دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 1 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول

۱۱؎ علم اﷲ سے مراد اﷲ کا حکم ہے،یعنی اس بیماری سے پہلے تمہارے متعلق جواﷲ کا حکم تھا کہ مہینہ میں اتنے دن حیض جس میں نمازیں معاف،اتنے دن کی پاکی جن میں نمازفرض یاعلم اﷲ سے مراد اﷲ کابتاناہے،یعنی جو کچھ رب نے تمہیں اس بیماری سے پہلے اپنے ایام حیض اورزمانۂ طہارت کے متعلق علم بخشا تھا اس کا لحاظ رکھو وہ ہی حساب اب بھی ہوگا۔

۱۲؎ یعنی اگرتمہیں اس بیماری سے پہلے مہینہ میں چھ دن حیض آتا تھااورچوبیس دن پاک رہتی تھیں تو اب بھی وہ ہی حساب رکھو۔اور اگرسات دن حیض تئیس دن پاکی رہا کرتی تھی تو وہی حساب اب بھی رکھو اور ایام حیض گزرنے پرصرف ایک بارغسل کرلیاکروباقی دنوں میں ہرنمازکے وقت وضوکرکے نمازپڑھتی رہو اگرچہ خون آتا رہے تمہیں یہ کافی ہے۔

۱۳؎  یعنی اس مسئلہ میں استحاضہ کی بیماری والی کا حال تندرست عورتوں کی طرح ہی ہوگا۔

۱۴؎  یہ عمل خوب پاکی وصفائی کا ذریعہ بھی ہے اوراس بیماری کا علاج بھی،حضورحکیم جان و ایمان بھی ہیں،اور حکیم اجسام بھی۔اس عمل کا خلاصہ یہ ہے کہ مستحاضہ عورت روزانہ تین بارغسل کرے ایک تو فجر کی نماز کے لیے اور دوسرا ظہر کے آخری وقت کہ نہاتے ہی ظہر پڑھے اورظہر پڑھتے ہی وقت عصر آجائے وہ بھی پڑھ لے،ظہر آخروقت میں ادا کرے عصر اول وقت میں۔تیسراغسل مغرب کے آخر وقت میں جس غسل سے نمازمغرب وعشاءدونوں اداہوجائیں،مغرب آخر وقت عشاءاول وقت،جیسے مسافربحالت سفرنمازیں جمع کرتا ہے،یہ جمع نمازبھی حکم شرعی لازمی نہیں،اگرعورت پانچوں نمازوں کے لئے پانچ غسل کرے تو بہت اچھا۔غرض کہ یہ مشورہ ہے حکم لزومی نہیں۔فقیر کی یہ شرح بفضلہ تعالٰی اس حدیث کو حل کردے گی اور مذہب حنفی کے خلاف نہ ہوگی۔امام اعظم اس عورت کو یہ اختیاردیتے ہیں رضی اللہ عنہ۔یہی قول ہے حضرت علی،ابن مسعود،ابن زبیراوراکثرتابعین کا رضی اللہ عنہم۔

۱۵؎  یعنی صرف ایک بارغسل کرنے سے روزانہ تین بارغسل کرنا مجھے بہت پسند ہے کہ اس میں پاکی وصفائی بھی زیادہ ہے اوران شاء اﷲ صحت و تندرستی بھی،لہذا روزانہ پانچ بارغسل کی ممانعت اس سے ثابت نہیں ہوتی۔

الفصل الثالث

تیسری فصل

562 -[6]

عَن أَسمَاء بنت عُمَيْس قَالَتْ: قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ فَاطِمَةَ بِنْتَ أَبِي حُبَيْشٍ اسْتُحِيضَتْ مُنْذُ كَذَا وَكَذَا فَلَمْ تُصَلِّ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «سُبْحَانَ اللَّهِ إِنَّ هَذَا مِنَ الشَّيْطَانِ لِتَجْلِسَ فِي مِرْكَنٍ فَإِذَا رَأَتْ صُفَارَةً فَوْقَ الْمَاءِ فَلْتَغْتَسِلْ لِلظُّهْرِ وَالْعَصْرِ غُسْلًا وَاحِدًا وَتَغْتَسِلْ لِلْمَغْرِبِ وَالْعِشَاءِ غُسْلًا وَاحِدًا وَتَغْتَسِلْ لِلْفَجْرِ غُسْلًا وَاحِدًا وَتَوَضَّأُ فِيمَا بَيْنَ ذَلِكَ» . رَوَاهُ أَبُو دَاوُد

روایت ہے حضرت اسماء بنت عمیس سے ۱؎  فرماتی ہیں میں نے عرض کیایارسول اﷲ فاطمہ بنت ابی حبیش اتنی مدت سے استحاضہ میں مبتلا ہیں۲؎  کہ نماز نہ پڑھ سکیں۔رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا سبحان اﷲ۳؎  یہ تو شیطان کی طرف سے ہے۴؎  وہ لگن میں بیٹھ جایاکریں ۵؎  جب زردی پانی پر دیکھ لیں ۶؎  تو ظہر و عصر کے لیئے ایک غسل کرلیاکریں اور مغرب وعشاءکے لیئے ایک غسل اورفجرکے لیئے ایک غسل۷؎   اوران کے درمیان وضوکرتی رہیں ۸؎   اسے ابوداؤدنے روایت کیا۔

۱؎  مشہورصحابیہ ہیں،بہت عاقلہ صالحہ عابدہ تھیں،اولًا حضرت جعفر ابن ابی طالب کے نکاح میں تھیں انہیں کے ساتھ آپ نے حبشہ کی جانب ہجرت کی،ان سے آپ کے تین بیٹے ہوئے عبداﷲ ابن جعفر،محمد،عون۔حضرت جعفر کی شہادت کے بعدحضرت ابوبکرصدیق کے

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن