30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
۱؎ یعنی سلطنت کے کام ملکی انتظام نماز کے بعدہیں جب نمازکا وقت آجائے توسارے کام ویسے ہی چھوڑ دو اس سے دو مسئلےمعلوم ہوئے: ایک یہ کہ سلطان اسلام کو چاہیئے کہ رعایا کے دینی حالات سنبھالے صرف دنیا پر نظر نہ رکھے۔دوسرے یہ کہ بڑوں کو سنبھالوچھوٹے خودسنبھل جائیں گے اسی لئے آپ نے حکام کو خصوصیت سے خطاب فرمایا۔
۲؎ حفظ سے مراد نمازکو درست کرکے پڑھنا ہے اورمحافظت سے مرادہمیشہ اورصحیح وقت پرپڑھنا۔اس فرمان سےمعلوم ہوا کہ جیسے نمازکی پابندی تمام نیکیوں کا دروازہ کھول دیتی ہے ایسے ہی نماز چھوڑنا گناہوں کا دروازہ کھولتا ہے،رب فرماتاہے:"اِنَّ الصَّلٰوۃَ تَنْہٰی عَنِ الْفَحْشَآءِ"الایہ۔
۳؎ سایہ سے مراد عام انسان کا سایہ ہے،گز سے شرعی گز مراد ہے،یعنی ۲۴ انگل یا ڈیڑھ فٹ۔آپ کا یہ فرمان اس موسم کے لحاظ سے ہے جب خط لکھاتھا اس وقت اس ملک میں ایک ہاتھ سایہ ہونے پرہی وقت ظہر شروع ہوتا ہوگا ورنہ مختلف وقتوں اورمختلف علاقوں میں وقت ظہرمختلف رہتاہے۔
۴؎ اس قسم کی تمام احادیث امام شافعی کی دلیل ہیں کہ وقت ظہرایک مثل پرختم ہوجاتا ہے،امام اعظم کے نزدیک دومثل تک وقت ظہر رہتا ہے،ان کے ہاں ایک مثل کی احادیث منسوخ ہیں ان کی ناسخ وہ احادیث ہیں جو اگلے باب میں آرہی ہیں۔حضرت عمر کا یہ فرمان بیان مستحب کے لئے ہے،یعنی بہتریہ ہے کہ ظہر ایک مثل تک پڑھ لو۔ہمارا مذہب بھی یہی ہے کہ ظہر ایک مثل تک پڑھ لے اورعصردومثل کے بعد ورنہ ظاہری معنی سے یہ حدیث امام شافعی کے بھی خلاف ہوگی کیونکہ ان کے نزدیک بھی اصلی سایہ کے سواء ایک مثل سایہ چاہیئے اوریہاں اصلی سایہ کا ذکرنہیں۔
۵؎ یعنی سورج ڈوبنے سے ۵۰منٹ پہلے کیونکہ بیس منٹ پہلے سورج پیلا پڑتا ہے۔یہ وقت کراہت ہے اس سے آدھا گھنٹہ پہلے عصرشروع کرنی چاہیئے اتنی دیر میں سوار دوتین کوس بخوبی چل لے گا۔
۶؎ یہاں بھی وقت مستحب ہی کا ذکر ہے ورنہ وقت مغرب شفق ڈوبنے تک رہتا ہے اوروقت عشاءصبح صادق تک،مگر مستحب یہ ہے کہ مغرب سورج ڈوبتے ہی پڑھ لی جائے اورعشاءتہائی رات سے پہلے۔
۷؎ جناب فاروق اعظم کی یہ بددعا اظہارغضب کے لئے ہے۔خیال رہے کہ نمازعشاءسے پہلے سوجانا اور عشاء کے بعدبلاضرورت جاگتے رہنا سنت کے خلاف اورنبی صلی اللہ علیہ وسلم کو سخت ناپسندہے لیکن نمازسے پہلے سو کر نماز ہی نہ پڑھنا اور ایسے ہی عشاءکے بعدجاگ کرفجرقضاءکردینا حرام ہے کیونکہ حرام کا ذریعہ بھی حرا م ہوتاہے۔
۸؎ یعنی فجراندھیرے میں پڑھو،یہ حدیث امام شافعی رحمۃ اﷲ علیہ کی دلیل ہے۔امام اعظم کے نزدیک فجر اجیالاکرکے پڑھنی چاہیئے،امام صاحب کے دلائل اگلے باب میں آرہے ہیں۔اوراوقات نمازکی پوری تحقیق ہماری کتاب"جاء الحق"حصہ دوم میں دیکھو۔
|
586 -[6] وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: كَانَ قَدْرُ صَلَاةِ رَسُول الله صلى الله عَلَيْهِ وَسلم الظّهْر فِي الصَّيْفِ ثَلَاثَةَ أَقْدَامٍ إِلَى خَمْسَةِ أَقْدَامٍ وَفِي الشِّتَاءِ خَمْسَةَ أَقْدَامٍ إِلَى سَبْعَةِ أَقْدَامٍ. رَوَاهُ أَبُو دَاوُد وَالنَّسَائِيّ |
روایت ہے حضرت ابن مسعود سے فرماتے ہیں کہ حضور انور صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کا اندازہ ظہرگرمی میں تین قدم سے پانچ قدم تک اور سردی میں پانچ قدم سے سات قدم تک تھا ۱؎ (ابوداؤد،نسائی) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع