دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 1 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول

603 -[17] (مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ)

وَعَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ نَسِيَ صَلَاةً أَوْ نَامَ عَنْهَا فَكَفَّارَتُهُ أَنْ يُصَلِّيَهَا إِذَا ذَكَرَهَا» . وَفِي رِوَايَةٍ: «لَا كَفَّارَة لَهَا إِلَّا ذَلِك»

روایت ہے حضرت انس سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم  نے کہ جونمازبھول جائے یااس سے غافل ہوکر سو جائے ۱؎ تو اس کا کفارہ یہ ہے کہ جب یاد آئے تو پڑھ لے ایک روایت میں ہے اس کاکفارہ اس کے سواءاورکچھ نہیں۲؎ (مسلم،بخاری)

۱؎  اس طرح کہ یونہی لیٹا سونے کا ارادہ نہ تھا کہ آنکھ لگ گئی وقت نمازگزرجانے پرآنکھ کھلی تومعذورہے،لیکن اگرجان بوجھ کربغیر نمازپڑھے سوگیایارات کوبلاعذردیرسے سویاجس سے فجر کے وقت آنکھ نہ کھلی تومجرم ہے۔رب تعالٰی نیت وارادہ کوجانتاہے،اسی لئے بعد نمازعشاءجلدسوجانے کا حکم ہے لہذا اس حدیث سے آج کل کے فاسق نمازسے بے پرواہ دلیل نہیں پکڑ سکتے۔

۲؎  یعنی جیسے روزہ رہ جانے میں کبھی کفارہ پڑجاتاہے اورجیسے کبھی ارکان حج چھوٹ جانے پرکفارہ لازم آتا ہے ایسے نمازمیں نہ ہوگا اس میں صرف قضاءہے۔اِذَا ذَکَرَ سے دو مسئلےمعلوم ہوئے:ایک یہ کہ چھوٹی ہوئی نمازاگرقطعًایادہی نہ آئے توآدمی گنہگارنہیں۔دوسرے یہ کہ یاد آجانے پردیرنہ لگائے فورًاقضا اداکرے اب دیر لگانا گناہ ہے کیونکہ زندگی کاکوئی بھروسہ نہیں تمام عبادات کا یہی حال ہے۔خیال رہے کہ یہاں صرف ذکر اوریادآجانے کا تذکرہ فرمایایہ بیداری کاذکرنہ ہوا کیونکہ قضاءیادآنے سے واجب ہوتی ہے نہ کہ محض جاگنے سے اگرجاگنے پریادنہ آئے قضا نہیں۔

604 -[18]

وَعَنْ أَبِي قَتَادَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَيْسَ فِي النَّوْمِ تَفْرِيطٌ إِنَّمَا التَّفْرِيطُ فِي الْيَقَظَةِ. فَإِذَا نَسِيَ أَحَدُكُمْ صَلَاةً أَوْ نَامَ عَنْهَا فَلْيُصَلِّهَا إِذَا ذَكَرَهَا فَإِنَّ اللَّهَ تَعَالَى قَالَ: (وَأَقِمِ الصَّلَاةَ لذكري) رَوَاهُ مُسلم

روایت ہے حضرت ابوقتادہ سے فرماتے ہیں فرمایارسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ سوجانے میں کوتاہی(قصور)نہیں کوتاہی صرف بیداری میں ہے ۱؎   تو جب کوئی نمازبھول جائے یا اس سے غافل ہوکرسوجائے جب یاد آئے تو پڑھ لے چونکہ رب تعالٰی فرماتا ہے کہ میری یاد کے وقت نماز قائم کرو ۲؎ (مسلم)

۱؎  یعنی اگرنماز کے وقت اتفاقًا آنکھ نہ کھلے اورنمازقضاہوجائے تو گناہ نہیں۔گناہ اس میں ہے کہ انسان جاگتا رہے اور دانستہ نماز قضاءکردے۔خیال رہے کہ اگروقت پر آنکھ نہ کھلنا اپنی کوتاہی کی وجہ سے ہو تو گناہ ہے جیسے رات کو بلاوجہ دیرمیں سونا جس سے دن چڑھے آنکھ کھلے یقینًا جرم ہے۔

۲؎  یعنی جب میں یاد آؤں تونمازپڑھو اس آیت کی اور بہت تفسیریں ہیں۔بہت پیاری اورقوی تفسیر وہی ہے جو خودحضورفرمائیں۔خیال رہے کہ یہاں یہ نہ فرمایا کہ جب نمازیادآجائے توپڑھو بلکہ فرمایا جب میں یاد آؤں تو پڑھو،کہ معلوم ہوا کہ خداکویاد رکھنے والانمازنہیں بھول سکتااورنماز پابندی کرنے والا ان شاءاﷲ خدا سے غافل نہیں ہوسکتا۔اس آیت کی اور بہت سی تفسیریں ہماری تفسیر"نورالعرفان" میں دیکھو۔

الفصل الثانی

دوسری فصل

605 -[19]

عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «يَا عَلِيُّ ثَلَاثٌ لَا تُؤَخِّرْهَا الصَّلَاةُ إِذَا أَتَتْ وَالْجِنَازَةُ إِذَا حَضَرَتْ وَالْأَيِّمُ إِذَا وَجَدْتَ لَهَا كُفُؤًا» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ

روایت ہے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے کہ فرمایا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اے علی تین چیزوں میں دیر نہ لگاؤ نمازجب آجائے ۱؎  اورجنازہ جب تیارہوجائے اور لڑکی جب اس کا ہم قوم مل جائے۲؎(ترمذی)

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن