30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
باب مسجدوں اورنماز کے مقامات کابیان ۱؎
۱؎ مسجد کے لغوی معنے ہیں سجدہ گا۔مگرشریعت میں وہ جگہ مسجد ہے جونماز کے لیےوقف ہو۔وہ حدیث شریف جس میں ہے کہ ساری زمین میرے لیے مسجدہے اس کے معنی یہ ہیں کہ ہرجگہ نمازجائزہے۔پچھلے دینوں میں سواءعبادت خانوں کے اور کہیں نماز نہ ہوتی تھی۔نمازکے مقامات سے مراد وہ جگہ ہیں جہاں نمازمکروہ یا غیر مکروہ ہے۔خیال رہے کہ گھرمیں بنائی ہوئی مسجدافضل ہے مگر وقف نہیں۔
|
689 -[1] عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: لَمَّا دَخَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْبَيْتَ دَعَا فِي نَوَاحِيهِ كُلِّهَا وَلَمْ يُصَلِّ حَتَّى خَرَجَ مِنْهُ فَلَمَّا خَرَجَ رَكَعَ رَكْعَتَيْنِ فِي قُبُلِ الْكَعْبَةِ وَقَالَ: «هَذِه الْقبْلَة» . رَوَاهُ البُخَارِيّ 690 -[2] وَرَوَاهُ مُسْلِمٌ عَنْهُ عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ |
روایت ہے ابن عباس سے فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب کعبے شریف میں داخل ہوئے ۱؎ تو اس کے گوشوں میں دعا مانگی اورنماز نہ پڑھی ۲؎ حتی کہ وہاں سے تشریف لے آئے جب نکلے تو دو رکعتیں کعبے کے سامنے پڑھیں۳؎ اورفرمایا یہ ہے قبلہ۴؎(بخاری)اورمسلم نے انہی سے روایت اسامہ بن زید سے روایت کی۔ |
۱؎ یعنی فتح مکہ کے دن اولًا کعبہ شریف سے بت نکالے گئے،پھر اسے آبِ زم زم سے دھویا گیا،پھرحضورانور صلی اللہ علیہ وسلم اس میں تشریف لے گئے۔خیال رہے کہ کعبہ معظمہ اورمسجد حرام شریف تمام مسجدوں بلکہ عرشِ الٰہی سے بڑھ کرہے۔(مرقاۃ)
۲؎ صحیح یہ ہے کہ حضورانورعلیہ السلام نے اس دن وہاں نماز پڑھی ہے۔حضرت ابن عباس کو اس کی خبر نہیں ہوئی کیونکہ اس وقت آپ حضورعلیہ الصلوۃ والسلام کے ساتھ نہ تھے۔آگے حضرت بلال کی روایت آرہی ہے کہ آپ نے وہاں نمازپڑھی اور وہ اس وقت تک حضور انورعلیہ الصلوۃ والسلام کے ہمراہ تھے ان کی خبردیکھ کر ہے اور ان کی سنی ہوئی،نیز اس روایت میں نمازکی نفی ہے اور وہاں ثبوت اور تعارض کے وقت ترجیح ثبوت کو ہوتی ہے۔
۳؎ کیونکہ کعبہ کو منہ کرکے نہ ادھر پیٹھ کرکے اور نہ کروٹ لے کر۔
۴؎ یعنی تا قیامت کعبہ تمام مسلمانوں کا قبلہ ہوچکا کبھی منسوخ نہ ہوگا۔اس میں لطیف اشارہ اس طرف بھی ہورہا ہے کہ کعبہ کا ہرحصہ قبلہ ہے،سارا کعبہ نمازی کے سامنے ہونا ضروری نہیں،کعبہ کے اندرنمازی بعض حصہ کی طرف پیٹھ کرتا ہے اوربعض کی طرف منہ،مگرنمازہوجاتی ہے۔خیال رہے کہ کعبہ وہاں کی فضاء کا نام ہے جو زمین سے آسمان تک ہے نہ کہ دیواروں کا نام۔دیکھو پہاڑ پریاتہہ خانہ کے اندرنماز پڑھنے کی صورت میں کعبہ کی دیوارنمازی کے سامنے نہ ہوگی مگرنماز درست ہوگی،لہذا یہ حدیث حنفیوں کے خلاف نہیں۔
|
691 -[3] (مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ) وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دخل الْكَعْبَة وَأُسَامَة بن زيد وبلال وَعُثْمَان بن طَلْحَة الحَجبي فَأَغْلَقَهَا عَلَيْهِ وَمَكَثَ فِيهَا فَسَأَلْتُ بِلَالًا حِينَ خَرَجَ مَاذَا صَنَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: جعل عمودا عَن يَسَارِهِ وَعَمُودَيْنِ عَنْ يَمِينِهِ وَثَلَاثَةَ أَعْمِدَةٍ وَرَاءَهُ وَكَانَ الْبَيْتُ يَوْمَئِذٍ عَلَى سِتَّةِ أَعْمِدَةِ ثُمَّ صلى |
روایت ہے حضرت عبداﷲ ابن عمر سے(رضی اللہ عنہما)کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور اسامہ ابن زید،بلال ابن رباح اورعثمان ابن طلحہ حجبی ۱؎ کعبہ میں داخل ہوئے اور آپ پرکعبہ بندکرلیا ۲؎ اس میں کچھ ٹھہرے جب تشریف لائے تو میں نے بلال سے پوچھا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کیاکیا تو فرمایا ایک ستون اپنے بائیں اور دوستون اپنے دائیں اور تین ستون اپنے پیچھے رکھے کعبہ اس دن چھ ستونوں پر تھا پھرنماز پڑھی۳؎(مسلم، بخاری) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع