دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 1 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول

نکاح میں آئیں جن سے محمدابن ابوبکر پیدا ہوئے۔حضرت صدیق کی وفات کے بعدحضرت علی مرتضی کے نکاح میں آئیں جن سے یحیی ابن علی پیداہوئے۔آپ سے حضرت عمر،عبداﷲ ابن عباس،ابوموسیٰ اشعری جیسے جلیل القدرصحابہ نے احادیث نقل کیں۔

۲؎  کیونکہ وہ سمجھیں کہ حیض کی طرح استحاضہ بھی نمازسے مانع ہے لیکن جب استحاضہ بندہی نہ ہوا تو گھبرائیں کہ کب تک نماز سے محروم رہوں تب مسئلہ پوچھا۔خیال رہے کہ اس صورت میں آپ کو استحاضہ کے زمانے کی نمازیں قضا کرنے کا حکم دیا گیا مگریہاں اس کا ذکر نہ ہوا کیونکہ مسئلہ سے بے خبری عذرنہیں،ہاں اس پر عتاب نہ ہوا کہ بے خبری کی وجہ سے قصورموجب عتاب نہیں۔

۳؎ یہ سبحان اﷲ تعجب کے لیے ہے کہ تم جیسی عاقلہ سنجیدہ بی بی نے بغیردریافت کئے نمازچھوڑدی ہم سے یا فقہاءصحابہ سے مسئلہ معلوم کرنا چاہیئے تھا۔

۴؎  یعنی استحاضہ کی بیماری شیطانی اثر سے ہے۔اس کی تحقیق پچھلی حدیث میں گزر چکی کہ جب ہوا وپانی بلکہ مٹی وغذا میں بیمار کردینے کا اثرموجود ہے توشیطان بھی اثرکرکے بیمارکرسکتا ہےیا تمہارابغیرپوچھے نماز چھوڑے رہناشیطانی اثر اوراس کی دھوکہ سے ہے۔خیال رہے کہ اﷲ کے محبوب بندوں پربھی شیطان کا داؤ چل جاتا ہے۔حضرت آدم علیہ السلام کو گندم کھانے کی رغبت شیطان ہی نے دی"فَاَزَلَّہُمَا الشَّیۡطٰنُ" ہاں ان مقبولوں کو شیطان گمراہ نہیں کرسکتاگمراہی اورچیزہے،فسق اورچیز اورخطاوغلطی اور،رب فرماتا ہے:"اِنَّ عِبَادِیۡ لَیۡسَ لَکَ عَلَیۡہِمْ سُلْطٰنٌ"اورخودشیطان نے کہا تھا"لَاُغْوِیَنَّہُمْ اَجْمَعِیۡنَ  اِلَّا عِبَادَکَ مِنْہُمُ الْمُخْلَصِیۡنَ

۵؎  یعنی پانی کی لگن پربھرکربیٹھ جائیں تاکہ اس سے وقت ظہر کی روانگی اورعصر کی آمدمعلوم کرلیں(اشعۃ  مرقاۃ وغیرہ)،یا خود اس بھری لگن میں بیٹھ جایا کریں ٹھنڈک کے لئے تاکہ اس ٹھنڈک سے مرض کا زورٹوٹ جائے۔

۶؎   یعنی پانی پر آفتا ب کی شعائیں زرد ہوکر پڑنے لگیں جس سے معلو م ہوا کہ اب وقت عصر قریب ہے تو غسل کرکے ظہر وعصر پڑھیں۔(مرقات وغیرہ)یا جب استحاضہ کے خون کا اثرپانی پرنمودارہوجائے کہ پانی کا رنگ زرد پڑجائے تب لگن سے نکل آیا کریں۔پہلی توجیہ پر یہ لگن کا عمل وقت معلوم کرنے کے لیے ہے۔دوسری توجیہ پر  یہ عمل علاج کے لئے ہے۔خیال رہے کہ دھوپ کا پیلا پڑنااورہے،یہ تو عصر کے آخر وقت ہوتا ہے جب نماز مکروہ ہوجاتی ہے اور پانی پر شعاعوں کی زردی معلوم ہونا کچھ اور،یہ ظہر کے آخر وقت ہوتا ہے،لہذا حدیث بے غبار ہے۔

۷؎  یعنی روزانہ تین بارغسل کرلیا کریں تاکہ اﷲ انہیں استحاضہ کی بیماری سے شفاء دے جیسے کہ پہلے گزرچکا کہ یہ حکم علاج کے طورپر ہے،حکم شرعی نہیں اور نہ مستحاضہ پر یہ غسل شرعًا واجب۔

۸؎ یعنی اگران کے سواءاوروقت نفل یا تلاوت قرآن وغیرہ کے لئے وضوکرنا ہوتوصرف وضوکافی ہے غسل نہ کریں۔اس سے معلوم ہوا کہ یہ حکم محض علاج کے لئے ہے۔

وَقَالَ: 563 -[7]

رَوَى مُجَاهِدٌ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ: لَمَّا اشْتَدَّ عَلَيْهَا الْغُسْلُ أَمَرَهَا أَنْ تَجْمَعَ بَيْنَ الصَّلَاتَيْنِ

اور فرمایا کہ مجاہد حضرت ابن عباس سے راوی ہیں کہ جب ان پر غسل بھاری پڑا تو انہیں دونمازیں جمع کرنے کا حکم دیا ۱؎

۱؎  یعنی حضورانورصلی اللہ علیہ وسلم نے جو انہیں دن میں صرف تین غسلوں کا حکم دیا ان کی مجبوری کی وجہ سے،ورنہ پانچ بارغسل اور بھی بہتر تھا۔معلوم ہوا کہ یہ حکم علاج کے لئے ہے شرعی نہیں۔دو نمازیں جمع کرنے سے مراد صرف صورۃً جمع کرنا ہے کہ ظہر آخر

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن