30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
618 -[32] وَعَن أبي سعيد الْخُدْرِيّ قَالَ: صَلَّى بِنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَاةَ الْعَتَمَة فَلم يخرج إِلَيْنَا حَتَّى مَضَى نَحْوٌ مِنْ شَطْرِ اللَّيْلِ فَقَالَ: «خُذُوا مَقَاعِدَكُمْ» فَأَخَذْنَا مَقَاعِدَنَا فَقَالَ: «إِنَّ النَّاسَ قد صلوا وَأخذُوا مضاجعهم وَإِنَّكُمْ لم تَزَالُوا فِي صَلَاةٍ مَا انْتَظَرْتُمُ الصَّلَاةَ وَلَوْلَا ضَعْفُ الضَّعِيفِ وَ سَقَمُ السَّقِيمِ لَأَخَّرْتُ هَذِهِ الصَّلَاةَ إِلَى شَطْرِ اللَّيْلِ» . رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَالنَّسَائِيُّ |
روایت ہے حضرت ابوسعیدسے فرماتے ہیں کہ ہم نے رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ عشاءکی نمازپڑھی پس تشریف نہ لائے حتی کہ قریبًا آدھی رات گزرگئی ۱؎ پھرفرمایا اپنی جگہ بیٹھے رہو چنانچہ ہم اپنی جگہ بیٹھے رہے پھرفرمایاکہ لوگ نماز پڑھ چکے اوراپنے بستروں پر چلے گئے۲؎ اورتم نماز ہی میں رہے جب تک کہ نماز کا انتظارکرتے رہے اوراگر کمزوروں کی کمزوری اوربیماروں کی بیماری نہ ہوتی تو میں اس نماز کو آدھی رات تک مؤخر(پیچھے) کردیتا ۳؎(ابوداؤد،نسائی) |
۱؎ نماز پڑھنے سے مراد پڑھنے کا ارادہ کرنا ہے۔صحابہ کرام کا طریقہ یہ تھا کہ حضور خواہ کتنی ہی دیرمیں تشریف لاتے مگر نہ حضور کو نماز کے لئے بلاتے تھے نہ اکیلے پڑھ لیتے اور نہ اپنی جماعت علیحدہ کرلیتے،وہ سمجھتے تھے کہ حضور کے ساتھ قضا علیحدہ اداسے افضل ہے۔
۲؎ ظاہریہ ہے کہ ان لوگوں سے مراد وہ مسلمان ہیں جنہوں نے اپنی مسجدوں میں عشاءپڑھ لی یاوہ عورتیں،بچے جوگھروں میں اکیلے عشاءپڑھ کرسو گئے،اہل کتاب مرادنہیں کیونکہ ان کے دین میں عشاءتھی ہی نہیں۔
۳؎ شطرلیل سے مرادتقریبًا آدھی رات ہے یعنی تہائی۔اَخَّرْتُ سے معلوم ہوا کہ حضورکو نمازیں آگے پیچھے کرنے کا اختیاردیاگیاہے،آپ بعطاءالٰہی احکام شرعیہ کے مالک ہیں۔یہ بھی معلوم ہوا کہ اگرچہ نمازکا انتظار مطلقًا عبادت ہے مگرمسجدمیں بیٹھ کر انتظار بڑی عبادت،اسی لئے اس حالت میں انگلیوں میں انگلی ڈالنا منع ہے۔
|
619 -[33] وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَشَدَّ تَعْجِيلًا لِلظُّهْرِ مِنْكُمْ وَأَنْتُمْ أَشَدُّ تَعْجِيلًا لِلْعَصْرِ مِنْهُ. رَوَاهُ أَحْمد وَالتِّرْمِذِيّ |
روایت ہے حضرت ام سلمہ سے فرماتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بمقابلہ تمہارے ظہرجلدی پڑھتے تھے اورتم عصرحضور سے جلدی پڑھتے ہو ۱؎(احمدوترمذی) |
۱؎ اس حدیث سے معلوم ہوا کہ عصرکی نمازوقت شروع ہوتے ہی نہ پڑھے کچھ دیرسے پڑھے۔اگرحضور وقت شروع ہوتے ہی پڑھاکرتے تو یہ حضرات اس سے پہلے کیسے پڑھ سکتے،لہذا یہ حدیث امام اعظم کی تاخیرعصر پر قوی دلیل ہے۔حضرت ام سلمہ ان سے فرمارہی ہیں کہ اگرتم سنت کی اتباع چاہتے ہوتوعصر دیرسے پڑھا کرو۔
|
620 -[34] وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا كَانَ الْحَرُّ أَبْرَدَ بِالصَّلَاةِ وَإِذَا كَانَ الْبَرْدُ عَجَّلَ. رَوَاهُ النَّسَائِيُّ |
روایت ہے حضرت انس سے فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب گرمی ہوتی تو نمازٹھنڈی کرکے پڑھتے اورجب سردی ہوتی توجلدی پڑھتے ۱؎(نسائی) |
۱؎ نمازسے مرادظہر ہے،جمعہ بھی اس میں شامل ہےجیساکہ بخاری شریف میں صراحۃً اس کی روایت ہے،یہ حدیث امام اعظم کی قوی دلیل ہے کہ ظہراورجمعہ گرمیوں میں دیر سے پڑھے اورظہر کا وقت دومثل سایہ تک رہتا ہے کیونکہ ٹھنڈک ایک مثل کے بعد پیدا ہوتی ہے۔اس حدیث نے ان تمام حدیثوں کابیان کردیا جن میں جلدی ظہر پڑھنے کا ذکرہے،یہ بھی بتادیا کہ صحابہ کرام کاظہر میں گرمی کی وجہ سے کپڑوں پرسجدہ کرناگرم فرش کی وجہ سے تھا نہ کہ گرم وقت کی وجہ سے۔مرقات نے فرمایا کہ یہ حدیث ان احادیث کی ناسخ ہے مگرصحیح یہ ہے کہ ان کا بیان ہے۔
|
621 -[35] وَعَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّهَا سَتَكُونُ عَلَيْكُمْ بَعْدِي أُمَرَاءُ يَشْغَلُهُمْ أَشْيَاءُ عَنِ الصَّلَاةِ لِوَقْتِهَا حَتَّى يَذْهَبَ وَقْتُهَا فَصَلُّوا الصَّلَاةَ لِوَقْتِهَا» . فَقَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أُصَلِّي مَعَهم؟ قَالَ: «نعم» . رَوَاهُ أَبُو دَاوُد |
روایت ہے حضرت عبادہ بن صامت سے فرماتے ہیں کہ مجھ سے حضورصلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میرے بعد تم پر ایسے حکام ہوں گے جنہیں کچھ چیزیں وقت پر نماز پڑھنے سے روک دیں گی ۱؎ یہاں تک کہ ان کے وقت نکل جایا کریں گے تو تم وقت پر نماز پڑھ لیا کرو۲؎ ایک صاحب بولے کہ یارسول اﷲ ان کے ساتھ بھی ہم نماز پڑھاکریں فرمایا ہاں۳؎ (ابوداؤد) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع