دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 1 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول

621 -[35]

وَعَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّهَا سَتَكُونُ عَلَيْكُمْ بَعْدِي أُمَرَاءُ يَشْغَلُهُمْ أَشْيَاءُ عَنِ الصَّلَاةِ لِوَقْتِهَا حَتَّى يَذْهَبَ وَقْتُهَا فَصَلُّوا الصَّلَاةَ لِوَقْتِهَا» . فَقَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أُصَلِّي مَعَهم؟ قَالَ: «نعم» . رَوَاهُ أَبُو دَاوُد

روایت ہے حضرت عبادہ بن صامت سے فرماتے ہیں کہ مجھ سے حضورصلی اللہ علیہ وسلم   نے فرمایا میرے بعد تم پر ایسے حکام ہوں گے جنہیں کچھ چیزیں وقت پر نماز پڑھنے سے روک دیں گی ۱؎  یہاں تک کہ ان کے وقت نکل جایا کریں گے تو تم وقت پر نماز پڑھ لیا کرو۲؎  ایک صاحب بولے کہ یارسول اﷲ  ان کے ساتھ بھی ہم نماز پڑھاکریں فرمایا ہاں۳؎ (ابوداؤد)

۱؎   اس میں خطاب صحابہ سے ہے اور اس میں غیبی خبرہے اور یہ خبرہوبہوپوری ہوئی،چنانچہ یزید ابن معاویہ اورحجاج ابن یوسف کے زمانہ میں ایسے حکام مقررہوئے جو نمازوں میں سستی کرتے اور مکروہ وقت میں پڑھتے تھے اوران کے بغیر امام نماز نہ پڑھا سکتے تھے۔ یہ ہے حضور کاعلم غیب اب تو حکام کو نمازسے کچھ تعلق ہی نہیں انہوں نے مسجد کا راستہ بھی نہیں دیکھا۔اِلَّامَاشَآءَاﷲُ!

۲؎  یعنی ان کی وجہ سے تم نمازمکروہ وقت میں نہ پڑھنا بلکہ اپنے گھروں میں یامسجدوں میں اکیلے یا اپنی جماعت الگ کرکے وقت مستحب پر اداکرلیاکرنا۔

۳؎  تاکہ ان کے شر سے بچو کیونکہ اگرتم ان کے ساتھ نمازوں میں شامل نہ ہوگے تو وہ تم پربدگمانی کرکے تمہیں ایذاپہنچائیں گے۔

622 -[36]

وَعَنْ قَبِيصَةَ بْنِ وَقَّاصٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «يَكُونُ عَلَيْكُمْ أُمَرَاءُ مِنْ بَعْدِي يُؤَخِّرُونَ الصَّلَاةَ فَهِيَ لَكُمْ وَهِيَ عَلَيْهِمْ فَصَلُّوا مَعَهُمْ مَا صَلَّوُا الْقِبْلَةَ» . رَوَاهُ أَبُو دَاوُد

روایت ہے حضرت قبیصہ ابن وقاص سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ  صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے بعد تم پر ایسے حکام ہوں گے جونمازمیں دیرلگایاکریں گے تو وہ تمہارے لئے مفید اوران پر وبال ہے ۱؎  تم ان کے ساتھ نمازپڑھتے رہنا جب تک وہ کعبے کی طرف نمازپڑھیں۲؎(ابوداؤد)

۱؎   اس لئے کہ تم علیحدہ وقت مستحب میں نماز پڑھ چکوگے اوران کے ساتھ بہ نیت نفل شریک ہوکرڈبل ثواب پالو گے اور وہ فرض ہی ان مکروہ اوقات میں پڑھیں گے،لہذا تم نفع میں اور وہ نقصان میں رہیں گے۔اور اگر تم صحیح وقت پر الگ نماز نہ پڑھ سکے ان کے ساتھ ہی پڑھنے پرمجبور ہوئے تومعذوری کی وجہ سے تم گنہگار نہ رہوگے۔

۲؎   شرح اکبرمیں ملاعلی قاری نے فرمایا کہ ان جیسے مقامات میں کعبہ کی طرف نمازپڑھنے سے مرادصحیح العقیدہ مسلمان ہوناہے نہ کہ فقط نمازمیں کعبہ کو منہ کرلینا،اس زمانہ میں منافقین اورآج کل مرزائی،چکڑالوی وغیرہ مرتدین سب ہی نماز میں کعبہ کو منہ کرلیتے ہیں حالانکہ ان کی اقتداء میں نمازقطعًا باطل ہے۔جب گندے کپڑے والے کے پیچھے نمازنہیں ہوتی تو گندے عقیدے اورگندے دل والے کے پیچھے نمازکیسے ہوگی؟حدیث کا مطلب یہ ہے کہ جب تک ان حکام کے عقائدخراب نہ ہوں صرف عمل خراب ہوں تب تک ان کے پیچھے نمازپڑھ لو،اسی لئے فقہا فرماتے ہیں کہ فاسق کو امام بناؤ مت لیکن اگربن گیاہوتو اس کے پیچھے نمازپڑھ لو اس کا ماخذ یہ حدیث ہے۔خیال رہے کہ جوفاسق خودنمازمیں کسی حرام کا مرتکب ہورہا ہو تواس کے پیچھے نماز درست نہیں،اگر پڑھ لی تولوٹانا واجب ہے۔پہلے کی مثال جیسے چوروزانی کے پیچھے نماز کے وہ نماز میں یہ حرکتیں نہیں کررہا ہے۔دوسرے کی مثال جیسے داڑھی منڈے،ریشمیں یاطلائی کپڑے پہنے ہوئے یاشراب کے نشے میں مست کے پیچھے نماز،لہذا فقہاءکے فتاوےٰ میں اختلاف نہیں۔

623 -[37]

وَعَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَدِيِّ بْنِ الْخِيَارِ: أَنَّهُ دَخَلَ عَلَى عُثْمَانَ وَهُوَ مَحْصُورٌ فَقَالَ: إِنَّكَ إِمَامُ عَامَّةٍ وَنَزَلَ بِكَ مَا تَرَى وَيُصلي لنا إِمَام فتْنَة وننحرج. فَقَالَ: الصَّلَاة أحسن مَا يعْمل النَّاس فَإِذا أحسن النَّاس فَأحْسن مَعَهم وَإِذا أساؤوا فاجتنب إساءتهم. رَوَاهُ البُخَارِيّ

روایت ہے حضرت عبیداﷲ ابن عدی ابن خیار سے ۱؎  کہ وہ حضرت عثمان کے پاس گئے جب کہ آپ محاصرہ میں تھے۲؎ عرض کیا کہ آپ عام لوگوں کے امام ہیں اورآپ پر وہ بلا اتری ہے جو آپ دیکھ رہے ہیں اور ہم کوفتنے کا امام نمازپڑھا رہاہے۳؎ ہم اس میں حرج سمجھتے ہیں آپ نے فرمایا کہ نمازانسان کے سارے اعمال سے بہترہے تو جب لوگ بھلائی کریں تو تم بھی ان کے ساتھ بھلائی کرو۴؎   اورجب برائی کریں تو تم ان کی برائی سے بچو(بخاری)

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن