دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 1 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول

لکھنے والا بائیں ہاتھ کے فرشتے سے افضل ہے۔مرقاۃ نے فرمایا کہ دائیں ہاتھ والا حاکم ہے،بائیں والا محکوم،داہنے والا رحمت کا فرشتہ ہے،بایاں غضب کا۔چوتھے یہ کہ بڑوں کا ادب بھی بڑا ہے۔

712 -[24] (مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ)

وَعَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ فِي مَرَضِهِ الَّذِي لَمْ يَقُمْ مِنْهُ: «لَعَنَ اللَّهُ الْيَهُودَ وَالنَّصَارَى اتَّخَذُوا قُبُورَ أَنْبِيَائِهِمْ مَسَاجِد»

روایت ہے حضرت عائشہ سے کہ حضورنبی کریم صلی اللہ علیہ  وسلم نے اپنی اس بیماری میں جس سے اٹھے نہیں ۱؎  فرمایا کہ یہود ونصاریٰ پرخدا لعنت کرے انہوں نے اپنے پیغمبروں کی قبروں کو سجدہ گا بنالیا ۲؎(مسلم،بخاری)

۱؎  یعنی مرض وفات شریف میں،لہذا یہ حدیث محکم ہے منسوخ نہ ہوئی۔

۲؎   اس طرح کہ ان کی قبروں کی طرف سجدہ کرنے لگے،بلکہ بعض انہی قبروں کو پوجنے لگے،یہ دونوں فعل شرک ہیں یا ان کی قبروں کو مسمار کرکے فرش مسجد میں داخل کرلیا،اوراس پرکھڑے ہوکرنماز پڑھنے لگے یہ بھی حرام ہے کہ اس میں قبر کی توہین ہے۔خیال رہے کہ بزرگوں کے آستانوں کے برابر مسجد بنانا اور برکت کے لئےوہاں نمازیں پڑھنا،قرآن شریف اوربہت احادیث سے ثابت ہے،سورۂ کہف میں ہے:"لَنَتَّخِذَنَّ عَلَیۡہِمۡ مَّسْجِدًا"یعنی مسلمانوں نے کہا کہ ہم اصحاب کہف کے غار پرمسجد بنائیں گے۔حضورصلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کے روضۂ انور اوراکثر صحابہ کے مزارات کے پاس مسجدیں ہیں،یہ خود صحابہ یا صالحین نے بنائیں۔اب مزارات اولیاءاﷲ کے پاس عامۃ المسلمین مسجدیں بناتے ہیں،مقبولوں کے قرب میں نماز زیادہ قبول ہوتی ہے۔مسجدنبوی میں ایک نماز کا ثواب پچاس ہزار ہے حضور انور کے قرب کی وجہ سے۔رب تعالٰی نے گنہگاروں اسرائیلیوں سے فرمایا تھا:"اُدْخُلُوا الْبَابَ سُجَّدًا وَّقُوۡلُوۡا حِطَّۃٌ" یعنی بیت المقدس کے دروازے میں سجدہ کرتے گھسو اور وہاں جاکرتوبہ کرو،قبورانبیاءکی برکت سے توبہ قبول ہوگی۔زکریا علیہ السلام کا واقعہ بیان فرماتا ہے:"ہُنَالِکَ دَعَا زَکَرِیَّا رَبَّہ"وہاں بی بی مریم کے پاس کھڑے ہوکر زکریا علیہ السلام نے بیٹے کی دعا مانگی۔ان آیات سے معلوم ہوا کہ بزرگوں کے قرب میں توبہ اوردعا بہت قبول ہوتی ہے۔یہ بھی خیال رہے کہ قبر پرکھڑے ہوکرنماز پڑھنا منع ہے لیکن اگرقبر پر ڈاٹ لگا کراوپرفرش بنایا جائے تو وہاں بلاکراہت جائزہے۔چنانچہ کعبۃ اﷲ کے مطاف میں ۷۰نبیوں کے مزارات ہیں جن پر طواف و نماز ہوتے ہیں،نیز کعبہ کے پرنالے کے نیچے حضرت اسماعیل علیہ السلام کا مزارشریف ہے جہاں دن رات نمازیں پڑھی جاتی ہیں وہاں یہی وجہ ہے۔(مرقاۃ و اشعہ)

713 -[25]

وَعَن جُنْدُب قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:«أَلَا وَإِنَّ مَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ كَانُوا يَتَّخِذُونَ قُبُورَ أَنْبِيَائِهِمْ وَصَالِحِيهِمْ مَسَاجِدَ أَلَا فَلَا تَتَّخِذُوا الْقُبُورَ مَسَاجِدَ إِنِّي أَنْهَاكُمْ عَنْ ذَلِكَ» . رَوَاهُ مُسلم

روایت ہے حضرت جندب سے فرماتے ہیں میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ  وسلم کو فرماتے سنا کہ خبرداررہوتم سے اگلے لوگ اپنے نبیوں اورنیکوں کی قبروں کو سجدے گاہ بنالیتے تھے خبردارتم قبروں کو سجدہ گا نہ بنانا میں اس سے تمہیں منع کرتا ہوں ۱؎ (مسلم)

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن