دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 1 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول

645 -[5]

وَعَنْهُ قَالَ: قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ عَلِّمْنِي سنة الْأَذَان قَالَ: فَمسح مقدم رَأسه. وَقَالَ: " وَتقول اللَّهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ تَرْفَعُ بِهَا صَوْتَكَ ثُمَّ تَقُولَ: أَشْهَدُ أَن لَا إِلَه إِلَّا الله أشهد أَن لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ تَخْفِضُ بِهَا صَوْتَكَ ثُمَّ تَرْفَعُ صَوْتَكَ بِالشَّهَادَةِ: أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ أَشْهَدُ أَن لَا إِلَه إِلَّا الله أشهد أَن مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ حَيَّ عَلَى الصَّلَاةِ حَيَّ عَلَى الصَّلَاةِ حَيَّ عَلَى الْفَلَاحِ حَيَّ عَلَى الْفَلَاحِ فَإِنْ كَانَ صَلَاةُ الصُّبْحِ قُلْتَ: الصَّلَاةُ خَيْرٌ مِنَ النَّوْمِ الصَّلَاةُ خَيْرٌ مِنَ النَّوْمِ اللَّهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ " رَوَاهُ أَبُو دَاوُد

روایت ہے انہی سے فرماتے ہیں میں نے عرض کیا یا رسول اﷲ مجھے سنت اذان سکھائیے ۱؎ فرماتے ہیں کہ حضورانورنے ان کے سرکے اگلے حصہ پرہاتھ پھیرا ۲؎  فرمایاکہو اﷲ اکبر اﷲ اکبر اﷲ اکبر اﷲ اکبر بلند آؤاز سے پھرکہو "اشھدان لا الہ الا اﷲ اشھدان لا الہ الا اﷲ،اشھدان محمدًا  رسول اﷲ اشھدان محمدًا رسول اﷲ"پست آواز سے پھرشہادت سے اپنی آواز اونچی کرو۳؎  "اشھدان لا الہ الا اﷲ اشھدان لا الہ الا اﷲ،اشھد ان محمدًا رسول اﷲ اشھد ان محمدًا رسول اﷲ،حی علی الصلوۃ حی علی الصلوۃ،حی علی الفلاح حی علی الفلاح"اگرصبح کی نمازہوتویہ بھی کہہ لو"الصلوۃ خیر من النوم الصلوۃ خیر من النوم۴؎،اﷲ اکبراﷲ اکبر،لا الہ الا اﷲ"۔(ابوداؤد)

۱؎  ظاہریہ ہے کہ سنت سے مرادشرعی سنت ہے،لہذا یہ امام اعظم کی دلیل ہے کہ اذان سنت ہے،ہاں چونکہ اشعاردین میں سے ہے،اس لئے اس کے چھوڑ دینے والوں پرجہادکیاجائیگا۔

۲؎  محبت کی بناءپران کا شوق علم دیکھ کر۔معلوم ہوا کہ حضورکو طالب علم بہت پیارے ہیں۔

۳؎  اس میں وہ تاویل نہیں ہوسکتی جو ہم عرض کرچکے ہیں کہ اتفاقًا ترجیع ہوئی کیونکہ یہاں تو ترجیع کاقانون بتایاجارہا ہے مگر پہلے عرض کیا جاچکا ہے کہ حضرت ابومحذورہ کی احادیث مضطرب اورمتعارض ہیں اورعمل صحابہ،خواب کی اذان جو فرشتہ نے سکھائی اورحضرت بلال کی اذان کے خلاف ہے،لہذا قابل عمل نہیں۔(مرقاۃ وغیرہ)

۴؎  یہ داخلی تثویب ہے،یعنی اعلان کے بعداعلان سواءفجر کے کسی اوراذان میں کہنا بدعت سیئہ ہے،ہاں اذان واقامت کے درمیان تثویب متاخرین علماءنے مستحب جانی۔(کتب فقہ و مرقات)اس تثویب کے لئے الفاظ مقررنہیں،مسلمان جوچاہیں مقررکرلیں۔بعض جگہ "اَلصَّلوٰۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْكَ یَارَسُوْلُ اﷲ"پڑھ دیتے ہیں یہ بھی ٹھیک ہے کہ درودبھی ہے،تثویب بھی۔

646 -[6]

وَعَنْ بِلَالٍ قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا تُثَوِّبَنَّ فِي شَيْءٍ مِنَ الصَّلَوَاتِ إِلَّا فِي صَلَاةِ الْفَجْرِ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَابْنُ مَاجَهْ وَقَالَ التِّرْمِذِيُّ: أَبُو إِسْرَائِيلَ الرَّاوِي لَيْسَ هُوَ بِذَاكَ الْقَوِيِّ عِنْدَ أهل الحَدِيث

روایت ہے حضرت بلال سے فرماتے ہیں کہ مجھ سے حضور انورصلی اللہ علیہ  وسلم نے فرمایا فجرکی نماز کے علاوہ کسی نماز میں تثویب نہ کرو ۱؎ (ترمذی،ابن ماجہ)ترمذی کہتے ہیں کہ محدثین کے نزدیک ابو اسرائیل راوی قوی نہیں۲؎

۱؎  یعنی"اَلصَّلوٰۃُ خَیْرٌ مِّنَ النَّوْمِ"کسی اذان میں نہ کہو،حضرت علی مرتضیٰ نے ایک مؤذن کویہ کہتے سناتو فرمایا کہ اس بدعتی کو مسجدسے نکال دو۔

۲؎ مرقاۃ نے فرمایا کہ یہ رافضی تھا،صحابہ کرام خصوصًا حضرت عثمان کا بہت دشمن تھا۔خیال رہے کہ علماءاس داخلی تثویب کومکروہ جانتے ہیں مگر اس ضعیف حدیث کی وجہ سے نہیں بلکہ دیگرصحیح احادیث کی وجہ سے۔

647 -[7]

وَعَنْ جَابِرٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِبِلَالٍ: «إِذَا أَذَّنْتَ فَتَرَسَّلْ وَإِذا أَقمت فاحدر وَاجعَل بَيْنَ أَذَانِكَ وَإِقَامَتِكَ قَدْرَ مَا يَفْرُغُ الْآكِلُ مِنْ أَكْلِهِ وَالشَّارِبُ مِنْ شُرْبِهِ وَالْمُعْتَصِرُ إِذَا دَخَلَ لِقَضَاءِ حَاجَتِهِ وَلَا تَقُومُوا حَتَّى تَرَوْنِي» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ وَقَالَ: لَا نعرفه إِلَّا ن حَدِيث عبد الْمُنعم وَهُوَ إِسْنَاد مَجْهُول

روایت ہے حضرت جابر سے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ  وسلم نے حضرت بلال سے فرمایا جب تم اذان کہو توٹھہرٹھہرکرکہواورجب تکبیرکہوتوجلدی جلدی کہو ۱؎   اور اپنی اذان وتکبیر کے درمیان اتنا فاصلہ کرو کہ کھانے والا اپنے کھانے سے اورپینے والا اپنے پینے سے اورقضائے حاجت والاجب حاجت کوجائے ۲؎  تو فارغ ہوجائے اور صف میں نہ کھڑے ہو حتی کہ مجھ کو دیکھو۳؎  یہ ترمذی نے روایت کی اورفرمایا کہ اسے ہم عبدالمنعم کی حدیث سے ہی جانتے ہیں اور یہ مجہول اسناد ہے۴؎

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن