30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
۱؎ یعنی جوبغیرتنخواہ سات سال اذان دے تو رب تعالٰی اسے جہنم سے آزادی اور جنت میں داخلے کا پروانہ(پاسپورٹ اورویزہ)لکھ دیتا ہے جو قیامت میں اسے دیا جائے گا،جس سے بے کھٹک وہ دوزخ سے گزرکر جنت میں داخل ہوگا۔بعض مؤذن یہ طے کرلیتے ہیں کہ ہم تنخواہ مسجدکی صفائی وغیرہ کی لیں گے اذان فی سبیل اﷲ دیں گے ان کا ماخذیہ حدیث ہے۔ان شاءاﷲ اس کاضرورفیض پائیں گے۔
|
665 -[12] وَعَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «يَعْجَبُ رَبُّكَ مِنْ رَاعِي غَنَمٍ فِي رَأْسِ شَظِيَّةٍ لِلْجَبَلِ يُؤَذِّنُ بِالصَّلَاةِ وَيُصَلِّي فَيَقُولُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ انْظُرُوا إِلَى عَبْدِي هَذَا يُؤَذِّنُ وَيُقِيمُ الصَّلَاةَ يَخَافُ مِنِّي قَدْ غَفَرْتُ لِعَبْدِي وَأَدْخَلْتُهُ الْجَنَّةَ» . رَوَاهُ أَبُو دَاوُد وَالنَّسَائِيّ |
روایت ہے حضرت عقبہ بن عامرسے ۱؎ فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ تمہارا رب اس بکری چرانے والے سے خوش ہوتا ہے جوپہاڑ کی اونچی چوٹی میں ہونماز کی اذانیں دے اورنماز پڑھے ۲؎ اﷲ تعالٰی فرماتاہے۳؎ میرے اس بندے کو دیکھو۴؎ اذان دیتاہے نمازقائم کرتا ہے مجھ سے ڈرتاہے میں نے اپنے بندے کو بخش دیا اور اسے جنت میں داخل کروں گا۵؎ (ابو داؤد،نسائی) |
۱؎ آپ مشہورصحابی ہیں،امیرمعاویہ کی طرف سے عقبہ ابن ابی سفیان کی وفات کے بعدمصرکے والی بنے،پھر امیرمعاویہ نے معزول کردیا،۵۸ھ میں مصر میں وفات پائی۔
۲؎ یعنی دنیا کے جھگڑوں سے دور رہے،اپنی روزی خودکمائے اورنماز اگرچہ اکیلے پڑھے مگر اذا ن دے کر۔معلوم ہوا کہ نماز پنجگانہ کے لئے اذان بہرحال دے اگرچہ جنگل میں اکیلے نماز پڑھے۔مرقاۃ نے فرمایا کہ اذان کی برکت سے جنات و فرشتے بھی اس کے ساتھ نماز پڑھتے ہیں،اور اسے جماعت کا ثواب ملتا ہے۔تکبیرمیں اختلاف ہے مگر حق یہ ہے کہ تکبیربھی کہے کیونکہ اذان وتکبیر میں نماز کی اطلاع کے علاوہ اوربہت سے فائدے ہیں۔
۳؎ فرشتوں سے انبیاءواولیاءکی روحوں سے بلکہ حضورنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بھی۔(مرقاۃ)
۴؎ معلوم ہوا کہ فرشتوں اورنبیوں،ولیوں کی روحوں میں یہ طاقت ہے کہ ایک جگہ رہ کرسارے عالَم کو دیکھ لیں کہ پروردگاران سے فرماتا ہے اس پہاڑ پر چھپے بندے کو دیکھو،اس سے مسئلہ حاضرناظرحل ہوا۔
۵؎ اس سے چندمسئلےمعلوم ہوئے:ایک یہ کہ کبھی دنیا سے علیحدگی مشغولیت سے بہتر ہے۔دوسرے یہ کہ کبھی تنہائی کی عبادت علانیہ عبادت سے افضل ہے،کہ علانیہ میں ریاءکا خطرہ ہے اس میں نہیں۔تیسرے یہ کہ اکیلا آدمی بھی اپنی نماز کے لیے اذان وتکبیر کہے مگر محلےکی مسجد کی اذان اہل محلہ کے لیے کافی ہوتی ہے۔چوتھے یہ کہ فرشتے وانبیاءواولیاءہمارے دلوں کے اخلاص ریاءوغیرہ سے واقف ہیں اوراس کو دیکھتے ہیں،رب نے اُنْظُرُوْا کے بعد یَخَافُ فرمایا۔پانچویں یہ کہ اﷲ کے مقبول بندے لوگوں کے انجام سے خبردار ہیں،رب نے انہیں مغفرت اورعذابوں کی خبردے دی ہے۔
|
666 -[13] وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «ثَلَاثَةٌ عَلَى كُثْبَانِ الْمِسْكِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَبَدٌ أَدَّى حَقَّ اللَّهِ وَحَقَّ مَوْلَاهُ وَرَجُلٌ أَمَّ قَوْمًا وَهُمْ بِهِ راضون وَرجل يُنَادي بالصلوات الْخمس فِي كُلَّ يَوْمٍ وَلَيْلَةٍ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَقَالَ: هَذَا حَدِيث غَرِيب |
روایت ہے حضرت ابن عمر سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے قیامت کے دن تین شخص مشک کے ٹیلوں پرہونگے ایک وہ غلام جواﷲ کا حق اوراپنے مولا کا حق اداکرتا رہے اور ایک وہ شخص جوکسی قوم کی امامت کرے اور وہ اس سے راضی ہوں اورایک وہ شخص جو ہردن رات پانچ نمازوں کی اذان دے ۱؎(ترمذی)اورفرمایا یہ حدیث غریب ہے۔ |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع