دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 1 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول

631 -[8]

وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا يَغْلِبَنَّكُمُ الْأَعْرَابُ على اسْم صَلَاتكُمْ الْمغرب» . قَالَ: «وَ تقول الْأَعْرَاب هِيَ الْعشَاء»

روایت ہے حضرت ابن عمر سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ  وسلم  نے دیہاتی لوگ تمہاری مغرب کی نمازکے نام پرغلبہ نہ پاجائیں۔راوی نے فرمایا کہ دیہاتی اسے عشاء کہتے تھے ۱؎

۱؎ عشی سے مشتق،بمعنی وقت رات،اسی لئے رات کے کھانے کوعَشاءکہاجاتا ہے،یعنی رات کی پہلی نمازیا رات کے کھانے کے وقت کی نماز،چونکہ اس میں دنیوی کام کی طرف نسبت ہے اس لئے اس کوناپسند فرمایا۔

632 -[9]

وَقَالَ: " لَا يَغْلِبَنَّكُمُ الْأَعْرَابُ عَلَى اسْمِ صَلَاتِكُمُ الْعِشَاءِ فَإِنَّهَا فِي كِتَابِ اللَّهِ الْعِشَاءُ فَإِنَّهَا تعتم بحلاب الْإِبِل. رَوَاهُ مُسلم

اورفرمایا کہ دیہاتی لوگ تمہاری نمازِعشاء کے نام پر غالب نہ آجائیں کیونکہ وہ اللہ کی کتاب میں عشاء ہے ۱؎  اور دیہاتی اونٹ کا دودھ دوھنے کی وجہ سے دیر لگاتے ہیں۲؎ (مسلم)

۱؎  کہ قرآن شریف میں ہے "مِنۡۢ بَعْدِ صَلٰوۃِ الْعِشَآء"۔اس سے معلوم ہوا کہ رب کے دیئے ہوئے نام بدلنابہت براہے۔اس سے وہ لوگ عبرت پکڑیں جوعیسائیوں کی پیروی میں اپنے کومحمڈن کہتے ہیں،اﷲ تعالٰی نے ہمارے دین کا نام"اسلام"رکھا اورہمارا نام "مسلمین"فرماتاہے:"ہُوَ سَمّٰىکُمُ الْمُسْلِمِیۡنَ"اور فرماتاہے:"اِنَّ الدِّیۡنَ عِنۡدَ اللہِ الۡاِسْلٰم

۲؎  یعنی وہ لوگ نمازعشاءکو عتمہ اس لئے کہتے ہیں کہ عَتَمْ کے معنے ہیں رات کی تیز تاریکی،اورنمازنورہے نورکو تاریکی کہنا براہے، نیز وہ لوگ اس وقت اپنی اونٹنیاں دوھتے تھے،تو اس کے معنی ہوئے اونٹ دوھنے کے وقت کی نماز،اس میں بھی عبادت کو عادت کی طرف نسبت ہے لہذا ممنوع۔

633 -[10]

وَعَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ يَوْمَ الْخَنْدَقِ: " حَبَسُونَا عَنْ صَلَاةِ الْوُسْطَى: صَلَاةِ الْعَصْرِ مَلَأَ اللَّهُ بُيُوتَهُمْ وَقُبُورَهُمْ نَارًا) (مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ)

روایت ہے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ  وسلم  نے خندق کے دن فرمایا ۱؎  انہوں نے ہمیں بیچ کی نماز یعنی نمازعصرسے روک دیا خدا ان کے گھراورقبریں آگ سے بھر دے ۲؎ (مسلم،بخاری)

۱؎  اس کا نام غزوۂ احزاب ہے۔چونکہ اس جہاد میں حضرت سلمان فارسی کے مشورے سے مدینہ منورہ کی حفاظت کے لئے اس کے آس پاس خندق کھودی گئی تھی اس لئے اس کا نام غزوۂ خندق ہوا۔مؤرخین کہتے ہیں کہ یہ غزوہ      ۵ھ؁ میں ہوا،مگرامام بخاری کی تحقیق میں     ۴ھ ؁میں،اس خندق کے کھودنے میں پندرہ یا بیس دن صرف ہوئے،اس وقت قریش،عطفان اوریہودغرض کہ ہرقسم کے کفار نے مل کرمسلمانوں پر چڑھائی کی تھی اس لئے اسے احزاب کہا جاتا ہے،یعنی ہرقسم کے کافروں کا حملہ۔مسلمانوں پراس وقت بہت تنگی تھی،بڑی محنت سے بھوکے پیاسے رہ کرخندق کھودی حتی کہ بعض دنوں میں زیادہ مشغولیت کی وجہ سے نمازیں قضا ہوگئیں۔

۲؎ یعنی انکے حملے کی وجہ سے ہمیں خندق کھودنا پڑی جس میں مشغولیت کی وجہ سے ہماری نمازیں خصوصًا نماز عصرقضاءہوگئی۔اس سے معلوم ہوا کہ"صلوۃ وسطیٰ"جس کی قرآن شریف میں بہت تاکید ہے نماز عصر ہے،اکثر آئمہ کا یہی قول ہے،ہمارے امام اعظم بھی یہی فرماتے ہیں۔خیال رہے کہ غزوۂ احد میں حضورکو جسمانی ایذا بہت پہنچی لیکن وہاں کفارکو یہ بددعا نہ دی،یہاں نمازیں قضاءہونے پریہ بددعادی۔معلوم ہوا کہ حضورکو نمازیں جان سے پیاری تھیں،نیز اس بددعاسے اظہارغضب وملال مقصودہے حقیقتًا بددعا مقصود نہیں،اسی وجہ سے کفارخندق میں سے بعض لوگ بعدمیں ایمان لے آئے،اگربددعامقصود ہوتی تو ان میں سے کسی کو ایمان نصیب نہ ہوتا۔خیال رہے کہ اس غزوہ میں ایک بار صرف عصر کی نماز      قضاء ہوئی تھی اور ایک بارچارنمازیں،لہذا بخاری وترمذی کی روایتوں میں تعارض نہیں۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن