِ التَّامِّ يَوْمَ الْقِيَامَةِ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ وَأَبُو دَاوُد

روایت ہے حضر ت بریدہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ  وسلم نے کہ ان لوگوں کو قیامت کے دن پوری روشنی کی خوشخبری دو جو اندھیروں میں مسجدوں کو جاتے ہیں ۱؎ (ترمذی،ابوداؤد)

۱؎  یعنی جو لوگ بارشوں،اندھیری راتوں میں مسجد سے نہیں رہ جاتے انہیں رب تعالٰی پلصراط پرجہاں گھٹا ٹوپ اندھیرا ہے روشنی دیگا کہ ان کی پیشانی بیٹری کی طرح چمکتی ہوں گی،یہاں کا اندھیرا کام آئے گا۔

722 -[34]وَرَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ وَأنس

اورابن ماجہ نے اسے سہل ابن سعدوانس سے روایت کیا۔

 

723 -[35]

عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِذَا رَأَيْتُمُ الرَّجُلَ يَتَعَاهَدُ الْمَسْجِد فَاشْهَدُوا لَهُ بِالْإِيمَان فَإِن الله تَعَالَى يَقُولُ (إِنَّمَا يَعْمُرُ مَسَاجِدَ اللَّهِ مَنْ آمَنَ بِاللَّه وَالْيَوْم الآخر وَأقَام الصَّلَاة وَآتى الزَّكَاة) رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ وَابْن مَاجَه والدارمي

روایت ہے حضرت ابوسعیدخدری سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ  وسلم نے جب تم کسی شخص کو مسجدکی خبرگیری کرتے دیکھو ۱؎  تو اس کے ایمان کی گواہی دے دو۲؎  کیونکہ رب تعالٰی فرماتا ہے کہ مسجدیں وہی لوگ آباد کرتے ہیں جو اﷲ اور قیامت پر ایمان رکھتے ہیں۳؎(ترمذی،ابن ماجہ،دارمی)

۱؎   اس طرح کہ ہرنماز کے لیے وہاں حاضرہو،وہاں کی صفائی کرے،مرمت کا خیال رکھے،جائززینت میں مشغول ہو،وہاں بیٹھ کردینی مسائل بیان کرے،وہاں درس دے یہ سب مسجد کی خبر گیری میں داخل ہیں۔

۲؎  کیونکہ یہ چیزیں ایمان کی علامتیں ہیں۔خیال رہے کہ یہ گواہی ایسی ہی ہے جیسے کسی کا لباس اورشکل دیکھ کر ہم اسے مؤمن سمجھتے اورکہتے ہیں۔گواہی سے مرادقطعی فیصلہ نہیں۔لہذا یہ حدیث "باب الایمان بالقدر"کی احادیث کے خلاف نہیں کہ عائشہ صدیقہ نے ایک انصاری بچے کو جوفوت ہوگیا تھا،جنت کی چڑیا کہا،حضور علیہ السلام نے اس سے منع کیا،فرمایا تمہیں کیاخبر یہ کہاں جائے گا۔نیز اگرکسی کا کفر ظاہرہو اور وہ مسجدکی خدمت کرے تو اسے مؤمن نہ کہا جائے گا،جیسے اس زمانہ کے نمازی منافق اور اس زمانہ کے نمازی اورمسجدوں کے خدمت گارمرزائی،لہذا یہ حدیث اس آیت کے خلاف نہیں۔"اَنۡ تَحْبَطَ اَعْمٰلُکُمْ"یا "قَدْکَفَرْتُمۡ بَعْدَ اِیۡمٰنِکُمْ

۳؎   اس آیت کی دوتفسیریں ہیں:ایک یہ کہ مسجدیں آباد کرنے کی توفیق عمومًا مؤمن وں ہی کو ملتی ہے۔دوسرے یہ کہ مسجدیں بنانے اورآبادکرنے کا حق صرف مؤمن وں کوہے کفارکونہیں اسی لیے منافقوں کی مسجدضرار گرادی گئی تھی۔مرقاۃ نے فرمایا کہ یہاں مسجدکی آبادی میں مسجدوں میں چراغاں کرنا،اس کوسجانا سب داخل ہے۔

724 -[36]

وَعَن عُثْمَان بن مَظْعُون قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ ائْذَنْ لَنَا فِي الِاخْتِصَاءِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَيْسَ مِنَّا مَنْ خَصَى وَلَا اخْتَصَى إِنَّ خِصَاءَ أُمَّتِي الصِّيَامُ» . فَقَالَ ائْذَنْ لَنَا فِي السِّيَاحَةِ. فَقَالَ: «إِنْ سِيَاحَةَ أُمَّتَيِ الْجِهَادُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ» . فَقَالَ: ائْذَنْ لَنَا فِي التَّرَهُّبِ. فَقَالَ: «إِن ترهب أمتِي الْجُلُوس فِي الْمَسَاجِد انتظارا للصَّلَاة» . رَوَاهُ فِي شرح السّنة

روایت ہے حضرت عثمان ابن مظعون سے انہوں نے عرض کیا یارسول اللہ ہمیں خصی ہوجانے کی اجازت دیجئے ۱؎  حضور انورصلی اللہ علیہ  وسلم نے فرمایا کہ جوخصی ہویاخصی کرے وہ ہم میں سے نہیں ۲؎  میری امت کا خصی ہونا روزے ہیں۳؎ عرض کیا کہ ہمیں خانہ بدوش ہونے کی اجازت دیجئے فرمایا میری امت کی خانہ بدوشی اﷲ کی راہ میں جہاد ہے۴؎عرض کیا ہمیں ترک دنیا کی اجازت دیجئے فرمایا میری امت کا ترک دنیا نماز کے انتظار میں مسجدوں میں بیٹھناہے۵؎ اسے شرح السنہ نے روایت کیا  ہے۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن