دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 1 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول

الفصل الثانی

دوسری فصل

583 -[3]

عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَمَّنِي جِبْرِيلُ عِنْدَ الْبَيْتِ مَرَّتَيْنِ فَصَلَّى بِيَ الظُّهْرَ حِينَ زَالَتِ الشَّمْسُ وَكَانَتْ قَدْرَ الشِّرَاكِ وَصَلَّى بِيَ الْعَصْرَ حِين كَانَ ظلّ كل شَيْء مثله وَصلى بِي يَعْنِي الْمغرب حِين أفطر الصَّائِم وَصلى بِي الْعشَاء حِينَ غَابَ الشَّفَقُ وَصَلَّى بِيَ الْفَجْرَ حِينَ حَرُمَ الطَّعَامُ وَالشَّرَابُ عَلَى الصَّائِمِ فَلَمَّا كَانَ الْغَدُ صَلَّى بِيَ الظُّهْرَ حِينَ كَانَ ظِلُّهُ مِثْلَهُ وَصَلَّى بِيَ الْعَصْرَ حِينَ كَانَ ظِلُّهُ مِثْلَيْهِ وَصَلَّى بِيَ الْمَغْرِبَ حِينَ أَفْطَرَ الصَّائِمُ وَصَلَّى بِيَ الْعِشَاءَ إِلَى ثُلُثِ اللَّيْلِ وَصَلَّى بِيَ الْفَجْرَ فَأَسَفَرَ ثُمَّ الْتَفَتَ إِلَيَّ فَقَالَ يَا مُحَمَّدُ هَذَا وَقْتُ الْأَنْبِيَاءِ مِنْ قَبْلِكَ وَالْوَقْتُ مَا بَيْنَ هَذَيْنِ الْوَقْتَيْنِ» . رَوَاهُ أَبُو دَاوُد وَالتِّرْمِذِيّ

روایت ہے حضرت ابن عباس سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲصلی اللہ علیہ وسلم نے کہ دوبارحضرت جبریل نے بیت اﷲ کے پاس میری امامت کی ۱؎  تو مجھے ظہر پڑھائی جبکہ سورج ڈھل گیااورسایہ تسمہ کی برابرہوا  ۲؎ اورمجھے عصر پڑھائی جب کہ ہرچیز کا سایہ اس کے برابرہوگیا۳؎  اورمجھے مغرب پڑھائی جبکہ روزے دارافطارکرتاہے۴؎ مجھے عشاءپڑھائی جب کہ شفق غائب ہوگئی۵؎  اورمجھے فجرپڑھائی جب کہ روزے دارپرکھاناپیناحرام ہوتاہے۶؎  پھرجب کل ہوئی تومجھے ظہر جب پڑھائی کہ چیز کا سایہ اس کے برابر ہوگیا۷؎   اور مجھے عصر جب پڑھائی کہ چیز کا سایہ دوگنا ہوگیا۸؎  اورمجھے مغرب پڑھائی جب کہ روزے دارافطارکرتاہے ۹؎  اور مجھے عشاءتہائی رات تک پڑھائی اورمجھے فجرپڑھائی اجالاکرکے پھرمیری طرف متوجہ ہوئے عرض کیا اے محمدمصطفےٰ۱۰؎  یہ آپ سے پہلے نبیوں کے اوقات ہیں۱۱؎  اوران وقتوں کے درمیان وقت نمازہے ۱۲؎(ابوداؤد،ترمذی)

۱؎  یعنی شبِ معراج کے سویرے جبریل امین نے دو دن مجھے نمازپڑھائی سب سے پہلے ظہر پڑھائی۔خیال رہے کہ حضرت جبریل حضور کے استاد نہیں بلکہ خادم ہیں،یہ نماز پڑھانا پیغامِ الٰہی پہنچانے کے لئے تھا۔یہ عملی رسالت تھی جو ادا کی اورکبھی مقتدی امام سے افضل ہوتاہے۔حضور نے حضرت عبدالرحمن بن عوف کے پیچھے نماز فجر پڑھی حالانکہ حضور نبی تھے وہ امتی،نیز اس امامت سے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ نفل والے کے پیچھے فرض نماز درست ہے کیونکہ آج یہ نمازیں حضرت جبریل پرفرض ہوگئی تھیں،جب رب نے    انہیں یہ حکم دیا تو فرض ہوگئیں۔یہ واقعہ بیت اﷲ کے دروازے سے متصل ہوا جہاں اب بھی لوگ نفل پڑھتے ہیں،یہاں حوض کی طرح جگہ نیچی ہے،غسلِ کعبہ کے وقت یہاں ہی زمزم بھراجاتا ہے۔یہ بھی خیال رہے کہ حضرت جبریل کی یہ تعلیم امت کے لئے تھی نہ کہ حضور کے لئے،حضورصلی اللہ علیہ وسلم تو نماز کا طریقہ اس کے اوقات اوّل سے ہی جانتے تھے پہلی وحی جب آئی تو آپ غارحرا میں معتکف تھے،نیز معراج کو جاتے وقت بیت المقدس میں سارے رسولوں کو نماز پڑھا کر گئے،پھر بیت المعمور میں سارے فرشتوں کونماز پڑھائی وہ تونبیوں اورفرشتوں کے امام ہیں مگر امت کو تعلیم احکام کے نزول کے بعد ہوتی ہے۔

۲؎ یعنی اس دن آفتاب ڈھلنے پر انسان کا سایہ جوتہ کے تسمہ کے برابرتھا کیونکہ گرمی کا موسم تھا یہ سایہ موسموں کے لحاظ سےگھٹتا بڑھتارہتاہے۔خیال رہے کہ یہاں سایہ سے مرادعام انسانوں کا سایہ ہے نہ کہ حضور کا سایہ،نہ حضرت جبریل کا کہ یہ دونوں نورہیں نور کا سایہ نہیں ہوتا،حضور کا سایہ نہ تھا اگرچہ سارے عالم پر انہیں کا سایہ ہے۔اس کی تحقیق ہماری کتاب رسالہ "نور"میں دیکھو۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن