دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 1 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول

کے بعدنفل مکروہ ہیں،فرض کے بعد پڑھ سکتے ہیں۔جیسا حضرت بریدہ اسلمی کی روایت میں ہے کہ ہردو اذانوں کے درمیان نمازہے "خلاصلوٰۃ المغرب"سواءنمازمغرب کے۔(مرقاۃ وغیرہ)

۳؎ یعنی یہ نماز مؤذن کے ساتھ خاص نہیں جو مسلمان چاہے پڑھے،یا یہ نمازفرض نہیں جس کا چھوڑنا سخت جرم ہے۔خیال رہے کہ فجراورظہر کی پہلی سنتیں مؤکدہ ہیں جس کے چھوڑنے کی عادت نہایت بری ہے،عصراورعشاءکی غیرمؤکدہ،مغرب کی منع ہے۔

الفصل الثانی

دوسری فصل

663 -[10]

عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «الْإِمَامُ ضَامِنٌ وَالْمُؤَذِّنُ مؤتمن الله أَرْشِدِ الْأَئِمَّةَ وَاغْفِرْ لِلْمُؤَذِّنِينَ» . رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو دَاوُدَ وَالتِّرْمِذِيُّ وَالشَّافِعِيُّ وَفِي أُخْرَى لَهُ بِلَفْظِ المصابيح

روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم  نے امام ضامن ۱؎  اور مؤذن امانت دارہے۲؎  یا اﷲ اماموں کو ہدایت دے اورمؤذنوں کوبخش دے۳؎(احمد،ابو داؤد،ترمذی،شافعی)۴؎  دوسری روایت میں مصابیح کے الفاظ ہیں۔

۱؎  یعنی امام مقتدیوں کی نماز کا ذمہ دارہے،اوراپنی نماز کے ضمن میں ان کی نمازوں کو لیے ہوئے،اسی لئے امام کی قرأت مقتدی کی قرأت ہے،امام کے سہو سے مقتدی پرسجدہ ہے۔مقیم امام کے پیچھے مسافرمقتدی پوری نماز پڑھے گا۔امام صرف اپنے لئے دعا نہ مانگے بلکہ جمع کے صیغے سے مانگے۔اس سے معلوم ہوا کہ نفل والے کے پیچھے فرض والے کی نمازجائزنہیں کیونکہ فرض نفل سے اعلٰی ہے اور اعلٰی کے ضمن میں ادنیٰ آسکتا ہے نہ کہ ادنی کے ضمن میں اعلیٰ۔یونہی اگرمقتدی کی نماز امام کی نماز سے مختلف ہوتوجائزنہیں کیونکہ کوئی نمازاپنے غیرکو اپنے ضمن میں نہیں لے سکتی،لہذا عصر پڑھنے والے کے پیچھے ظہرکی قضاءنہیں پڑھی جاسکتی۔یہ بھی معلوم ہوا کہ امام کی نماز فاسدہ ہونے پرمقتدیوں کی نماز بھی فاسد ہوگی۔غرضکہ یہ حدیث بہت سے مسائل میں امام اعظم کی دلیل ہے۔

۲؎  کہ لوگوں کی نمازیں اور روزے اس کے پاس گویا امانتیں ہیں۔اس سے معلوم ہواکہ اذان سے امامت افضل ہے کیوں نہ ہو کہ اما م جناب مصطفی کا خلیفہ ہے اورمؤذن حضرت بلال کا نائب،یہی ہمارا مذہب ہے۔

۳؎   اس سے بھی امامت کی اذان پرفضیلت معلوم ہورہی ہے کیونکہ مغفرت سے ہدایت اعلٰی ہے،یعنی یا اﷲ اماموں کونمازکے مسائل سیکھنے اورصحیح اداکرنے کی ہدایت دے کہ ان کی نماز سے بہت سی نمازیں وابستہ ہیں اورمؤذن کبھی وقت میں دھوکابھی کھاسکتاہے اسے بخش دے۔

۴؎  اگر چہ امام شافعی امام ہیں اورترمذی وغیرہ ان کے مقلد مگر چونکہ انکی کتب احادیث امام شافعی کی کتاب سے زیادہ مشہور ہیں،اس لئے ان کا ذکر پہلے کیا۔دیکھو امام بخاری و امام مسلم امام مالک کے شاگرد ہیں مگر ان کی زیادہ کتابیں مستند ہیں۔(مرقاۃ)

664 -[11]

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «من أذن سبع سِنِين محتسبا كتبت لَهُ بَرَاءَةٌ مِنَ النَّارِ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَأَبُو دَاوُد وَابْن مَاجَه.

روایت ہے حضرت ابن عباس سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم  نے کہ جو سات برس صرف ثواب کے لئے اذان دے تو اس کے لئے آگ سے خلاصی لکھی جاتی ہے ۱؎ (ترمذی،ابوداؤد،ابن ماجہ)

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن