دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 1 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول

691 -[3] (مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ)

وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دخل الْكَعْبَة وَأُسَامَة بن زيد وبلال وَعُثْمَان بن طَلْحَة الحَجبي فَأَغْلَقَهَا عَلَيْهِ وَمَكَثَ فِيهَا فَسَأَلْتُ بِلَالًا حِينَ خَرَجَ مَاذَا صَنَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: جعل عمودا عَن يَسَارِهِ وَعَمُودَيْنِ عَنْ يَمِينِهِ وَثَلَاثَةَ أَعْمِدَةٍ وَرَاءَهُ وَكَانَ الْبَيْتُ يَوْمَئِذٍ عَلَى سِتَّةِ أَعْمِدَةِ ثُمَّ صلى

روایت ہے حضرت عبداﷲ ابن عمر سے(رضی اللہ عنہما)کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ  وسلم اور اسامہ ابن زید،بلال ابن رباح اورعثمان ابن طلحہ حجبی ۱؎   کعبہ میں داخل ہوئے اور آپ پرکعبہ بندکرلیا ۲؎  اس میں کچھ ٹھہرے جب تشریف لائے تو میں نے بلال سے پوچھا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ  وسلم  نے کیاکیا تو فرمایا ایک ستون اپنے بائیں اور دوستون اپنے دائیں اور تین ستون اپنے پیچھے رکھے کعبہ اس دن چھ ستونوں پر تھا پھرنماز پڑھی۳؎(مسلم، بخاری)

۱؎  آپ عبدری قرشی حجبی ہیں،قبیلہ بنی شیبہ سے ہیں،کعبہ شریف کے کلید بردارہیں،فتح مکہ کے دن حضورصلی اللہ علیہ  وسلم نے انہیں کعبہ کی چابیاں دے کر فرمایا"خُذْھَا خَالِدَۃً تَالِدَۃً"یعنی یہ چابی لو اب یہ ہمیشہ تمہارے پاس ہی رہے گی،چنانچہ اب تک کعبہ کی چابی انہیں کی اولاد میں ہے اور ان شاءاﷲ تاقیامت رہے گی کہ نہ کبھی ان کی نسل ختم ہوگی اور نہ کوئی ظالم بادشاہ ان سے چھین سکے گا، یزید اور حجاج جیسے ظالموں نے بھی اس چابی کو ہاتھ نہ لگایا،  ۴۲ھ؁ میں وفات پائی۔

۲؎ حضرت بلال نے یاعثمان نے اندرسے کنڈی لگالی تاکہ لوگوں کا ہجوم نہ ہوجائے اس لئےنہیں کہ بغیرکعبہ بند کئے اس میں نمازجائز نہ تھی جیسا کہ شوافع نے سمجھا۔

۳؎ یعنی دروازہ کعبہ سے داخل ہوکر سامنے دیوارکے قریب پہنچے حتی کہ تین ستون پیٹھ کے پیچھے رہ گئے اور وہ دیوار قریب ہوگئی،پھرنماز پڑھی۔اس روایت سے معلوم ہوا کہ حضورصلی اللہ علیہ  وسلم  نے کعبہ میں نماز پڑھی سیدنا بلال آنکھوں دیکھا واقعہ بتارہے ہیں،یہ واقعہ فتح مکہ کے دن ہی کاہے۔اس حدیث سے معلوم ہوا کہ کعبہ میں ہرنمازجائزہے فرض ہویانفل،یہی حنفیوں کا مذہب ہے،امام مالک کے ہاں کعبہ میں نفل جائز ہیں فرض نہیں،اما م شافعی کے ہاں اگر دروازۂ کعبہ کھلا ہوتو دروازہ کی طرف منہ کرکے نمازجائزنہیں مگر امام اعظم کا قول بہت قوی ہے اور یہ حدیث اس کی پوری تائید کرتی ہے کہ حضورصلی اللہ علیہ  وسلم نے اس میں نماز پڑھی اورکسی نماز و جگہ کی قید نہ لگائی کہ کعبہ میں فلاں نماز یا فلاں حصّہ میں نمازجائز نہیں۔لطیفہ:مرقاۃ نے فرمایا عثمان ابن طلحہ فرماتے ہیں کہ فتح مکہ وہجرت سے پہلے میں پیر اورجمعرات کو کعبہ کھولا کرتا تھا۔ایک روزحضور انورصلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا کہ میرے لیےآج کعبہ کھول دو میں نے آپ کی بڑی بے ادبی کی مگر حضور انور صلی اﷲ علیہ وسلم نے بہت بردباری فرمائی اور فرمایا کہ اے عثمان! عنقریب وہ وقت آرہا ہے کہ تم یہ چابی میرے ہاتھ میں دیکھو گے جسے چاہوں دوں۔میں بولا کہ اگر ایسا ہوا تو قریش ہلاک ہوجائیں گے اورکعبہ ذلیل ہوجائے گا،فرمایا نہیں رب کعبہ کی قسم!کعبہ کو اسی دن عزت ملے گی مگر مجھے یقین ہوگیا کہ ایسا ہوکر رہے گا کیونکہ اس زبان کی بات خالی نہیں جاتی حتی کہ جب حضور انورصلی اللہ علیہ  وسلم عمرہ قضاء کے لیے بیت اﷲ شریف ذیقعدہ     ۷ھ؁ میں تشریف لائے اور میں نے آپ کی سج دھج دیکھی تو میرے قلب کا حال بدل گیا دل میں ایمان آگیا،موقعہ ڈھونڈا مگر خدمت میں حاضر نہ ہوسکاحتی کہ آپ مدینہ واپس ہوگئے مگر میرا یہ حال تھا   ؎

وہ دکھا کے شکل جو چل دیئےتو دل ان کے ساتھ رواں ہوا

نہ  وہ  دل  ہے اور  نہ  وہ دلربا  رہی  زندگی  سو  وہ  بار ہے

ایک روز دل بہت بے چین ہوا تو اندھیرے منہ مکہ سے بھاگا،راستہ میں خالد ابن ولید اورعمرو ابن عاص سے ملاقات ہوئی ان کا حال بھی میرا ہی ساتھا۔چنانچہ ہم تینوں مدینہ منورہ حاضرہوئے اور دست اقدس پربیعت کرکے مسلمان ہوگئے،پھرفتح مکہ کے دن جوکہ

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن