30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
غافلوں کے لئےثواب سے محرومی کہ وہ دوری کی وجہ سے گھر میں ہی پڑھ لیا کریں گے،لہذا یہ حدیث اس حدیث کے خلاف نہیں کہ منحوس وہ گھر ہے جس میں اذان کی آواز نہ آئے یعنی غافلوں کے لیےدوری گھرنحوست ہے۔
|
701 -[13] (مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ) وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «سَبْعَة يظلهم الله تَعَالَى فِي ظِلِّهِ يَوْمَ لَا ظِلَّ إِلَّا ظِلُّهُ إِمَامٌ عَادِلٌ وَشَابٌّ نَشَأَ فِي عِبَادَةِ اللَّهِ وَرجل قلبه مُعَلّق بِالْمَسْجِدِ وَرَجُلَانِ تَحَابَّا فِي اللَّهِ اجْتَمَعَا عَلَيْهِ وَتَفَرَّقَا عَلَيْهِ وَرَجُلٌ ذَكَرَ اللَّهَ خَالِيًا فَفَاضَتْ عَيْنَاهُ وَرجل دَعَتْهُ امْرَأَة ذَات منصب وَجَمَالٍ فَقَالَ إِنِّي أَخَافُ اللَّهَ وَرَجُلٌ تَصَدَّقَ بِصَدَقَةٍ فَأَخْفَاهَا حَتَّى لَا تَعْلَمَ شِمَالُهُ مَا تُنْفِقُ يَمِينُهُ» |
روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے سات شخص وہ ہیں جنہیں اﷲ تعالٰی اس دن اپنے سایہ میں رکھے گا ۱؎ جب اس کے سوا کوئی سایہ نہ ہوگا عادل بادشاہ ۲؎ وہ جوان جو اﷲ کی عبادت میں جوانی گزارے ۳؎ وہ شخص جس کا دل جب سے کہ وہ مسجد سے نکلے مسجد میں لگا رہے حتی کہ مسجد میں لوٹ آئے۴؎ وہ دوشخص جو اﷲ کے لیئے محبت کریں جمع ہوں تو اسی محبت پر اورجدا ہوں تو اسی پر۵؎ اور وہ شخص جوتنہائی میں اﷲ کو یاد کرے تو اس کی آنکھیں بہیں ۶؎ اور وہ شخص جسے خاندانی حسین عورت بلائے وہ کہے میں اﷲ سے ڈرتا ہوں۷؎ اور وہ شخص جو چھپ کر خیرات کرے حتی کہ اس کا بایاں ہاتھ نہ جانے کہ داہنا ہاتھ کیا دے رہا ہے۸؎(مسلم،بخاری) |
۱؎ یعنی اپنی رحمت کے سایہ میں یا عرش اعظم کے سایہ میں تاکہ قیامت کی دھوپ سے محفوظ رہیں۔
۲؎ یعنی وہ مؤمن بادشاہ اورحکام جو رعایا میں انصاف کرتے ہیں کیونکہ دنیا ان کے سایہ میں رہتی تھی،لہذا یہ قیامت میں رب تعالٰی کے سایہ میں رہے گا۔یہ ان تمام سے افضل ہے اس لئےاس کا ذکر سب سے پہلے ہوا۔عادل حکام بھی اس بشارت میں داخل ہیں۔
۳؎ یعنی جوانی میں گناہوں سے بچے اور رب کو یاد رکھے،چونکہ جوانی میں اعضاءقوی اورنفس گناہوں کی طرف مائل ہوتا ہے،اس لئےاس زمانہ کی عبادت بڑھاپے کی عبادت سے افضل ہے ؎
در جوانی توبہ کردن سنت پیغمبری است وقت پیری گرگ ظالم میشود پرہیزگار
صوفیاءفرماتے ہیں کہ مؤمن مسجد میں ایسا ہوتا ہے جیسےمچھلی پانی میں۔اور منافق ایسا جیسے چڑیا پنجرے میں،اسی لیےنماز کے بعد بلاوجہ فورًا مسجد سے بھاگ جانا اچھانہیں۔خدا توفیق دے تو مسجد میں پہلے آؤ اور بعد میں جاؤ،اور جب باہر رہو تو کان اذان کی طرف لگے رہیں کہ کب اذان ہو اورمسجدکوجائیں۔
۵؎ کہ جس کی محبت سے رب راضی ہو اس سے محبت کریں اور۔جس کی نفرت سے رب راضی ہو اس سے نفرت کریں،بے دین اور بدعمل اولاد سے نفرت،متقی اجنبی سے محبت عبادت ہے ؎
ہزار خویش کہ بیگانہ از خدا باشد فدائے یک تن بیگانہ کآشنا باشد
یونہی گہرے دوست کی بدعقیدگی پر واقف ہوکر اس سے الگ ہوجانا اورجانی دشمن سے تقوےٰ پرخبردارہوکر اس کا دوست بن جانا بہترین عمل ہے۔
۶؎ یعنی خوف خدایا عشق جناب مصطفٰے صلی اللہ علیہ وسلم میں روئے،تنہائی کی قید اس لئےلگائی کہ سب کے سامنے رونے میں ریاء کا اندیشہ ہے۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع