دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 1 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول

ہورہاہے اورمرد دعاکے بعدجاتے تھے تاکہ عورتوں اورمردوں کا اختلاط نہ ہو۔خیال رہے کہ حضرت عمر فاروق نےعورتوں کو مسجد سے روک دیاحضرت عائشہ صدیقہ نے اس کی تائیدکی اورفرمایا کہ اگرحضورانوربھی آج کے حالات دیکھتے توعورتوں کومسجد سے روک دیتے افسوس ان لوگوں پرجو اس دورمیں اپنی عورتوں کو بے پردہ سینما اوربازاروں میں بھیجیں۔

599-[13]

وَعَن قَتَادَة وَعَن أَنَسٍ: أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَزَيْدَ بْنَ ثَابِتٍ تَسَحَّرَا فَلَمَّا فَرَغَا مِنْ سَحُورِهِمَا قَامَ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى الصَّلَاةِ فَصَلَّى. قُلْنَا لِأَنَسٍ: كَمْ كَانَ بَيْنَ فَرَاغِهِمَا مِنْ سَحُورِهِمَا وَدُخُولِهِمَا فِي الصَّلَاة؟ قَالَ: قَدْرُ مَا يَقْرَأُ الرَّجُلُ خَمْسِينَ آيَةً. رَوَاهُ البُخَارِيّ

روایت ہے حضرت قتادہ سے ۱؎  وہ حضرت انس سے راوی کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم  اورزید ابن ثابت نے سحری کھائی جب سحری سے فارغ ہوئے تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم  نمازکی طرف اٹھے اورنماز پڑھ لی ہم نے حضرت انس سے کہا کہ ان بزرگوں کے سحری سے فراغت اورنمازکی مشغولیت میں کتنا فاصلہ تھا فرمایا اس قدر کہ کوئی شخص پچاس آیتیں پڑھ لے۲؎ (بخاری)

۱؎  آپ مشہور تابعین میں سے ہیں،بہترین حافظ ومفسرتھے،مادر زاد نابیناتھے،حافظہ غضب کاپایاتھا،قبیلہ سَدُوس سے تھے،بصرےٰ میں قیام تھے،  ۱۱۷ھ؁ میں وفات پائی۔آپ سے خواجہ حسن بصری جیسے بزرگوں نے روایت لیں۔

۲؎  یعنی سحری بالکل آخروقت کھائی اورفجربالکل اول وقت پڑھی۔مرقات نے فرمایا کہ سحری اورنمازفجرمیں صرف اتنا فاصلہ حضور انور کی خصوصیات سے ہے کیونکہ آپ دین میں خطاء سے معصوم تھے حضور کو سحری اورنماز کے اوقات کا یقینی علم تھا۔ہمیں صرف اتنے فاصلہ پرفجرجائزنہیں کیونکہ ممکن ہے کہ ہم وقت کی پہچان میں غلطی کرکے،یاسحری وقت کے بعدکھالیں،یانماز وقت سے پہلے پڑھ لیں۔ خیال رہے کہ فجرجلدی پڑھنے کی عملی احادیث ہیں لیکن قولی حدیث ایک بھی نہیں مگر دیرسے فجرپڑھنے کی قولی حدیثیں بہت موجود ہیں،لہذا مذہب حنفی نہایت ہی قوی ہے۔

600 -[14]

وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " كَيْفَ أَنْتَ إِذَا كَانَتْ عَلَيْكَ أُمَرَاءُ يُمِيتُونَ الصَّلَاةَ أَوْ قَالَ: يُؤَخِّرُونَ الصَّلَاةَ عَنْ وَقْتِهَا؟ قُلْتُ: فَمَا تَأْمُرُنِي؟ قَالَ: " صَلِّ الصَّلَاةَ لِوَقْتِهَا فَإِنْ أَدْرَكْتَهَا مَعَهُمْ فَصَلِّ فَإِنَّهَا لَك نَافِلَة. رَوَاهُ مُسلم

روایت ہے حضرت ابوذر سے فرماتے ہیں کہ مجھ سے رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم  نے فرمایا اس وقت تمہاراکیاحال ہوگاجب تم پرایسے حکام مسلط ہوں گے جو نمازوں کو فوت کردیا کریں گے یا ان کے وقتوں سے پیچھے کردیاکریں گے ۱؎  میں نےعرض کیا کہ مجھے آپ کیا حکم دیتے ہیں فرمایا کہ نماز اپنے وقت پر پڑھ لیاکرنااگران کے ساتھ بھی پالو تو پھرپڑھ لینا،کہ وہ تمہارے نفل ہوں گے۲؎ (مسلم)

۱؎   اس سے معلوم ہوا کہ اﷲ نے حضورکو علوم غیبیہ بخشے۔دیکھو حضورنے اس جگہ ابوذرغفاری کی درازی عمر کی بھی خبردی اورآیندہ لاپرواہ حکام کے تسلط کی بھی،یعنی اے ابوذر!خلفائے راشدین کے بعدتم زندہ رہو گے اور ایسے بے پرواہ اور ظالم حکام کا زمانہ پاؤ گے کہ تم انہیں نمازبھی صحیح وقت پر نہ پڑھوا سکو گے۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن