دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 1 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول

۲؎  یعنی یہ کلمہ اذان صبح کا جزو ہے اسے صرف اذان میں ہی استعمال کیا کریں اس کے علاوہ نہیں،دوسرے اوقات میں اورلفظ سے بیدارکریں یا اطلاع دیں،لہذا حدیث پر یہ اعتراض نہیں کہ یہ کلمہ تو حضورصلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ سے اذان فجرمیں داخل تھا آج داخل کرنے کے کیا معنی،اسکی اوربھی تفسیر یں ہیں مگر یہ تفسیربہتر۔

653 -[13]

وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَعْدِ بْنِ عَمَّارِ بْنِ سَعْدٍ مُؤَذِّنِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ بِلَالًا أَنْ يَجْعَلَ أُصْبُعَيْهِ فِي أُذُنَيْهِ وَقَالَ: «إِنَّه أرفع لصوتك» . رَوَاهُ ابْن مَاجَه

روایت ہے حضرت عبدالرحمن بن سعدبن عماربن سعدمؤذن رسول اﷲ صلی اللہ علیہ  وسلم  سے ۱؎  فرماتے ہیں مجھے میرے والد نے انہوں نے اپنے والد سے انہوں نے اپنے دادا سے روایت کی نبی کریم صلی اللہ علیہ  وسلم  نے حضرت بلال کو حکم دیا کہ اپنی انگلیاں کانوں میں دے لیں فرمایا یہ عمل تمہاری آواز کو بلند کرنے والاہے۲؎(ابن ماجہ)

۱؎  یہ سعدقرظی ہیں جو حضورصلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں مسجدقبا کے مؤذن تھے اورحضور کے بعدحضرت بلال کی جگہ آپ مسجد نبوی میں مؤذن ہوئے۔خیال رہے کہ سعدقرظی صحابی ہیں اورعمار ابن سعدتابعی اور عبدالرحمن ابن سعد کاحال معلوم نہ ہوسکا۔(اشعہ)

۲؎ یعنی انگلیاں کانوں میں ڈالنے سے آوازبلندنکلتی ہے اوراس اذان میں بلند آوازچاہیئے،اس لیے ڈال لیا کرو۔اس سے معلوم ہوا کہ بچے کے کان میں اذان کے وقت انگلیاں کانوں میں لگانا سنت نہیں۔یوں ہی اقامت(تکبیر)میں،یوں ہی ہر اس جگہ جہاں بلندآوازمطلوب نہ ہو،لیکن اگر لاؤڈ اسپیکر پراذان کہی جاوے تو انگلیاں لگالے کہ یہاں بلندی آواز مطلوب ہے۔اذان قبر پر انگلیاں لگائے کہ وہاں بلند آواز مطلوب ہے اس اذان سے شیاطین بھاگتے ہیں۔


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن