دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 1 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول

589 -[3] (مُتَّفق عَلَيْهِ)

وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: كُنَّا إِذَا صَلَّيْنَا خَلْفَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالظَّهَائِرِ سَجَدْنَا على ثيابنا اتقاء الْحر

روایت ہے حضرت انس سے فرماتے ہیں کہ جب ہم نبی صلی اللہ علیہ وسلم  کے پیچھے ظہرپڑھتے توگرمی سے بچنے کے لئے اپنے کپڑوں پرسجدہ کرتے تھے ۱؎(مسلم،بخاری)لفظ بخاری کے ہیں۔

۱؎  یہ گرمی فرش کی ہوتی تھی نہ کہ وقت کی۔سرکارظہرٹھنڈی کرکے پڑھتے تھےمگر فرش تپاہوتا تھا جیسے کہ اب بھی حرمین شریفین میں دیکھاجاتاہے۔اس سے معلوم ہوا کہ نمازی اپنے پہنے ہوئے کپڑے پرضرورۃً سجدہ کرسکتا ہے،یہی امام صاحب کا قول ہے۔

590 -[4] (مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ)

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِذَا اشْتَدَّ الْحَرُّ فَأَبْرِدُوا بِالصَّلَاةِ»

روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم  نے کہ جب گرمی تیز ہو نمازٹھنڈی کرو۔

 

591 -[5] وَفِي رِوَايَةٍ لِلْبُخَارِيِّ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ: " بِالظُّهْرِ فَإِنَّ شِدَّةَ الْحَرِّ مِنْ فَيْحِ جَهَنَّمَ وَاشْتَكَتِ النَّارُ إِلَى رَبِّهَا فَقَالَتْ: رَبِّ أَكَلَ بَعْضِي بَعْضًا فَأَذِنَ لَهَا بِنَفَسَيْنِ نَفَسٍ فِي الشِّتَاءِ وَنَفَسٍ فِي الصَّيْفِ أَشَدُّ مَا تَجِدُونَ مِنَ الْحر وَأَشد مَا تَجِدُونَ من الزَّمْهَرِير ". وَفِي رِوَايَةٍ لِلْبُخَارِيِّ: «فَأَشَدُّ مَا تَجِدُونَ مِنَ الْحَرِّ فَمِنْ سَمُومِهَا وَأَشَدُّ مَا تَجِدُونَ مِنَ الْبرد فَمن زمهريرها»

اوربخاری کی ایک روایت میں حضرت ابوسعید سے ہے کہ ظہرٹھنڈی کرو ۱؎  کیونکہ گرمی کی تیزی دوزخ کی بھڑک سے ہے۲؎ آگ نے اپنے رب سے شکایت کی تھی کہا تھا اے رب میرے بعض نے بعض کو کھا ڈالا رب نے اسے دوسانسوں کی اجازت دی ایک سانس سردی میں اور ایک گرمی میں یہ وہی تیز گرمی اور ٹھنڈک ہے جسے تم محسوس کرتے ہو۳؎(مسلم،بخاری) اور بخاری کی ایک روایت میں یوں ہے کہ جو تیزگرمی تم پاتے ہو یہ دوزخ کی گرم سانس سے ہے اورجوتیز ٹھنڈک تم پاتے ہو یہ اس کی ٹھنڈی سانس سے ہے۔

۱؎  یہ حدیث ان تمام احادیث کی شرح ہے جن میں فرمایا گیا کہ حضورصلی اللہ علیہ وسلم  دوپہری میں ظہر پڑھتے تھے،اس نے بتایاکہ وہاں جاڑوں کی ظہرمرادہے،گرمیوں میں ظہر ٹھنڈی کرنے کا تاکیدی حکم ہے۔اس سےحنفیوں کے دومسئلے ثابت ہوئے:ایک یہ کہ گرمی کی ظہر ٹھنڈی کرکے پڑھنا سنت ہے۔دوسرے یہ کہ ظہر کا وقت دومثل سایہ تک رہتا ہے کیونکہ ایک مثل تک ہرجگہ خصوصًاعرب میں بہت تپش رہتی ہے۔نیز بخاری،ابوداؤد و بیہقی،طحاوی،ترمذی وغیرہ نے حضرت ابوذرغفاری سے روایت کی کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم  نے ایک سفرمیں ظہرجب پڑھی جب کہ ٹیلوں کا سایہ پڑگیا اورٹیلہ کاسایہ ایک مثل کے بعدہی پڑتاہے،نیز بخاری شریف نے حضرت ابن عمر سے روایت کی کہ حضورصلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایایہود ان مزدوروں کی طرح ہیں جوصبح سے ظہرتک ایک قیراط پر کام کریں،عیسائی وہ مزدور ہیں جوظہر سے عصر تک ایک قیراط پر محنت کریں،اورتم وہ مزدورہوجوعصرسے مغرب تک دوقیراط کے بدلے کام کریں تمہارا کام کم اورمزدوری زیادہ۔اس حدیث سے معلوم ہواکہ وقت عصروقت ظہرسے کم ہے ورنہ یہ مثال درست نہ ہوتی اگرایک مثل پر عصرشروع ہوجایاکرے تو اس کا وقت ظہرکی برابر بلکہ گرمیوں میں اس سے کہیں زیادہ ہوجائیگا۔اس مسئلہ پرامام صاحب کے اوربہت دلائل ہیں اگرشوق ہوتوہماری کتاب "جاء الحق"حصہ دوم کایہ باب دیکھو۔

۲؎  خیال رہے کہ فلاسفہ کے نزدیک گرمی آفتاب کے قرب سے آتی ہے مگر آفتاب میں گرمی دوزخ سے آئی۔ہوسکتا ہے کہ گرمی آفتاب سے بھی ہو اور دوزخ کی بھڑک کی توجہ سے،اگرچہ گرمیوں کے موسم میں بعض پہاڑوں اوربعض مقامات پرٹھنڈک رہتی ہے لیکن یہ

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن