دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 1 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول

۲؎  ان کانام عبداﷲ ابن عمرابن حفص ابن عاصم ابن عمر ابن خطاب ہے،بڑے عابدوزاہد،پرہیزگارتھے مگر حافظہ کسی قدرکمزورتھا، ۱۷۱ھ؁ میں وفات ہوئی۔ان کے بھائی عبید اﷲ ابن عمر بڑے ثقہ راوی تھے۔خیال رہے کہ یہ حدیث بہت اسنادوں سے مروی ہے،اس لئے حسن لغیرہ ہے(مرقاۃ واشعہ)

608 -[22]

وَعَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ: مَا صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَاةً لِوَقْتِهَا الْآخِرِ مَرَّتَيْنِ حَتَّى قَبَضَهُ اللَّهُ تَعَالَى. رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ

روایت ہے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے فرماتی ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کوئی نماز اس کے آخروقت میں دوباربھی نہ پڑھی حتی کہ رب نے آپ کو وفات دی ۱؎(مرقاۃ)

۱؎   یہ حدیث بہت مشکل ہے،کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم   نے بہت دفعہ  بہت نمازیں آخر وقت میں پڑھیں،کیونکہ جبریل امین نے دوسرے دن ساری نمازیں حضورکو آخر وقت میں پڑھائیں،پھرکئی دفعہ خودحضورنے نماز کے اوقات بتانے کے لئے صحابۂ کرام کو ایک دن اول وقت نمازیں پڑھائیں،ایک دن آخروقت میں،غزوۂ خندق میں پانچ نمازیں قضاءکرکے پڑھیں،تعریس کی رات فجرکی نمازقضاءکرکے پڑھی،ایک دفعہ فجر کے بالکل آخروقت حضورصلی اللہ علیہ وسلم   کی آنکھ کھلی،بہت جلدی میں نمازاداکی اورفرمایا کہ میں نے رب کوخواب میں دیکھا اس سے ہمکلامی میں مشغول تھا الخ۔لہذا یہ حدیث واجب التاویل ہے۔یاتو یہ سارے واقعات ام المؤمنین کے علم میں نہ آئے یا سیکھنے سکھانے کے واقعات کا آ پ کا ذکر نہیں فرمارہی ہیں یا مطلب یہ ہے کہ میرے نکاح میں آنے کے بعد میرے گھرمیں حضورنے کوئی نماز آخر وقت نہ پڑھی،نیز یہ حدیث قوی بھی نہیں ہے۔چنانچہ ترمذی نے فرمایا کہ اس کی اسنادمتصل نہیں۔ محدث میرک فرماتے ہیں کہ اس حدیث میں تامّل ہے۔

609 -[23

وَعَنْ أَبِي أَيُّوبَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَا تَزَالُ أُمَّتِي بِخَيْرٍ أَوْ قَالَ: عَلَى الْفِطْرَةِ مَا لَمْ يُؤَخِّرُوا الْمَغْرِبَ إِلَى أَنْ تَشْتَبِكَ النُّجُومُ ". رَوَاهُ أَبُو دَاوُد

روایت ہے حضرت ابو ایوب سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم  نے کہ میری امت بھلائی پریافرمایا فطرت پر رہیگی ۱؎  جب تک مغرب کو تاروں کے گتھ جانے تک پیچھے نہ کریں ۲؎ (ابوداؤد)

۱؎  فطرت سے مراد اسلام ہے،یا سنت انبیاء،یا اسلام کی دائمی سنت۔

۲؎  اس سےمعلوم ہواکہ مغرب میں اتنی تاخیر مکروہ ہے جب تارے خوب چمک جائیں اور سارے تارے ظاہر ہوکرگھنے پڑ جائیں،جیسے روافض کی مغرب کا وقت۔یہ حدیث امام اعظم کی دلیل ہے کہ شفق سفیدی کا نام ہے نہ کہ سرخی کا،سفیدی میں وقت مغرب رہتا ہے کیو نکہ تاروں کا گتھنا اورگھنا پڑنا سرخی کے وقت نہیں ہوتا،سفیدی کے وقت ہوتا ہے اس وقت کوحضورصلی اللہ علیہ وسلم  نے مغرب کا آخری وقت قرار دیا،اسے تاخیرمغرب فرمایا،قضاءنہ فرمایا۔اس سے معلوم ہواکہ ان شاءاﷲ اہل سنت خیر پر ہیں اور رہیں گے کیونکہ یہ مغرب جلدی پڑھتے ہیں۔

610 -[24] وَرَوَاهُ الدَّارمِيّ عَن الْعَبَّاس

دارمی نے حضرت عباس سے روایت کی۔

 

611 -[25]

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَوْلَا أَن أشق على أمتِي لأمرتهم أَنْ يُؤَخِّرُوا الْعِشَاءَ إِلَى ثُلُثِ اللَّيْلِ أَوْ نصفه» . رَوَاهُ أَحْمد وَالتِّرْمِذِيّ وَابْن مَاجَه

روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم  نے کہ اگر یہ خیال نہ ہوتا کہ میں اپنی امت پرمشقت ڈال دوں گا تو انہیں حکم دیتا کہ عشاءکوتہائی یا آدھی رات تک پیچھے کریں ۱؎ (احمد،ترمذی،ابن ماجہ)

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن