دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 1 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول

(ان پر تمہاری ہر تکلیف گراں ہے)۔معلوم ہوا کہ وہ امت کارکھوالا اپنے ہرامتی کے ہرحال سے خبردار ہے۔خیال رہے کہ یہاں بلال کی نیند کا بھی سبب شیطان تھا،مگرنیند کا خالق رب اس لئے ابھی کچھ پہلے اسی حدیث میں اس نیند کو رب کی طرف منسوب فرمایا گیا اور یہاں شیطان کی طرف۔فقیرکی اس تقریرسے بہت سی آیات اوراحادیث سے شبہات اٹھ جائیں گے۔

۱۰؎  کہ میں نماز پڑھ رہا تھا شیطان نے مجھے تھپکورا میں سوگیا۔اس سے معلوم ہوا کہ صحابۂ کرام شیطان کی حرکات محسوس کرتے تھے بلکہ کبھی شیطان کو حرکتیں کرتے دیکھتے بھی تھے اورپکڑبھی لیتے تھے اور وہ ان کے ہاتھوں چھوٹ نہ سکتا تھا،معافی مانگ کربھاگتا تھاجیسا کہ اسی مشکوٰۃ شریف میں آگے آئے گا۔

۱۱؎  یعنی آج میں نے آپ کی رسالت آنکھوں سے دیکھ لی،دیکھ کرگواہی دے رہا ہوں۔معلوم ہوا کہ حضورصلی اللہ علیہ وسلم کا علم غیب آپ کی نبوت اوررسالت کی دلیل ہے۔جوکوئی علم کا انکارکرتا ہے درپردہ نبوت کا انکاری ہے۔اس کی پوری تحقیق ہماری کتاب"جاء الحق"حصہ اول میں دیکھو۔

688 -[9] وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " خَصْلَتَانِ مُعَلَّقَتَانِ فِي أَعْنَاقِ الْمُؤَذِّنِينَ لِلْمُسْلِمِينَ: صِيَامُهُمْ وَصَلَاتُهُمْ ". رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهيييييي

روایت ہے حضرت ابن عمرسے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے مؤذنوں کی گردنوں میں مسلمانوں کی دو چیزیں لٹکی ہوئی ہیں انکے روزے اورنمازیں ۱؎ (ابن ماجہ)

۱؎  کہ مؤذن مسلمانوں کے نماز،روزے دونوں کے ذمہ دار ہیں کہ اذان سے ہی سحری اورافطارہے اوراذان سے ہی نمازوں کی اداء۔اگر اذانیں صحیح وقت پر دیں گے لوگوں کے روزے نماز درست ہوں گے اورسب کا ثواب ان کو ملے گا۔اوراگر غلط وقت پر دیں گے تو سب کے روزے،نماز برباد ہوں گے اوروبال ان حضرات پر۔مرقاۃ نے یہاں ایک حدیث نقل فرمائی کہ حضور انورصلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں جنت میں پہلے انبیاء جائیں گے،پھربیت اﷲ کے مؤذن،یعنی بلال،پھر بیت المقدس کے مؤذن،پھرسارے مؤذن۔


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن