دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 1 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول

جماعت تیارہے،ورنہ شرعی اذان توعبداﷲ ابن زید وغیرہم صحابہ نے خواب میں دیکھی انہوں نے بارگاہ نبوی میں پیش کی تب سب سے پہلے فجرکے وقت دی گئی۔لہذا یہ حدیث ان بزرگوں کی دلیل ہرگز نہیں بن سکتی۔

۳؎ یعنی تکبیرکے سارے کلمات ایک بارکہے جائیں مگر"قَدْ قَامَتِ الصَّلوٰۃ"دوبار۔اب بھی یہ حدیث وہابیوں کی دلیل نہیں بن سکتی کیونکہ یہاں "اِلَّاالْاِقَامَۃَ"ایوب راوی کا اپنا قول ہے حضور کے الفاظ طیبہ نہیں،نیز "اﷲ اکبر"چاربار اب بھی نہیں آیا۔

642 -

وَعَن أبي مَحْذُورَة قَالَ: أَلْقَى عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ التَّأْذِينَ هُوَ بِنَفْسِهِ فَقَالَ: " قُلِ اللَّهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ. ثُمَّ تَعُودَ فَتَقُولَ: أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ. حَيَّ عَلَى الصَّلَاةِ حَيَّ عَلَى الصَّلَاةِ حَيَّ عَلَى الْفَلَاحِ حَيَّ عَلَى الْفَلَاحِ. اللَّهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ ". رَوَاهُ مُسْلِمٌ

روایت ہے حضرت ابومحذورہ سے ۱؎ فرماتے ہیں کہ نبی  صلی اللہ علیہ  وسلم نے مجھ پربنفس نفیس اذان پیش کی فرمایا کہو اﷲ اکبر اﷲ اکبر اﷲ اکبر اﷲ اکبر،اشھدان لا الہ الا اﷲ اشھدان لا الہ الا اﷲ،اشھدان محمدارسول اﷲ اشھدان محمد ارسول اﷲ،پھر لوٹو تو کہو اشھدان لا الہ الا اﷲ اشھدان لا الہ الا اﷲ  اشھدان محمدا رسول اﷲ اشھدان محمدا رسول اﷲ  ۲؎،حی علے الصلوۃ حی علے الصلوۃ،حی علی الفلاح حی علی الفلاح،اﷲ اکبر اﷲ اکبر،لا الہ الا اﷲ ۳؎ (مسلم)

۱؎   آپ مشہورصحابی ہیں،آپ کا نام سَمُرَہ یا اَوْس،یاسلمان،یا سلمٰے ہے،اپنی کنیت میں مشہورہوئے۔ان کے باقی حالات پہلے بیان ہوچکے ہیں۔

۲؎   اس کا نام ترجیع ہے،یعنی اذان میں شہادتیں پہلے آہستہ دوبارکہنا،پھربلند آوازسے دوبارکہنایہ شوافع کے ہاں سنت ہے،حنفیوں کے نزدیک نہیں،دلائل ابھی آتے ہیں۔

۳؎  یہ حدیث وہابیوں کی انتہائی دلیل ہے کہ اذان میں ترجیع ہے۔امام اعظم فرماتے ہیں عبداﷲ ابن زیدکے خواب میں جو فرشتے نے اذان کی تعلیم دی اس میں ترجیع نہ تھی،نیزخودعبداللہ ابن زیدنے جب وہ خواب بارگاہ نبوی میں پیش کی اس میں بھی ترجیع نہ تھی،نیزحضرت بلال جوامام المؤذنین ہیں ان کی اذان میں ترجیع منقول نہیں،نیزعبداﷲ ابن مکتوم جومسجدنبوی شریف کے نائب مؤذن تھے ان کی اذان میں بھی ترجیع منقول نہیں،نیز حضرت سعدقُرظی مسجد قباء کے مؤذن کی اذان میں بھی ترجیع منقول نہیں۔رہی حدیث ابو محذورہ،ان کی روایت سخت متعارض ہیں،اوران میں اضطراب ہے،اورمضطرب ومتعارض حدیث قابل عمل نہیں۔چنانچہ طبرانی نے انہیں ابومحذورہ سے جواذان نقل کی اس میں ترجیع نہیں۔طحاوی شریف نے ابومحذورہ کی اذان میں دوباراﷲ اکبر کا ذکرکیااوریہاں ترجیع کا بھی ذکرہے،نیزصحابۂ کرام نے ابومحذورہ کی روایت پر عمل نہ کیا،چنانچہ حضرت علی،حضرت بلال،حضرت ثوبان،حضرت سلمہ ابن اکوع وغیرہم رضی اللہ عنہم اذان وتکبیر کے کلمات دو۲دو۲بار کہتے اورکہلواتے تھے۔عنایہ شرح ہدایہ نے فرمایا کہ حضرت ابومحذورہ کو زمانۂ کفر میں توحیدورسالت سے سخت نفرت تھی،اسلام کے بعدانہیں اذان کا حکم ملا تو یہ شرم کی وجہ سے شہادتین آہستہ کہہ گئے تب حضورنے فرمایا کہ پھرزورسے کہو۔فتح القدیر نے فرمایا کہ حضرت ابومحذورہ شہادتین میں مدچھوڑگئے تھے،اس لئے یہ کلمات دوبارہ کہلوائے گئے۔ہماری تفسیرکی بناء پرحضرت ابومحذورہ کی حدیث میں نہ تعارض ہوگا نہ اضطراب کیونکہ ترجیع والی روایات میں خصوصی واقعہ کا ذکر ہے اور دیگرروایات میں عام حالات کا۔اس کی پوری تحقیق ہماری کتاب "جاء الحق"حصہ دوم میں دیکھو۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن