دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 1 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول

657 -[4]

وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " إِذَا سَمِعْتُمُ الْمُؤَذِّنَ فَقُولُوا مِثْلَ مَا يَقُولُ ثُمَّ صَلُّوا عَلَيَّ فَإِنَّهُ مَنْ صَلَّى عَلَيَّ صَلَاةً صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ بِهَا عَشْرًا ثُمَّ سَلُوا اللَّهَ لِيَ الْوَسِيلَةَ فَإِنَّهَا مَنْزِلَةٌ فِي الْجَنَّةِ لَا تَنْبَغِي إِلَّا لِعَبْدٍ مِنْ عِبَادِ اللَّهِ وَأَرْجُو أَنْ أَكُونَ أَنَا هُوَ فَمَنْ سَأَلَ لِيَ الْوَسِيلَةَ حَلَّتْ عَلَيْهِ الشَّفَاعَةُ. رَوَاهُ مُسلم

روایت ہے حضرت عبداﷲ ابن عمروبن عاص سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ  علیہ  وسلم  نے کہ جب تم مؤذن کوسنو تو تم بھی اسی طرح کہوجو وہ کہہ رہا ہے ۱؎  پھرمجھ پر درودبھیجو کیونکہ جومجھ پرایک درودبھیجتاہے اﷲ اس پر دس رحمتیں بھیجتا ہے۲؎  پھر اﷲ سے میرے لئے وسیلہ مانگو وہ جنت میں ایک جگہ ہے جو اﷲ کے بندوں میں سے ایک ہی کے لائق ہے مجھے امید ہے کہ وہ میں ہی ہوں ۳؎  تو جو میرے لئے وسیلہ مانگے اس پرمیری شفاعت لازم ہے۴؎(مسلم)

۱؎   اس سے معلوم ہوا کہ کلمات اذان سارے دہرائے "حَیَّ عَلَی الصَّلوٰۃ"بھی"حَیَّ عَلَی الْفَلَاحْ"بھی اور "اَلصَّلوٰۃُ خَیْرٌ مِّنَ النَّوْم" بھی۔اگلی حدیث میں آرہا ہے کہ "حَیَّ عَلَی الصَّلوٰۃ" اور"حَیَّ عَلَی الْفَلَاحْ" پر لَاحَوْلَ پڑھے۔چاہیئے کہ دونوں ہی کہہ لیا کرے تاکہ دونوں حدیثوں پرعمل ہوجائے۔

۲؎   اس سے معلوم ہوا کہ اذان کے بعددرودشریف پڑھناسنت ہے،بعض مؤذن اذان سے پہلے ہی درود شریف پڑھ لیتے ہیں اس میں بھی حرج نہیں،ان کا ماخذ یہ ہی حدیث ہے۔شامی نے فرمایا کہ اقامت کے وقت درود شریف پڑھناسنت ہے۔خیال رہے کہ اذان سے پہلے یا بعد بلند آواز سے درود پڑھنا بھی جائز بلکہ ثواب ہے،بلاوجہ اسے منع نہیں کہہ سکتے۔

۳؎  خیال رہے کہ وسیلہ سبب اورتوسل کو کہتے ہیں،چونکہ اس جگہ پہنچنا رب سے قرب خصوصی کا سبب ہے،اس لیے وسیلہ فرمایا گیا۔حضورصلی اللہ علیہ وسلم کا فرمانا کہ "امیدکرتا ہوں"تواضع اورانکساری کے لئے ہے ورنہ وہ جگہ حضور کے لئے نامزدہوچکی ہے۔(مرقاۃ و اشعہ)ہمارا حضور کے لیے وسیلہ کی دعاکرنا ایسا ہی ہے جیسے فقیرامیرکے دروازے پرصدا لگاتے وقت اس کی جان ومال کی دعائیں دیتاہے تاکہ بھیک ملے،ہم بھکاری ہیں،حضورداتا،انہیں دعائیں دینا،مانگنے،کھانے کا ڈھنگ ہے۔

۴؎ یعنی میں وعدہ کرتا ہوں کہ اس کی شفاعت ضرورکروں گا۔یہاں شفاعت سے خاص شفاعت مراد ہے،ورنہ حضورہر مؤمن کے شفیع ہیں۔حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت بہت قسم کی ہے۔شفاعت کی پوری بحث اور اس کی قسمیں ہماری کتاب "تفسیرنعیمی" جلدسوم میں دیکھو۔

658 -[5]

وَعَنْ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِذَا قَالَ الْمُؤَذِّنُ اللَّهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ فَقَالَ أَحَدُكُمُ اللَّهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ ثُمَّ قَالَ أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ قَالَ أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ ثُمَّ قَالَ أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ قَالَ أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ ثُمَّ قَالَ حَيَّ عَلَى الصَّلَاةِ قَالَ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ ثُمَّ قَالَ حَيَّ عَلَى الْفَلَاحِ قَالَ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ ثُمَّ قَالَ اللَّهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ قَالَ اللَّهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ ثُمَّ قَالَ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ قَالَ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ مِنْ قَلْبِهِ دخل الْجنَّة» . رَوَاهُ مُسلم

روایت ہے حضرت عمرسے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ  علیہ  وسلم  نے جب مؤذن کہے اﷲ اکبر اﷲ اکبر تم میں سے کوئی کہے اﷲ اکبر اﷲ اکبر پھر مؤذن کہے اشھدان لا الہ الا اﷲ یہ بھی کہے اشہدان لا الہ الا اﷲ پھر مؤذن کہے اشہدان محمد ارسول اﷲ یہ بھی کہے اشہدان محمد ارسول اﷲ پھر مؤذن کہے حی علی الصلوۃ یہ کہے لا حول ولا قوۃ الا باﷲ پھر مؤذن کہے حی علی الفلاح یہ کہے لا حول ولا قوۃ الا باﷲ ۱؎  پھر مؤذن کہے اﷲ اکبر اﷲ اکبر تو یہ بھی کہے اﷲ اکبر اﷲ اکبر پھر مؤذن کہے لا الہ الا اﷲ تو یہ صدق دل سے کہے لا الہ الا اﷲ جنت میں جائے گا۲؎ (مسلم)

۱؎  ظاہر یہ ہے کہ مؤذن سے مرادنماز کے لیے اذان دینے والاہے کیونکہ دوسری اذانوں کا جواب دینا سنت سے ثابت نہیں۔اَحَدُکُمْ سے مراد ہروہ مسلمان ہے جوجواب اذان دینے پرقادرہو،لہذا ا س سے نماز پڑھنے والا،استنجا کرنے والا وغیرہ علیحدہ ہیں۔بہتریہ ہے کہ جواب

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن