دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 1 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول

۱؎  یہاں ایک دن سے مراد جمعہ کا دن ہے جیسا کہ دوسری روایتوں سے معلوم ہوا۔اورلزوم سے لغوی لزوم مراد ہے نہ کہ شرعی۔مطلب یہ ہے کہ ہفتہ میں جمعہ کے دن غسل کرلینا چاہیئے تاکہ بدن بھی صاف ہوجائے او کپڑے بھی اور جمعہ کی بھیڑ میں مسلمانوں کو تکلیف نہ ہو،چونکہ سرمیں میل جوئیں زیادہ ہوجاتی ہیں،اس لئے خصوصیت سے اس کا ذکر کیا ورنہ جسم میں یہ بھی داخل تھا۔غسل میں کلی اورناک میں پانی لینا اور تمام جسم کا دھونا ہمارے ہاں فرض ہے۔غسل سے پہلے وضوکرلینا داہنی طرف سے ابتداءکرنا سنتیں۔

الفصل الثانی

دوسری فصل

540 -[4]

عَن سَمُرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ تَوَضَّأَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ فَبِهَا وَنِعْمَتْ وَمَنِ اغْتَسَلَ فَالْغُسْلُ أَفْضَلُ».رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو دَاوُد وَالتِّرْمِذِيّ وَالنَّسَائِيّ والدارمي

روایت ہے حضرت سمرہ ابن جندب سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲصلی اللہ علیہ وسلم نے کہ جو جمعہ کے دن وضو کرے تو خیراور اچھا کیا اورجونہائے تونہانا بہت اچھا ہے ۱؎ (احمد،ابوداؤد،ترمذی، نسائی،دارمی)

۱؎  یہ حدیث جمہور علماء کی دلیل ہے کہ غسل جمعہ فرض یا واجب نہیں سنت ہے۔اس کی تائیدمسلم شریف کی روایت سے بھی ہوتی ہے کہ فرمایاحضورنے جوجمعہ کے دن غسل کرکے نمازکے لئے آئے،مجھ سے قریب بیٹھے،خاموشی سے خطبہ سنے تو اس کے دس دن کے گناہ معاف ہوجائیں گے۔

541 -[5]

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ غَسَّلَ مَيِّتًا فَلْيَغْتَسِلْ» . رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ وَزَادَ أَحْمَدُ وَالتِّرْمِذِيُّ وَأَبُو دَاوُدَ: «وَمَنْ حمله فَليَتَوَضَّأ»

روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول ا ﷲصلی اللہ علیہ وسلم نے کہ جومیت کوغسل دے وہ خودبھی غسل کرے ۱؎(ابن ماجہ)احمدوترمذی نے یہ بھی زیادہ کیا کہ جومیت کو اٹھائے وہ وضو کرے ۲؎

۱؎  عام علماء کے نزدیک یہ حکم استحبابی ہے۔میت کو نہلا کر غسل کر لینا بہتر ہےکیونکہ میت کے غسالہ کے چھینٹے جسم پر پڑھنے کا احتمال ہے۔جامع اصول میں ہے کہ حضرت ابوبکرصدیق کی زوجہ اسماءبنت عمیس نے صدیق اکبرکی وفات کے بعدغسل دیاپھرصحابہ سے بولیں کہ میں روزے دارہوں اور ٹھنڈک بہت ہے کیا مجھے غسل کرنا ضروری ہے؟سب نے کہا نہیں۔

۲؎   اٹھانے کی وجہ سے نہیں بلکہ نماز جنازہ کے لئے کہ میت کے جنازہ گاہ میں پہنچتے ہی نمازجنازہ میں شرکت کرسکے۔

542 -[6]

وَعَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: كَانَ يَغْتَسِلُ مِنْ أَربع: من الْجَنَابَة وَمن يَوْم الْجُمُعَة وَمن الْحجام وَمن غسل الْمَيِّت. رَوَاهُ أَبُو دَاوُد

روایت ہے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم چارچیزوں سے غسل کرتے تھےجنابت(ناپاکی)سے اورجمعہ کے دن اورسنگھی لگوانے سے اور میت کو نہلانے سے ۱؎ (ابوداؤد)

۱؎   یہاں غسل سے مراد غسل کا حکم دینا ہے،یعنی ان چاروں موقعوں پرغسل کا حکم دیتے تھے،کیونکہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی کسی میت کو غسل نہیں دیا،جیسے حدیث میں ہے کہ حضورصلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ماعز کو رجم کیا یعنی رجم کا حکم دیا(مرقاۃ وغیرہ) مگر

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن