دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 1 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول

باب الاذان

اذان کا باب   ۱؎

الفصل الاول

پہلی فصل

۱؎ اذان کے لغوی معنی اعلان و اطلاع عام ہے۔رب فرماتا ہے:"وَاَذٰنٌ مِّنَ اللہِ وَرَسُوۡلِہٖٓ "اورفرماتاہے: "فَاَذَّنَ مُؤَذِّنٌۢ بَیۡنَہُمْ"۔ شریعت میں خاص الفاظ سے نماز کی اطلاع کا نام اذان ہے۔سب سے پہلی اذان ہے جبریل امین نے معراج کی رات بیت المقدس میں دی جب حضور نے سارے نبیوں کونماز پڑھائی،مگر مسلمانوں میں ہجرت کے بعد      اھ ؁ میں شروع ہوئی جس کا واقعہ آگے رہا ہے۔ (درمختار) خیال رہے کہ اذان نمازپنجگانہ اور جمعہ کے سواکسی نمازکے لیے سنت نہیں۔نماز کے علاوہ ۹جگہ اذان کہنامستحب ہے:بچے کے کان میں، آگ لگتے وقت،جنگ میں،جنات کے غلبہ کے وقت،غمزدہ اور غصے والے کے کان میں،مسافرجب راستہ بھول جائے،مرگی والے کے پاس، میت کو دفن کرنے کے بعدقبرپر۔(درمختار،و شامی)مرقات میں ہے کہ حضرت علی مرتضٰے فرماتے ہیں ایک دن مجھے حضورنے غمگین پایا فرمایا علی!اپنے کان میں کسی سے اذان کہلوالو،اذانِ نماز اسلامی شعار میں سے ہے اگرکوئی قوم اذان چھوڑدے تو ان پرجہاد کیاجاسکتا ہے۔ خیال رہے کہ امام اعظم کے نزدیک اذان وتکبیر یکساں ہیں،تکبیر میں صرف"قَدْ قَامَتِ الصَّلوٰۃ"زیادہ ہے۔

641 -[1] (مُتَّفق عَلَيْهِ)

عَن أنس قَالَ: ذَكَرُوا النَّارَ وَالنَّاقُوسَ فَذَكَرُوا الْيَهُودَ وَ النَّصَارَى فَأُمِرَ بِلَالٌ أَنْ يَشْفَعَ الْأَذَانَ وَأَنْ يُوتِرَ الْإِقَامَةَ. قَالَ إِسْمَاعِيلُ: فَذَكَرْتُهُ لِأَيُّوبَ. فَقَالَ: إِلَّا الْإِقَامَة

روایت ہے حضرت انس سے فرماتے ہیں کہ صحابہ نے آگ اور ناقوس کا ذکرکیا تو یہود اورعیسائیوں کا ذکرکیا ۱؎  تب حضرت بلال کو حکم دیا گیا کہ اذان کے کلمات دو دوبارکہیں اورتکبیرکے ایک ایک بار۲؎  اسماعیل کہتے ہیں کہ میں نے یہ ایوب سے ذکرکیا تو انہوں نے فرمایا کہ اقامت کے سواء۳؎ (مسلم بخاری)

۱؎  یعنی بعدہجرت نمازکی اطلاع کا کوئی قاعدہ نہ تھا،اندازے سے مسلمان مسجدمیں جمع ہوجاتے اورجماعت ہوجاتی،جب مسلمان زیادہ ہوگئے تو صحابہ نے نماز کے اعلان کی تدابیرسوچیں،بعض نے رائے دی کہ نمازکے وقت آگ جلادی جایا کرے اس پراعتراض ہوا کہ یہ طریقہ یہود کاہے،بعض نے کہاکہ ناقوس(گھنٹا)بجائے جائے اس پراعتراض ہوا کہ یہ طریقہ عیسائیوں کاہے وہ اپنی عبادات کے وقت گھٹنے بجاتے ہیں،اسلامی اعلان ان سے ممتاز چاہیئے۔خیال رہے کہ بعض یہود اپنی عبادت کے اعلان کے لئے سنکھ یا بِگل بجاتے تھے،بعض لوگ آگ جلاتے تھے،یہاں ان کی ایک جماعت کا ذکرہے۔

۲؎  یہ حدیث ان لوگوں کی دلیل ہے جوتکبیرکے کلمے ایک ایک بارکہتے ہیں،جیسے شوافع اورموجودہ وہابی مگر ان کی یہ دلیل بہت ضعیف ہے کیونکہ یہاں اذان میں ترجیع کا ذکرنہیں حالانکہ یہ حضرات اذان ترجیع کے قائل ہیں،نیز اس حدیث سے لازم آتا ہے کہ تکبیر کے سارے کلمے ایک ایک بارہوں حالانکہ یہ حضرات "اﷲ اکبر "چارباراور"قَدْ قَامَتِ الصَّلوٰۃ"دوبارکہتے ہیں۔ظاہرہے کہ یہاں اذان اورتکبیرسے شرعی اذان مرادنہیں بلکہ لغوی اعلان واطلاع مرادہے،یعنی حضور نے اس وقت یہ رائے دی کہ حضرت بلال محلوں میں جاکرباربارنماز کا اعلان کریں اورپھرجب نمازی مسجدمیں جمع ہوجائیں اورجماعت کھڑی ہونے لگے تو اہل مسجد کو جمع کرنے کے لئے ایک بارکہہ دیں کہ اٹھو

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن