دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 1 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول

۲؎   غالبًایہ درخت کوئی جنگل خودروتھا جس کے پھل،پھول،پتے ہرراہ گیرتوڑسکتا ہے۔اورہوسکتا ہے کہ درخت آپ کااپناہویاکسی ایسے شخص کا ہو جو حضور کے اس عمل شریف سے راضی ہو،ورنہ دوسرے کے درخت سے بلااجازت پتے وغیرہ جھاڑنا ممنوع ہے۔(مرقاۃ)

۳؎  یعنی اخلاص کی نمازموسم خزاں کی اس تیزہوا کی طرح ہے جوپت جھاڑکردیتی ہے۔پہلے عرض کیاجاچکاہے کہ یہاں گناہوں سے صغیرہ گناہ مرادہے۔

577 -[14]

وَعَن زيد بن خَالِد الْجُهَنِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ صَلَّى سَجْدَتَيْنِ لَا يَسْهُو فِيهِمَا غَفَرَ اللَّهُ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ» . رَوَاهُ أَحْمَدُ

روایت ہے حضرت زید ابن خالد جہنی سے ۱؎  فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲصلی اللہ علیہ وسلم نے کہ جو دو رکعتیں پڑھے جن میں کچھ بھولے نہیں تو اﷲ اس کے پچھلے گناہ بخش دیتا ہے۲؎  (احمد)

۱؎  آپ قبیلہ جہنیہ سے ہیں،کوفہ میں رہے،وہیں وفات پائی۔

۲؎  غالبًا ان دو رکعتوں سے مراد وضو کے نفل ہیں جیسا کہ دوسری حدیث میں صراحۃً مذکور ہے۔نہ بھولنے سے مراد دل کا حاضر رہنا ہے،یعنی جوکوئی حضوردل سے وضو کے نفل پڑھے تو اس کے سارے گناہ صغیرہ معاف ہوجاتے ہیں،ا ب باقی نمازفرائض،سنتیں وغیرہ اس کے درجے بلند کریں گی۔خلاصہ یہ کہ جب نفل نمازکایہ فائدہ ہے تو فرائض اور واجبات کا کتنا بڑافائدہ ہوگا۔

578 -[15]

وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَنَّهُ ذَكَرَ الصَّلَاةَ يَوْمًا فَقَالَ: «مَنْ حَافَظَ عَلَيْهَا كَانَتْ لَهُ نُورًا وَبُرْهَانًا وَنَجَاةً يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَمن لم يحافظ عَلَيْهَا لم يكن لَهُ نور وَلَا برهَان وَلَا نجاة وَكَانَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مَعَ قَارُونَ وَفِرْعَوْنَ وَهَامَانَ وَأُبَيِّ بْنِ خَلَفٍ» . رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالدَّارِمِيُّ وَالْبَيْهَقِيُّ فِي شُعَبِ الْإِيمَانِ

روایت ہے حضرت عبداﷲ ابن عمرو ابن عاص سے وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے راوی کہ آپ نے ایک دن نماز کا ذکرکیا تھا فرمایا کہ جو اس پرپابندی کرے گا ۱؎ نماز اس کے لیئے قیامت کے دن روشن دلیل اور نجات ہوجائے گی ۲؎  اور جو اس پر پابندی نہ کرے گا تو اس کے لیئے نہ نور ہوگا نہ دلیل نہ نجات اور وہ قیامت کے دن قارون،فرعون،ہامان اورابی بن خلف کے ساتھ ہوگا۳؎  (احمد،دارمی،بیہقی،شعب الایمان)

۱؎   اس طرح کہ نمازہمیشہ پڑھے،صحیح پڑھے،دل لگا کر اخلاص کے ساتھ ادا کیا کرے۔یہی معنی ہیں نماز قائم کرنے کے جس کا حکم قرآن کریم نے بارہا دیا:"اَقِیۡمُوا الصَّلٰوۃَ

۲؎  قیامت میں قبربھی داخل ہے کیونکہ موت بھی قیامت ہی ہے۔مطلب یہ ہے کہ نمازقبرمیں اور پل صراط پر روشنی ہوگی،کہ سجدہ گاہ تیز بیٹری کی طرح چمکے گی،اورنماز اس کے مؤمن بلکہ عارف باﷲ ہونے کی دلیل ہوگی،نیز اس نماز کے ذریعہ سے اسے ہر جگہ نجات ملے گی کیونکہ قیامت میں پہلا سوال نماز کا ہوگا اگر اس میں بندہ کامیاب ہوگیاتو ان شاءاﷲ آگے بھی کامیاب ہوگا۔

۳؎  ابی ابن خلف وہ مشرک ہے جسے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے احد کے دن اپنے ہاتھ سے قتل فرمایا۔مرقاۃ میں ہے اس میں اشارۃً فرمایا گیا کہ بے نمازی کاحشران کافروں کے ساتھ ہوگا اورنمازی مؤمن کاحشر ان شاءاﷲنبیوں،صدیقوں،شہداءاورصالحین کے ساتھ ہوگا۔اس سے یہ لازم نہیں کہ بے نمازی کافر ہوجائے اورنمازی نبی،بلکہ بے نمازکوقیامت میں ان کفارکے ساتھ کھڑاکیاجاوے گا جیسے کسی شریف آدمی کو ذلیل کے ساتھ بٹھادینا اس کی ذلت ہے،لہذا حدیث واضح ہے اس پر کوئی اعتراض نہیں۔خیال رہے کہ قیامت

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن