دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 1 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول

671 -[18]

وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا يُرَدُّ الدُّعَاءُ بَيْنَ الْأَذَان وَالْإِقَامَة» . رَوَاهُ أَبُو دَاوُد وَالتِّرْمِذِيّ

روایت ہے حضرت انس سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم  نے اذان اورتکبیرکے درمیان کی دعا ردنہیں ہوتی ۱؎(ابوداؤد،ترمذی)

۱؎   ظاہر یہ ہے کہ اس سے اذا ن وتکبیر کے درمیان کا سارا وقت مرادہے کہ اس میں جب بھی دعا مانگے قبول ہوگی مگر بہتر یہ ہے کہ اذان سے متصل دعا مانگے تاکہ اگلی حدیث پرعمل ہوجائے۔بعض صحابہ نے عرض کیا کہ حضورہم اس وقت کیا دعا مانگیں؟فرمایا دین ودنیا کی امن وعافیت مانگو۔

672 -[19]

وَعَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «ثِنْتَانِ لَا تُرَدَّانِ أَوْ قَلَّمَا تُرَدَّانِ الدُّعَاءُ عِنْدَ النِّدَاءِ وَعِنْدَ الْبَأْسِ حِينَ يُلْحِمُ بَعْضُهُمْ بَعْضًا» وَفِي رِوَايَةٍ: «وَتَحْتَ الْمَطَرِ».رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَالدَّارِمِيُّ إِلَّا أَنَّهُ لَمْ يَذْكُرْ «وَتَحْت الْمَطَر»

روایت ہے حضرت سہل ابن سعدسے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم  نے دو دعائیں رد نہیں کی جاتیں یا بہت کم رد کی جاتی ہیں اذان کے وقت کی دعا ۱؎  اورجہادکے وقت کی دعا جب بعض بعض کو قتل کررہے ہوں۲؎  اورایک روایت میں ہے کہ بارش کے وقت کی دعا۳؎(ابوداؤد،دارمی)مگر دارمی نے بارش کا ذکر نہ کیا۔

۱؎  یعنی مؤذن کے اذان سے فارغ ہوتے ہی نہ کہ دورانِ اذان میں کہ وہ جواب اذان کا وقت ہے۔

۲؎ یعنی عین کشت وخون کی حالت میں جب غازی کافروں کوقتل کررہے ہوں اورکافروں کے ہاتھوں شہید ہورہے ہوں کہ وہ بہترین عبادت ہے۔یُلْحِمُ  اِلْحَامسے بنا،بمعنی گوشت کاٹنا یعنی قتل کرنا۔

۳؎  بعض لوگوں نے تحت کی وجہ سے فرمایابارش کے نیچے کھڑے ہوکربھیگتے ہوئے دعامانگے مگرصحیح یہی ہے کہ بارش کے وقت کہیں بھی دعا مانگے قبول ہوگی،خصوصًا رحمت کی بارش جو انتظار اور دعاؤں کے بعد آئے۔

673 -[20]

وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: قَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ الْمُؤَذِّنِينَ يَفْضُلُونَنَا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «قُلْ كَمَا يَقُولُونَ فَإِذَا انْتَهَيْتَ فسل تعط» . رَوَاهُ أَبُو دَاوُد

روایت ہے حضرت عبداﷲ ابن عمرو سے ایک شخص نے عرض کیا یارسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم  مؤذن لوگ ہم سے بڑھ جائیں گے ۱؎  فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم  نے جیسے وہ کہتے ہیں تم بھی کہہ لیاکرو ۲؎  جب فارغ ہوجاؤ تو مانگ لیا کرو دیئے جاؤ گے ۳؎(ابوداؤد)

۱؎  یعنی قیامت میں ہم ان کے درجے تک نہ پہنچ سکیں گے کیونکہ تمام عبادات میں ہم اور وہ برابر ہیں اور اذان میں وہ ہم سے بڑھے ہوئے۔معلوم ہوا کہ دینی کاموں میں رشک جائزبلکہ کبھی عبادت ہے۔

۲؎   اس سےمعلوم ہوا کہ اذان کے سارے کلمات مؤذن کے ساتھ کہے حتی کہ "حَیَّ عَلَی الصَّلوٰۃ"اور "حَیَّ عَلَی الصَّلوٰۃ"بھی مگران دونوں کے ساتھ لَاحَوْلَ بھی پڑھ لے۔اس کی تحقیق پہلے ہوچکی ہے۔

 ۳؎  یعنی جودعاچاہومانگو۔بہتر یہ ہے کہ اولًا حضور کے لیے وسیلہ کی دعا مانگے،پھر اپنے لئے دعائیں،تاکہ تمام حدیثوں پرعمل ہو جائے،مسلمان عمومًا وسیلہ کے بعداسی دعا میں یہ بھی کہہ لیتے ہیں "وَارْزُقْنَا شَفَاعَتَہٗ"۔وہابی اس سے منع کرتے ہیں اوربدعت کہہ کر

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن