30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
روکتے ہیں شاید انہیں حضور کی شفاعت کی ضرورت نہ ہوگی۔وہ اس حدیث سے عبرت پکڑیں کہ یہاں سَل مطلق فرمایا گیا۔مرقاۃ نے اس جگہ بہت سی دعائیں بتائیں۔
|
674 -[21] عَنْ جَابِرٍ قَالَ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «إِنَّ الشَّيْطَانَ إِذَا سَمِعَ النِّدَاءَ بِالصَّلَاةِ ذَهَبَ حَتَّى يَكُونَ مَكَانَ الرَّوْحَاءِ» . رَوَاهُ مُسلم |
روایت ہے حضرت جابرسے فرماتے ہیں میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا کہ شیطان جب نمازکی اذان سنتاہے توبھاگ جاتاہے ۱؎ حتی کہ مقام روحاءتک پہنچ جاتاہے۲؎ راوی نے فرمایا کہ روحاء مکہ مدینہ سے چھتیس میل ہے۳؎ (مسلم) |
۱؎ ظاہر یہ ہے کہ شیطان سے مراد ابلیس ہے جو جنات کا مورث اعلٰے ہے اور ہوسکتا ہے کہ اس سے مراد قرین شیطان ہو جو ہر انسان کے ساتھ رہتا ہے یا سارے شیٰطین۔
۲؎ یعنی نمازی سے اتنی دوربھاگ جاتا ہے جتنا مدینہ سے روحاء۔
۳؎ راوی سے مراد ابوسفیان طلحہ ابن نافع مکی ہیں۔وہ فرماتے ہیں کہ روحاءمدینہ منورہ سے مکہ کی جانب ۳۶ میل یعنی۱۲کوس ہے،اس سے شیطان کی قوت رفتار معلوم ہوئی کہ وہ پل بھرمیں ۳۶میل جا آسکتا ہے کیوں نہ ہوکہ وہ آتشی ہے۔آگ کی رفتار اگردیکھنا ہوتو آج بجلی کی رفتار دیکھ لو،جب نارکی یہ رفتارہے تو اولیاء اﷲ اورانبیاءکرام نوری لوگوں کی رفتارکا کیا پوچھنا،قرآن کریم فرمارہا ہے کہ بنی اسرائیل کے ولی آصف برخیا پلک جھپکنے سے پہلے یمن سے بلقیس کا تخت شام میں لے آئے،معراج کی رات سارے نبیوں نے بیت المقدس میں حضور کے پیچھے نماز پڑھی،حضور برق رفتار براق پرسوارہوکر پل بھرمیں آسمانوں پرپہنچے،تو یہ انبیاء پہلے پہنچ کر وہاں استقبال کے لیے حاضرتھے۔اس کی پوری بحث ہماری کتاب "جاءالحق"حصہ اول میں دیکھو۔
|
675 -[22] وَعَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ وَقَّاصٍ قَالَ: (إِنِّي لَعِنْدَ مُعَاوِيَةَ إِذْ أَذَّنَ مُؤَذِّنُهُ فَقَالَ مُعَاوِيَةُ كَمَا قَالَ مُؤَذِّنُهُ حَتَّى إِذَا قَالَ: حَيَّ عَلَى الصَّلَاةِ: قَالَ: لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ فَلَمَّا قَالَ: حَيَّ عَلَى الْفَلَاحِ قَالَ: لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ الْعَلِيِّ الْعَظِيمِ وَقَالَ بَعْدَ ذَلِكَ مَا قَالَ الْمُؤَذِّنُ ثُمَّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسلم قَالَ ذَلِك. رَوَاهُ أَحْمد |
روایت ہے حضرت علقمہ ابن وقاص سے ۱؎ فرماتے ہیں میں حضرت معاویہ کے پاس تھا جب ان کے مؤذن نے اذان دی حضرت معاویہ نے بھی وہ ہی کہاجومؤذن نے کہا حتی کہ جب اس نے حی علی الصلوۃ کہا تو آپ نے فرمایا لاحول ولا قوۃ الا باﷲ پھر جب حی علی الفلاح کہا تو آپ نے فرمایا لاحول ولا قوۃ الا باﷲ العلی العظیم۲؎ اس کے بعدوہی کہا جومؤذن نے کہاپھرفرمایا کہ میں نے رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ہی فرماتے سنا۔(احمد) |
۱؎ آپ لیثی ہیں،حضورصلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں پیدا ہوئے،شیخ نے فرمایا کہ تابعی ہیں مگرمرقاۃ میں ہے کہ صحابی ہیں،جنگِ خندق میں حاضرہوئے،عبدالملک ابن مروان کے زمانہ میں مدینہ پاک میں وفات پائی۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع