دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 1 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول

۲؎  یہ ہے صحابہ کا تقویٰ اورخوف خدا کہ جان دیدی مگر نماز چھوڑنا گوارا نہ کیا۔

۳؎ یعنی یہ لوگ اس کی موت کا سبب بن گئے نہ ایسا فتویٰ دیتے نہ وہ غسل کرکے وفات پاتا اور یہ بددعا اظہار ناراضی کے لئے ہے۔اس حدیث سے معلوم ہوا کہ اگر خطا اجتہادی کی بنا پر قتل بھی واقع ہوجائے تب بھی مجتہدپرقصاص،یادیت،بلکہ گناہ بھی نہیں۔لہذا حضرت علی و امیرمعاویہ وعائشہ صدیقہ کی جنگوں میں جو مسلمانوں کا کشت وخون ہوا اس کی پکڑ کسی پر نہیں۔

۴؎  یعنی انہیں چاہیئے تھا کہ اسے خود حکم نہ دیتے بلکہ میرے پاس آنے تک صبر کرتے مجھ سے مسئلہ پوچھتے۔

۵؎   امام اعظم کے نزدیک وَیُعَصِّبُ کا واؤ بمعنی اَوہے۔مطلب یہ ہے کہ اگر وہ غسل بالکل نہ کرسکتا تھاتب تو تیمم کرلیتا اوراگرصرف سر پر پانی ڈالنامضرتھا تو زخم پر پٹی باندھ کرمسح کرلیتا باقی جسم دھولیتا۔امام شافعی اس واؤ کو جمع کے لئے مانتے ہیں اور فرماتے ہیں کہ ایسی حالت میں تیمم بھی کرلے اورغیرمجروح حصے کا غسل بھی،لیکن امام اعظم کا قول بہت قوی ہے کیونکہ تیمم غسل کا نائب ہے اور نائب و اصل کبھی جمع نہیں ہوسکتے۔نیزمحدثین کے نزدیک یہ حدیث ضعیف بھی ہے،دیکھومرقاۃ۔خیال رہے کہ مشکوک پانی کی صورت میں غسل وتیمم دونوں کرتے ہیں اس کی وجہ ہماری اپنی بے علمی ہے کہ یہ پانی مطہرہے یا نہیں،وہاں اصل ونائب کا اجتماع نہیں،وہاں یا غسل ہی طہارت ہے یاتیمم ہی۔

532 -[7]

وَرَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاح عَن ابْن عَبَّاس

اور ابن ماجہ نے حضرت عطاء ابن رباح سے انہوں نے حضرت ابن عباس سے روایت کیا۔

 

533 -[8]

وَعَن أبي سعيد الْخُدْرِيّ قَالَ: خَرَجَ رَجُلَانِ فِي سَفَرٍ فَحَضَرَتِ الصَّلَاةُ وَلَيْسَ مَعَهُمَا مَاءٌ فَتَيَمَّمَا صَعِيدًا طَيِّبًا فَصَلَّيَا ثُمَّ وَجَدَا الْمَاءَ فِي الْوَقْتِ فَأَعَادَ أَحَدُهُمَا الصَّلَاة وَالْوُضُوء وَلَمْ يَعُدِ الْآخَرُ ثُمَّ أَتَيَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فذكرا ذَلِك لَهُ فَقَالَ لِلَّذِي لَمْ يُعِدْ: «أَصَبْتَ السُّنَّةَ وَأَجْزَأَتْكَ صَلَاتُكَ» وَقَالَ لِلَّذِي تَوَضَّأَ وَأَعَادَ: «لَكَ الْأَجْرُ مَرَّتَيْنِ» . رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَالدَّارِمِيُّ وَرَوَى النَّسَائِيُّ نَحوه

روایت ہے حضر ت ابو سعید خدری سے فرماتے ہیں کہ دوشخص سفرمیں گئے وقت نمازآگیا ان کے ساتھ پانی نہ تھا تو انہوں نے پاک مٹی سے تیمم کرلیاپھر نمازپڑھ لی پھروقت ہی میں پانی پالیاتو ان میں سے ایک نے وضو سے نمازلوٹائی دوسرے نے نہ لوٹائی ۱؎ پھردونوں حضورصلی اللہ علیہ وسلم  کی خدمت میں حاضرہوئے یہ ماجراعرض کیا تو جس نے نماز نہ لوٹائی تھی اس سے فرمایا کہ تو نے سنت پالی اورتیری نماز کافی ہوگئی اورجس نے وضو کرکے لوٹائی تھی اس سے فرمایا کہ تجھے دوہرا ثواب ہے۲؎   اسے ابوداؤد،دارمی نے روایت کیانسائی نے اس کی مثل۔

۱؎  یہ ہوا اجتہاد کا اختلاف،ان میں ایک صاحب ہی حق پر تھے مگر کسی نے کسی پر اعتراض نہ کیا۔ہم جو کہا کرتے ہیں کہ چاروں مذہب برحق،اس کا مطلب یہی ہے کہ کسی پر ملامت یا اعتراض نہیں۔اس کاماخذیہی حدیث ہے۔

۲؎   اس لئے کہ فرض پہلے ادا ہوچکاتھا،دوسری نمازنفل بن گئی اورنفل کاثواب بھی ملتا ہے،یہ مطلب نہیں کہ اجتہاد کا دگنا ثواب ملایہ تو پہلے کو ملاہوگا کہ اس کا اجتہاد درست تھا۔خطاءاجتہادی پر ایک ثواب ہوتا ہے اور صحیح اجتہاد پر دوہرا۔

534 -[9]

وَقَدْ رَوَى هُوَ وَأَبُو دَاوُدَ أَيْضًا عَنْ عَطاء بن يسَار مُرْسلا

اور نسائی وابوداؤدنے عطاابن یسارسے مرسلًاروایت کی۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن